جی این این سوشل

پاکستان

پرویز الہی اور مونس الہی کو ضمنی الیکشن میں شکست

سنی اتحاد کونسل کے پرویزالٰہی 18327 ووٹ لیکر دوسرے نمبرپر رہے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پرویز الہی اور مونس الہی کو ضمنی الیکشن میں شکست
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

 

گجرات: پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما چودھری پرویز الہیٰ گجرات جبکہ  مونس الہیٰ لاہور سے ہار گئے ہیں۔


میڈیا ذرائع  کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سینیئر رہنما و سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کو ضمنی انتخابات میں شکست ہوگئی۔ پرویز الٰہی کو پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 32 گجرات کے ضمنی انتخاب میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

پی پی 32 گجرات کے  تمام 168 پولنگ اسٹیشن کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ق کے موسیٰ الٰہی 63536 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے۔

سنی اتحاد کونسل کے پرویزالٰہی 18327 ووٹ لیکر دوسرے نمبرپر رہے۔ موسیٰ الٰہی چوہدری شجاعت کے بھائی سابق وجاہت حسین کے بیٹے ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما مونس الٰہی کو بھی ضمنی انتخابات میں شکست ہوگئی۔

لاہور سے پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 158 کے تمام 116 پولنگ اسٹیشن کے غیرسرکاری غیر حتمی نتیجے کے تحت مسلم ليگ ن کے چوہدری محمد نواز  39946 ووٹ لے کرفاتح قرار ہائے۔سنی اتحادکونسل کے چوہدری مونس الٰہی 27980 ووٹ لیکردوسرےنمبرپر رہے۔

 

دنیا

ابراہیم رئیسی کی ہلاکت کے بعد ایران کی بھاگ دوڑ کون سنبھالے گا؟

آئین کے مطابق ایران کے صدر کے نااہل ہونے، مستعفی ہونے، غیر حاضر ہونے، بیمار ہونے یا انتقال ہونے کی صورت میں نائب صدر صدارتی ذمہ داریاں سنبھالیں گے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ابراہیم رئیسی کی ہلاکت کے بعد ایران کی بھاگ دوڑ کون سنبھالے گا؟

ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق ہونے کے بعد اب ملک کے نائب صدر اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کا ہیلی کاپٹر موسم کی خرابی کے باعث تبریز شہر میں گر کر تباہ ہوا، حادثے کے وقت ہیلی کاپٹر میں ایرانی صدر کے ہمراہ وزیر خارجہ حسین عامر عبدالہیان، ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے ترجمان اور ایران کے صوبے مشرقی آذر بائیجان کے گورنر رحمت کلمتی کے علاوہ دیگر اعلیٰ عہدیداران بھی سوار تھے۔

اب ایران کے سرکاری میڈیا اور دیگر عرب میڈیا نے بھی ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اور وزیر خارجہ حسین عامر عبدالہیان کے ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق ہونے کی تصدیق کر دی ہے۔ 

ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے آئین کے مطابق ایران کے صدر کے نااہل ہونے، مستعفی ہونے، غیر حاضر ہونے، بیمار ہونے یا انتقال ہونے کی صورت میں نائب صدر صدارتی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔

اس وقت محمد مخبر ایران کے نائب صدر کی ذمہ داریاں انجام دے ہیں اور آئین کے مطابق اب محمد مخبر ایران کے صدر کی ذمہ داری سنبھالیں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

گیری کرسٹن نے لیڈز میں قومی کرکٹ ٹیم کو جوائن کرلیا

ٹیم منیجمنٹ اور کپتان بابراعظم نے گیری کرسٹن کو خوش آمدید کہا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

گیری کرسٹن نے لیڈز میں قومی کرکٹ ٹیم کو جوائن کرلیا

پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم کے وائٹ بال ہیڈ کوچ گیری کرسٹن نے لیڈز میں ٹیم کو جوائن کرلیا ہے، ٹیم منیجمنٹ اور کپتان بابراعظم نے گیری کرسٹن کو خوش آمدید کہا۔

ٹیم کو جوائن کرنے کے بعد قومی ٹیم کے سینیئر منیجر وہاب ریاض نے گیری کرسٹن کو ٹیم کی ٹریننگ شرٹ پیش کی، گیری کرسٹن پیر سے ٹیم کے پریکٹس سیشن کی نگرانی کریں گے۔

پاکستان ٹیم مقامی وقت کے مطابق صبح ساڑھے 9 بجے سے دوپہر ساڑھے 12 بجے تک پریکٹس کرے گی جبکہ منگل کو دوپہر ڈیڑھ بجے سے شام ساڑھے 4 بجے تک پریکٹس کرے گی۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 4 ٹی ٹوئنٹی میچوں پر مشتمل سیریز 22 سے 30 مئی کے درمیان کھیلی جائے گی، دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ 22 مئی کو ہیڈنگلے لیڈز میں کھیلا جائے گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

ہیلی کاپٹر حادثہ، آیت اللہ خامنہ ای نے سپریم کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا

 ملک کے انتظامی معاملات اس واقعے سے متاثر نہیں ہوگی،ایرانی سپریم لیڈر

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ہیلی کاپٹر حادثہ، آیت اللہ خامنہ ای نے سپریم کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا

ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہونے والے ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی تلاش جاری ہے،دوسری جانب آیت اللہ خامنہ ای کی زیرصدارت ایرانی سپریم کونسل کا ہنگامہ اجلاس جاری ہے،ایرانی سرکاری ٹی وی نے عوام کو صدر کی سلامتی کیلئے دعاؤں کی اپیل کی ہے۔

آیت اللہ خامنہ ای نے ایرانی صدر  ابراہیم رئیسی کی سلامتی کے لیے دعا کی ہے اور کہا ہےکہ  ملک کے انتظامی معاملات اس واقعے سے متاثر نہیں ہوگی۔

ایرانی صدر کا ہیلی کاپٹر مشرقی آذربائیجان میں ڈیم کا افتتاح کرنے کے بعد واپس آتے ہوئے حادثے کا شکار ہو گیا تھا،  ایرانی میڈیا کا مزید کہنا ہے کہ صدر ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر نے حادثے کے بعد ہنگامی لینڈنگ کی، ہیلی کاپٹر میں سوار چند افراد سے رابطہ ہوا ہے، امید ہے کہ تمام سوار بخیریت ہوں گے۔

 ایرانی وزیر داخلہ نے صدر کے ہیلی کاپٹر کو پیش آنے والے حادثے کی تصدیق کر دی۔ ایرانی وزیرداخلہ احمد وحیدی نے ہنگامی پریس کانفرنس کے دوران کہا ہے کہ صدر رئیسی کے ہیلی کاپٹر کی کریش لینڈنگ ہوئی، ریسکیو ٹیمیں حادثے کی جگہ روانہ ہو گئی ہیں، موسم کی خرابی کے باعث ریسکیو آپریشن میں مشکلات کا سامنا ہے۔

 

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll