جی این این سوشل

تجارت

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم متعارف کروا دیا

صارفین کے مسائل اور معلوماتی سوالات کے جوابات کی فوری فراہمی کیلئے متعارف کیا گیا

پر شائع ہوا

کی طرف سے

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم متعارف کروا دیا
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے کمپنیوں کی رجسٹریشن، گوشواروں کی فائیلنگ اور کارپوریٹ رجسٹری سے متعلق دیگر مسائل کے تیز تر سلوشن فراہم کرنے کے لئے نیا ڈیجیٹل کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ایس ای سی پی ایکس ایس متعارف کروا دیا ہے۔

سکیورٹیز ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ایس ای سی پی کی جدید اور مکمل خود کار کارپوریٹ رجسٹری ’ایزی فائل‘ متعارف کروانے کے بعد کے کامیاب تعارف کے بعد، صارفین کے مختلف مسائل اور معلوماتی سوالات کے جوابات کی فوری فراہمی اور فائیلنگ اور رجسٹریشن کے تکنیکی مسائل کے فوری حل کی فراہمی کی ضرورت کو سمجھتے ہوئے ایس ای سی پی ایکس ایس متعارف کیا جا رہا ہے۔جو کہ ریگولیٹری رپورٹنگ کی عمومی شکایات کے حل کے لیے ایک صارف دوست اور تیز ترین پلیٹ فارم ہے۔

ایس ای سی پی ایکس ایس ایک سینٹرلائزڈ پلیٹ اور ون سٹاپ کمپلینٹ مینجمنٹ سلوشن ہے جو اپنے صارف کو باقاعدگی سے اپ ڈیٹس، نوٹیفیکیشنز، اندارج شدہ شکایت پر پیشرفت سے باخبر رکھتا ہے ۔ یہ ایک نہایت آسان پلیٹ فارم ہے جو کہ صارف کے اطمینان اور ایس ای سی پی کی کارکردگی اور سروس کے معیار کی بہتری کو یقینی بنائے گا۔

پاکستان

جسٹس شاہد وحید کا پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کیس میں اختلافی نوٹ جاری

پریکٹس اینڈ پروسیجر قانون کے مطابق کوئی دوسرا جج کسی کمیٹی ممبر کی جگہ نہیں لے سکتا، اختلافی نوٹ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

جسٹس شاہد وحید کا  پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کیس میں اختلافی نوٹ جاری

پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کیس میں جسٹس شاہد وحید نے اختلافی نوٹ جاری کر دیا۔

جسٹس شاہد وحید نےاختلافی نوٹ میں لکھاکہ آرٹیکل 191 کا سہارا لینے کی اجازت ملی تو عدالتی معاملات میں بذریعہ آرڈیننس بھی مداخلت ہوسکے گی، عدالتی دائرہ اختیار میں اضافہ صرف آئینی ترمیم کے ذریعے ہی ممکن ہے،سادہ قانون سازی سے عدالت کو کوئی نیا دائر اختیار تفویض نہیں کیا جا سکتا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ججز کمیٹی اپنے رولز پریکٹس اینڈ پروسیجر کے مطابق ہی بنا سکے گی، ججز کی تین رکنی کمیٹی پریکٹس اینڈ پروسیجر میں موجود خامیوں کو رولز بنا کر درست نہیں کر سکتی، اگر ججز کمیٹی کا کوئی رکن دستیاب نہ ہو تو اسکی جگہ کون لے گا؟ قانون خاموش ہے۔

اختلافی نوٹ میں لکھا گیا کہ پریکٹس اینڈ پروسیجر قانون کے مطابق کوئی دوسرا جج کسی کمیٹی ممبر کی جگہ نہیں لے سکتا، اگر کمیٹی کے دو ارکان چیف جسٹس کو صوبائی رجسٹری بھیجنے کا فیصلہ کریں تو کیا ہوگا؟چیف جسٹس سپریم کورٹ کے انتظامی سربراہ ہوتے ہیں انہیں دوسرے صوبے بھیجنے کے نتائج سنگین ہونگے۔

جسٹس شاہد وحید کے مطابق اگر ایک رکن بیمار اور دوسرا ملک سے باہر ہو تو ایمرجنسی حالات میں بنچز کی تشکیل کیسے ہوگی؟ قانون میں ان سوالات کے جواب نہیں، نہ ہی ججز کمیٹی ان کا کوئی حل نکال سکتی ہے، آئین کے مطابق آرٹیکل 184/3 کے درخواستیں قابل سماعت ہونے کا فیصلہ عدالت میں ہی ممکن ہے، ججز کمیٹی انتظامی طور پر کسی درخواست کے قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے کا فیصلہ نہیں کر سکتی۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

سونے کی فی تولہ قیمت میں دوسرے روز بھی بڑی کمی

سونا فی تولہ قیمت میں 800 روپے کی کمی کے بعد 239200 روپے کا ہو گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سونے کی فی تولہ قیمت میں دوسرے روز بھی بڑی کمی

ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 800 روپے کی کمی آئی ہے جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 39 ہزار 200 روپے ہو گئی۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 683.76 کمی ہوئی جس سے 10 گرام سونا 2 لاکھ 5 ہزار 75 روپے کا ہو گیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 500 روپے کی کمی آئی تھی۔ پیر کے روز سونے کی فی تولہ قیمتوں میں 2500 کا بڑا اضافہ ہوا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

انتخابات میں دھاندلی کے الزامات، الیکشن کمیشن کا انکوائری رپورٹ جاری کرنے کا فیصلہ

الیکشن کمیشن انکوائری رپورٹ کی سفارشات پر سختی سے عمل کرے گا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

انتخابات میں دھاندلی کے الزامات، الیکشن کمیشن کا  انکوائری رپورٹ جاری کرنے کا فیصلہ

عام انتخابات میں دھادنلی کے الزامات،الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے انکوائری رپورٹ جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کمشنر راولپنڈی کے الزامات کے حوالے سے بڑی پیش رفت ہوئی ہے۔ انکوائری رپورٹ پبلک کرنے سے پہلے کمیشن کے اجلاس میں پیش کی جائے گی۔ الیکشن کمیشن انکوائری رپورٹ کی سفارشات پر سختی سے عمل کرے گا۔

ای سی پی نے تحقیقات کے لیے ایک رکنی کمیٹی قائم کی تھی جس نے ممبر سندھ نثار درانی کی سربراہی میں انکوائری کی۔

الیکشن کمیشن کے مطابق رپورٹ میں ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران (ڈی آر اوز) اور ریٹرننگ افسران (آر اوز) کے بیانات شامل ہیں۔ کمشنر راولپنڈی لیاقت چٹھہ نے کمیٹی کو تحریری بیان بھی جمع کرایا۔

واضح رہے کہ سابق کمشنر راولپنڈی لیاقت علی نے انتخابات میں سنگین بے ضابطگیوں کا الزام لگاتے ہوئے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا۔

بعد ازاں ترجمان الیکشن کمیشن اور چیف جسٹس آف پاکستان (سی جے پی) قاضی فائز عیسیٰ نے راولپنڈی کے سابق کمشنر کے الزامات کی سختی سے تردید کی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll