جی این این سوشل

صحت

گیٹس فاؤنڈیشن پاکستان کی سماجی و اقتصادی ترقی میں قابل بھروسہ شراکت دار ہے، وزیر اعظم

اس موقع پر بل گیٹس نے پاکستان کی جانب سے کی گئی کوششوں کو سراہا اور کہا کہ آنے والی نسلوں کو اس مہلک مرض سے محفوظ رکھنے کیلئے پولیو کا خاتمہ ناگزیر ہے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

گیٹس    فاؤنڈیشن پاکستان کی سماجی  و اقتصادی ترقی میں قابل بھروسہ شراکت دار ہے، وزیر اعظم
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان ملک سے پولیو کے خاتمے کیلئے تندہی سے کام کر رہا ہے اور پولیو سے پاک پاکستان کاہدف حاصل کرنے کیلئے تمام بین الاقوامی شراکت داروں کی جانب سے پائیدار کوششوں کی ضرورت ہے۔

انہوں نے  آج  ریاض میں عالمی اقتصادی فورم کے اجلاس کے موقع پر بل اینڈ میلنڈا گیٹس فائونڈیشن کے بانی اور شریک چیئرمین بل گیٹس سے گفتگو کر رہے تھے۔وزیراعظم نے کہا کہ گیٹس فائونڈیشن پاکستان کی سماجی اقتصادی ترقی میں قابل بھروسہ شراکت دار ہے اور ہم انفارمیشن ٹیکنالوجی، سائنس کی تعلیم اور قدرتی آفات سے نمٹنے سمیت دوسرے شعبوں میں تعاون کو مزید تقویت دیں گے۔

اس موقع پر بل گیٹس نے پاکستان کی جانب سے کی گئی کوششوں کو سراہا اور کہا کہ آنے والی نسلوں کو اس مہلک مرض سے محفوظ رکھنے کیلئے پولیو کا خاتمہ ناگزیر ہے۔

تجارت

انٹر بینک میں ڈالر پھرمہنگا

اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالرکی قدر میں 4 پیسے اضافہ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

انٹر بینک میں ڈالر پھرمہنگا

انٹر بینک میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قدر میں اضافہ ہوگیا۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطا بق آج انٹربینک میں ڈالر کے بھاؤ میں 9 پیسے اضافہ ہوا جس کے مطابق ایک ڈالر 278 روپے 30 پیسے پر بند ہوا ہے۔

انٹربینک میں گزشتہ کاروباری دن میں ڈالر278 روپے 21 پیسے پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالرکی قدر میں 4 پیسے اضافہ ہوا ہے جس کے بعد  ڈالر 279 روپے 54 پیسے کا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

عمران خان پر حملے میں ملوث تین ملزمان پر فرد جرم عائد

گوجرانوالہ کی انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) میں عمران خان پر حملہ کیس کی سماعت ہوئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

عمران خان پر حملے میں ملوث تین ملزمان پر فرد جرم عائد

وزیر آباد میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان پر لانگ مارچ کے دوران حملے کے کیس میں ملوث 3 ملزمان پر فرد جرم عائد کردی گئی۔

گوجرانوالہ کی انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) میں عمران خان پر حملہ کیس کی سماعت ہوئی۔

سماعت کے دوران عدالت میں مرکزی ملزم نوید، وقاص اور طیب بٹ سمیت ملزمان کو فرد جرم پڑھ کر سنائی گئی جس کی انہوں نے تردید کی۔تینوں ملزمان نے صحت جرم سے انکار کر دیا۔

عدالت نے فرد جرم عائد کرنے کے بعد کیس کی سماعت 25 مئی تک ملتوی کر دی۔

یاد  رہے کہ گرفتار مرکزی ملزم نوید پر عمران خان پر فائرنگ کا الزام ہے جب کہ ملزمان وقاص اور طیب بٹ پر سہولت کاری اور اسلحہ فراہم کرنے کا الزام ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

عالمی عدالت انصاف نیتن یاہو کے وارنٹ گرفتاری جاری کر ے: پراسیکیوٹر

درخواست میں حماس کے رہنما یحییٰ سنوار کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کا بھی کہا گیا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

عالمی عدالت انصاف نیتن یاہو کے وارنٹ گرفتاری جاری کر       ے: پراسیکیوٹر

عالمی عدالت انصاف کے چیف پراسیکیوٹر نے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو اور غزہ میں حماس کے رہنما یحییٰ سنوار کے جنگی جرائم کے لیے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کے لیے درخواست دے دی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق عالمی عدالت انصاف کے چیف پراسیکیوٹر کریم خان نے امریکی میڈیا کو بتایا کہ جنگی جرائم اور 7 اکتوبر کے حملوں اور اس کے نتیجے میں غزہ میں ہونے والی جنگ کی وجہ سے حماس کے رہنما یحییٰ سنوار اور اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کے  وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کی درخواست دی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اسرائیل کے وزیر دفاع یوو گیلنٹ اور حماس کے دو دیگر رہنماؤں محمد دیاب ابراہیم المصری اور اسماعیل ہنیہ کے بھی وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کا مطالبہ ہے۔ 

رپورٹ کے مطابق آئی سی سی کے جج ثبوتوں کی بنیاد پر اسرائیلی وزیر اعظم اور دیگر کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کا فیصلہ کریں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll