جی این این سوشل

تجارت

آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.1ارب ڈالر کی منظوری دے دی

آئی ایم کے مطابق  پاکستان کو تیسری اور آخری قسط 30اپریل کو  موصول ہوگی۔ ارینجمنٹ معاہدہ کے تحت پاکستان آئی ایم ایف سے 1.9 ارب ڈالر موصول کرچکا ہے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.1ارب ڈالر کی منظوری دے دی
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ نے پاکستان  کیلئے3 ارب ڈالر کے اسٹینڈ بائی اریجمنٹ میں سے 1.1ارب ڈالر کی آخری قسط کی منظوری دیدی۔

تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس واشنگٹن میں ہوا۔ بورڈ اجلاس میں پاکستان کا کیس منظوری کیلئے پیش کیا گیا جس کے بعد آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ نے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری دیدی ۔
آئی ایم کے مطابق  پاکستان کو تیسری اور آخری قسط 30اپریل کو  موصول ہوگی۔ ارینجمنٹ معاہدہ کے تحت پاکستان آئی ایم ایف سے 1.9 ارب ڈالر موصول کرچکا ہے ، معاہدہ میں رہتے پاکستان نے آئی ایم ایف کے ساتھ طے شدہ اہداف پر مکمل عملدرآمد کیا۔

واضح رہے کہ آئی ایم ایف کیساتھ نئے قرض پروگرام کیلئے معاشی ٹیم کے مذاکرات مئی کے وسط میں ہوں گے۔نئے قرض پروگرام کے تحت مذاکرات کیلئے آئی ایم ایف وفد مئی کے دوسرے ہفتہ  میں پاکستان پہنچے گا۔

تجارت

ملک بھر میں دو روز مسلسل اضافے کے بعد  سونے کی قیمت میں معمولی کمی

فی تولہ سونے کی قیمت میں 600 روپے کی کمی کے بعد قیمت 2 لاکھ 45 ہزار ہوگئی ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ملک بھر میں دو روز مسلسل اضافے کے بعد   سونے کی قیمت میں معمولی کمی

دو روز مسلسل اضافے کے بعد  ملک بھر میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی دیکھی گئی۔

پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 600 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد سونے کی قیمت 2 لاکھ 45 ہزار ہوگئی ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کا بھاؤ 514 روپے کم ہوکر 2 لاکھ ایک ہزار 48 روپے کا ہوگیا ہے۔

دوسری جانب عالمی صرافہ بازار میں سونا 6 ڈالر کم ہونے کے بعد فی اونس 2384 ڈالر کا ہوگیا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

فرانس: یہودی عبادت گاہ کو آگ لگانے کی کوشش کرنے والا شخص ہلاک

پولیس نے مقامی وقت کے مطابق صبح 6 بج کر 45 منٹ پریہودی عبادت گاہ کے قریب آگ کی اطلاع پر کارروائی کی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

فرانس: یہودی عبادت گاہ کو آگ لگانے کی کوشش کرنے والا شخص ہلاک

فرانس میں یہودی عبادت گاہ کو آگ لگانے کی کوشش کرنے والے شخص کو پولیس نے ہلاک کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فرانسیسی پولیس نے یہودی عبادت گاہ کو آگ لگانے کی کوشش کرنے والے شخص کو ہلاک کر دیاجو مبینہ طور پر شمالی شہر روئن میں یہودیوں ایک عبادت گاہ کو آگ لگانے کی کوشش کر رہا تھا۔

وزیر داخلہ جیرالڈ ڈرمینین نے سوشل میڈیا اکائونٹ ایکس پراپنے ٹویٹ میں کہا کہ پولیس نے آج صبح ایک مسلح شخص کو جو واضح طور پر یہودیوں عبادت گاہ کو آگ لگانا چاہتا تھاگولی مار کر ہلاک کر دیا۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ پولیس نے مقامی وقت کے مطابق صبح 6 بج کر 45 منٹ پر عبادت گاہ کے قریب آگ کی اطلاع پر کارروائی کی۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

پنجاب کے سکولوں میں گرمیوں کی چھٹیوں کا اعلان

پنجاب بھر کے تعلیمی اداروں میں یکم جون سے موسم گرما کی چھٹیاں ہوں گی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پنجاب کے سکولوں  میں گرمیوں کی چھٹیوں کا اعلان

پنجاب میں گرمیوں کی چھٹیوں کا اعلان کر دیا، پنجاب بھر کے تعلیمی اداروں میں یکم جون سے موسم گرما کی چھٹیاں ہوں گی۔

گرمی کی شدت میں اضافے کے بعد محکمہ تعلیم پنجاب نے سکولوں اور کالجوں میں موسم گرما کی تعطیلات کے مجوزہ شیڈول کا اعلان کر دیا۔

موسم گرما کی تعطیلات یکم جون 2024 سے شروع ہوں گی اور 14 اگست 2024 کو ختم ہوں گی۔ توقع ہے کہ محکمہ تعلیم اس حوالے سے آئندہ چند دنوں  میں نوٹیفکیشن جاری کر دے گا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق صوبائی حکومت کے محکمہ تعلیم نے تعطیلات کا ابتدائی شیڈول بھی تیار کر لیا ہے۔

دوسری جانب سندھ میں بھی گرمی کی شدت میں بہت انتہاء اضافے کے بعد صوبائی حکومت نے تعطیلات کے حوالے سے جلد اعلان پر غور شروع کر دیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سندھ کے تعلیمی اداروں میں پنجاب سے پہلے موسم گرما کی تعطیلات کے آغاز کا امکان ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll