جی این این سوشل

جرم

سیکیورٹی فورسز کا ٹانک میں آپریشن ، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کے اغوا میں ملوث دہشت گرد ہلاک

مارے جانے والے دہشت گرد ضلع جنوبی وزیرستان کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کے اغوا کی واردات میں  بھی ملوث تھے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

سیکیورٹی فورسز   کا ٹانک میں آپریشن ، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کے اغوا میں ملوث دہشت گرد ہلاک
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

 اسلام آباد: آئی ایس پی آر کے مطابق  سیکیورٹی فورسز کی جانب سے  خیبرپختونخوا ہ  کے ضلع ٹانک میں خفیہ اطلاع پر سرچ بیسڈ آپریشن کیا گیا جس میں  سیشن جج وزیرستان کے اغوا میں ملوث تین دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے ضلع ٹانک میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا جس کے نتیجے میں  فائرنگ کےتبادلے میں تین دہشت گرد ہلاک ہو گئے ۔

 آئی ایس پی آر کے مطابق مارے جانے والے دہشت گردوں کے قبضے سے ایک موٹر سائیکل خودکش جیکٹس اور اسلحہ بارود بھی  برآمد کیا گیا ہے ۔ 

واضح رہے کہ ہلاک دہشت گردوں کی شناخت عظمت عرف عظمتی، کرامت عرف ہنزلہ اور ریحان نام کے ناموں سے ہوئی۔

یاد رہے کہ مارے جانے والے دہشت گرد ضلع جنوبی وزیرستان کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کے اغوا کی واردات میں  بھی ملوث تھے ۔ 

پاکستان

از خود نوٹس :فیصل واوڈا اور مصطفیٰ کمال سپریم کورٹ طلب

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ ازخود نوٹس کیس کی سماعت کی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

از خود نوٹس :فیصل واڈا اور مصطفیٰ کمال سپریم کورٹ طلب

سپریم کورٹ میں سینیٹر فیصل واوڈا کی پریس کانفرنس پر لیے گئے از خود نوٹس کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس قاضی فائز عیسی نے فیصل واوڈا اور مصطفٰی کمال سے 2 ہفتے میں جواب طلب کرلیا۔

ذرائع کے مطابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ ازخود نوٹس کیس کی سماعت کی، جسٹس عرفان سعادت اور جسٹس نعیم اختر بھی بنچ کا میں شامل تھے۔

سماعت کے دوران چیف جسٹس نے فیصل واوڈا کی پریس کانفرنس کی تفصیلات طلب کرلیں۔ اس موقع پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ کے روبرو پیش ہوئے۔

چیف جسٹس قاضی فائز عیسی نے دریافت کیا کہ کیا آپ نے پریس کانفرنس سنی؟ توہین عدالت ہوئی یانہیں؟ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے جواب دیا کہ مجھے جو ویڈیو ملی ہے اس کے متعلقہ حصے میں آواز نہیں تھی۔

چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ کیا یہ پریس کانفرنس توہینِ عدالت کے زمرے میں آتی ہے؟۔ کوئی مقدمہ اگر عدالت میں زیر التوا ہوتو اس پر رائے دی جاسکتی ہے؟۔

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ اس سے کہیں زیادہ باتیں میرے خلاف کی گئیں۔ لیکن کیا آپ اداروں کی توقیر کم کرنا شروع کردیں گے۔ اگر میں نے کچھ غلط کیا تو مجھے کہیں، عدالت کو نہیں۔ وکلا، ججز اور صحافیوں سب میں ا چھے بُرے لوگ ہوتے ہیں۔ ہوسکتا ہے میں نے بھی اس ادارے میں 500 نقائص دیکھے ہوں۔ باپ کے گناہ کی ذمے داری بیٹے کو نہیں دی جاسکتی۔ کیا ایسی باتوں سے آپ عدلیہ کا وقار کم کرنا چاہتے ہیں۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ شفافیت لانے کی کوشش کی، اپنے اختیارات کم کیے، بندوق اٹھانے والا اور گالی دینے والا کمزور ترین شخص ہوتے ہیں۔ جس کے پاس دلیل ختم ہو، وہ بندوق اٹھاتا ہے یا گالی دیتا ہے۔ ایک کمشنر صاحب اٹھے اور کہا میں نے انتخابات میں دھاندلی کروائی۔ بھئی بتاؤ تو سہی چیف جسٹس کیسے دھاندلی کروا سکتا ہے؟۔ مذہب معاشروں میں ایسے الزامات نہیں لگائے جاتے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ادارے عوام کے ہوتے ہیں، اداروں کو بدنام کرنا ملک کی خدمت نہیں، اداروں میں کوتاہیاں ہوسکتی ہیں، میں کسی اور کا بوجھ برداشت نہیں کرسکتا، اگر میں نے کوئی غلط کام کیا ہے تو بتائیں، تنقید کریں، ہم ہر روز ہم اچھا کام کرنے کی کوشش کررہے ہیں، پریکٹس اینڈ پروسیجر قانون پر عمل کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جس کے پاس دلائل ہوں گے وہ ہم ججز کو بھی چپ کرادے گا، میں نے اپنی ذات کے لیے نہیں بلکہ ادارے کے لیے حلف لیا ہے۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ فیصل واوڈا اور مصطفی کمال کو نوٹس جاری کرتے ہیں، دونوں کو بلا لیتے ہیں، ہمارے منہ پر آکر تنقید کر لیں۔

ریمارکس میں کہا کہ ملک کا ہر شہری عدلیہ کا حصہ ہے۔ جرمنی میں ہٹلر گزرا ہے، وہاں آج تک کوئی رو نہیں رہا۔ غلطیاں ہوئیں انہیں تسلیم کر کے آگے بڑھیں۔ اسکول میں بچے غطی تسلیم کرے تو استاد کا رویہ بدل جاتا ہے۔

بعد ازاں عدالت نے کیس کی سماعت 5 جون تک ملتوی کرتے ہوئے فیصل واوڈا اور مصطفیٰ کمال سے 2 ہفتے میں جواب طلب کرلیا۔

یاد رہے کہ فیصل واوڈا نے بدھ کو پریس کانفرنس کرکے اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا تھا کہ اب پاکستان میں کوئی پگڑی اچھالے گا تو ہم ان کی پگڑیوں کی فٹبال بنائیں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

شادی کی تقریب میں شراب نوشی سے منع کرنے پر ملزم نے اپنی کزن کو قتل کر دیا

شراب نوشی سے منع کرنے پر ملزم نے تعیش میں آکر فائرنگ کر دی، مقتولہ کو 3 گولیاں لگیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

شادی کی تقریب میں شراب نوشی سے منع کرنے پر ملزم نے اپنی کزن کو قتل کر دیا

اسلام پورہ میں شادی کی تقریب میں شراب نوشی سے منع کرنے پر ملزم نے اپنی ماموں زاد بہن کو قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق لاہور کے علاقے عمر فاروق روڈ پر شادی کی تقریب جاری تھی۔ اس دوران دلہا فیصل کے ماموں زاد عارف نے شراب نوشی کررکھی تھی، جس پر دلہے کی بہن نے عارف کو شراب نوشی سے منع کیا۔

دلہے کی بہن کی جانب سے شراب نوشی سے منع کرنے پر ملزم عارف نے طیش میں آکر فائرنگ کردی اور فرار ہوگیا۔ مقتولہ کو 3 گولیاں لگیں، جیسے فوری طور پر طبی امداد کے لیے ہسپتال پہنچایا گیا، تاہم خاتون زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جانبر نہ ہو سکی۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق مقتولہ کا نکاح ہو چکا تھا اور چند روز بعد اس کی رخصتی تھی۔ پولیس نے لاش کو مردہ خانے میں جمع کروا کر قاتل کی تلاش شروع کر دی ہے اور ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

زرمبادلہ کے ذخائر میں  15 ملین ڈالر کا اضافہ

حالیہ اضافے کے بعد سرکاری ذخائر کی مالیت 9 ارب 13 کروڑ 55 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے، اسٹیٹ بینک

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

زرمبادلہ کے ذخائر میں  15 ملین  ڈالر کا اضافہ

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے زرمبادلہ کے ذخائر کے حوالے سے رپورٹ جاری کردی گئی ہے۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری ہونے والی رپورٹ میں دس مئی تک کے اعداد وشمار شامل کیے گئے جس کے مطابق مذکورہ تاریخ تک زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں  ایک کروڑ پچاس لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا۔

حالیہ اضافے کے بعد سرکاری ذخائر کی مالیت 9 ارب 13 کروڑ 55 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے اور  مجموعی ذخائر کی مالیت 14 ارب 62 کروڑ 64 لاکھ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔

ترجمان اسٹیٹ بینک کے مطابق کمرشل بینکوں کے پاس 10 مئی کو ختم ہونے والے ہفتے تک 5 ارب 49 کروڑ 9 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود  تھے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll