جی این این سوشل

جرم

سیکیورٹی فورسز کا   شمالی وزیرستان میں خفیہ اطلاع پر آپریشن ، 6 دہشت گردہلاک

مارے گئے دہشت گرد سکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں کے ساتھ ساتھ علاقے میں معصوم شہریوں کی ٹارگٹ  کلنگ میں بھی ملوث  تھے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

سیکیورٹی فورسز  کا   شمالی وزیرستان  میں  خفیہ اطلاع پر آپریشن ، 6 دہشت گردہلاک
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

راولپنڈی: سیکیورٹی فورسز نے  شمالی وزیرستان کے ضلع میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے 6 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (ISPR) کے مطابق علاقے میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کیے گئے آپریشن کے دوران سیکیورٹی  فورسز  اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانے کو بھی تباہ کر دیا گیا۔


مارے گئے دہشت گرد سکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں کے ساتھ ساتھ علاقے میں معصوم شہریوں کی ٹارگٹ  کلنگ میں بھی ملوث  تھے ۔

واضح رہے کہ سیکیورٹی فورسز کی جانب سے علاقے میں دہشت گردی کے خلاف  آپریشن کیا جا رہا ہے۔ 

پاکستان

دبئی لیکس: ایف آئی اے اور نیب سے تحقیقات کرانے کیلئے درخواست دائر

دبئی لیکس میں کئی پاکستانی سیاستدانوں اور کاروباری شخصیات کے نام آئے، ہر سیاستدان پر اپنی تمام ملکی و غیر ملکی پراپرٹی ظاہر کرنا لازم ہے، درخواست

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

دبئی لیکس: ایف آئی اے اور نیب سے تحقیقات کرانے کیلئے درخواست دائر

لاہور ہائی کورٹ (ایل ایچ سی) میں فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے)، فیڈرل بیورو آف ریونیو (ایف بی آر) اور قومی احتساب بیورو (نیب) سے دبئی لیکس کی تحقیقات کے لیے درخواست دائر کردی گئی۔

لاہور ہائیکورٹ میں درخواست شہری مشکور حسین کی جانب سے دائر کی گئی جسے ندیم سرور ایڈووکیٹ کے ذریعے پیش کیا گیا،درخواست میں وفاقی حکومت، نیب، ایف آئی اے اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں کہا گیا کہ دبئی لیکس میں کئی پاکستانی سیاستدانوں اور کاروباری شخصیات کے نام آئے، ہر سیاستدان پر اپنی تمام ملکی و غیر ملکی پراپرٹی ظاہر کرنا لازم ہے، عدالت ایف آئی اے، نیب اور دیگر متعلقہ اداروں کو دبئی لیکس کی تحقیقات کا حکم دے۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ تحقیقات ہونی چاہیے کہ دبئی میں خریدی گئی پراپرٹیز منی لانڈرنگ سے تو نہیں بنائی گئیں، دبئی میں غیر قانونی پراپرٹی ثابت ہونے پر مالکان کے خلاف کارروائی کا حکم بھی دیا جائے۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

میکسیکو ، انتخابی ریلی پر فائرنگ، میئر کے امیدوار سمیت 6افراد ہلاک ، دو زخمی

میئر کے امیدوار کے ساتھ فائرنگ میں ہلاک ہونے والے 6افراد میں ایک نوجوان لڑکی بھی شامل ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

میکسیکو ، انتخابی ریلی پر فائرنگ، میئر کے امیدوار سمیت 6افراد ہلاک ، دو زخمی

میکسیکو کی جنوب مشرقی ریاست چیاپاس کے شہر لا کانکورڈیا میں انتخابی ریلی پر فائرنگ کے نتیجے میں میئر کے امیدوار سمیت6افراد ہلاک اور دو زخمی ہو گئے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ابتدائی تحقیقات کے مطابق فائرنگ سے میئر کے امیدوار لوسیرو لوپیز مازا اور پانچ دیگر افراد ہلاک اور دو زخمی ہوگئے۔ حکام نے واقعہ کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق گزشتہ روز میئر کے امیدوار لوسیرو لوپیز مازا کے ساتھ فائرنگ میں ہلاک ہونے والے چھ افراد میں ایک نوجوان لڑکی بھی شامل ہےجبکہ 2 دیگر زخمی ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق سیاسی مہم کی تقریب کے دوران مسلح شہریوں کے درمیان تصادم شروع ہو گیا۔

فائرنگ کا واقعہ گوئٹے مالا کی سرحد سے تقریباً 80 میل دور چیاپاس کے دیہی قصبے کے قریب پیش آیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

خوشاب: منی ٹرک کھائی میں جا گرا،13 افراد جاں بحق

متعدد افراد زخمی ہوئے، زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

خوشاب: منی ٹرک کھائی میں جا گرا،13 افراد جاں بحق

خوشاب میں پنچ پیر کے مقام پر منی ٹرک کھائی میں جا گرا۔جس میں 13 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ 9 افراد زخمی ہو گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق مرنے والوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے ، بدقسمت خاندان بنوں سے مزدوری کے لیے منی ٹرک میں سوار ہوکر خوشاب آ رہا تھا، مرنے والوں میں 5 خواتین بھی شامل ہیں۔

حادثہ تیز رفتارکے باعث موڑ کاٹتے ہوئےپیش آیا۔ اطلاعات کے مطابق 13 افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے۔متعدد افراد زخمی ہو گئے ۔

ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا۔جہاں زخمیوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔ مرنے والوں کی لاشیں قانونی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کی جائیں گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll