جی این این سوشل

ٹیکنالوجی

یورپی کمپنیوں کی پاکستان کے انفارمیشن ٹیکنالوجی شعبہ میں سرمایہ کاری میں دلچسپی

جمہوریہ چیک کی سافٹ وئیر کمپنی آئس ریپ   بھی پاکستان کی سافٹ وئیر کمپنی ہیکسا لیزی  کے اشتراک سے کراچی میں ایک ڈیٹا سینٹر کھولے گی

پر شائع ہوا

کی طرف سے

یورپی کمپنیوں کی پاکستان کے انفارمیشن ٹیکنالوجی  شعبہ  میں سرمایہ کاری میں دلچسپی
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

یورپی کمپنیوں نے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے ذریعے پاکستان کے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں سرمایہ کاری میں دلچسپی ظاہر کی ہے ۔

خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے تحت قائم کردہ نیشنل انکیوبیشنسینٹرز سے نیا کاروبار شروع کرنے والے گریجویٹس نے غیرملکی آئی ٹی کمپنیوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی طرف راغب کرنا شروع کردیا ہے ، ایک یورپی سافٹ وئیر کمپنی کراچی میں ایک ڈیٹا مرکز قائم کرے گی۔

امریکی ویب پورٹل '' مائیکرو سافٹ نیٹ ورک'' کے مطابق خصوصی سرمایہ کاری کونسل کی انتھک کوششوں اور نیشنل انکیوبیشن سینٹرز کی مضبوط رابطہ کاری کی بدولت پاکستان کے انفارمیشن ٹیکنالوجی اور دیگر شعبوں میں غیرملکی کمپنیوں کا اعتماد بحال ہواہے ، آئس ریپ کے عالمی سیلز کے شعبے کے سربراہ جان اربک نے کہاکہ پاکستان میں سرکاری اور نجی شعبے میں ڈیجیٹل ترقی کی بہترین صلاحیت کا حامل ہے ۔ انہوں نے کہا ہم مناسب اقدامات کے ذریعے پاکستان کے آئی ٹی مشن کی حمایت کریںگے۔

جمہوریہ چیک کی سافٹ وئیر کمپنی آئس ریپ   بھی پاکستان کی سافٹ وئیر کمپنی ہیکسا لیزی  کے اشتراک سے کراچی میں ایک ڈیٹا سینٹر کھولے گی۔

 

دنیا

تائیوان پارلیمنٹ میں اراکین دست و گریباں ، ایک دوسرے پر لاتوں اور گھونسوں کی بارش

پارلیمنٹ میں اصلاحات کے حوالے سے اراکین میں تلخی پیدا ہوئی اور پھر قانون دان دست و گریباں ہوگئے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

تائیوان پارلیمنٹ میں اراکین دست و گریباں ، ایک دوسرے پر لاتوں اور گھونسوں کی بارش

تائیوان پارلیمنٹ میں اراکین دست و گریباں ہوگئے، ایک دوسرے پر لاتوں اور گھونسوں کی بارش کردی۔

جمعے کے روز پارلیمنٹ میں اصلاحات کے حوالے سے اراکین میں تلخی پیدا ہوئی اور پھر قانون دان دست و گریباں ہوگئے۔

افراتفری کے دوران بعض ارکان اسپیکر کی نشست کے ارد گرد جمع ہو گئے، کچھ نشستوں پر چڑھ گئے۔ پورا ایوان مچھلی بازار کا منظر پیش کرنے لگا۔

ارکان نے فری اسٹائل ریسلنگ کی طرح ایک دوسرے کو دھکے دیئے۔

واضح رہے کہ تائیوان کے نو منتخب صدر لائی چنگتی نے جنوری میں ہونے والے انتخابات میں کامیابی حاصل کی تھی لیکن ان کی ڈیموکریٹک پروگریسو پارٹی (ڈی پی پی) پارلیمنٹ میں اپنی اکثریت کھو چکی ہے۔

حزب اختلاف کی سب سے بڑی جماعت کومنتانگ (کے ایم ٹی) کے پاس ڈی پی پی سے زیادہ نشستیں ہیں لیکن وہ اپنے بل بوتے پر اکثریت حکومت بنانے کے لیے کافی نہیں ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

خوشاب: منی ٹرک کھائی میں جا گرا،13 افراد جاں بحق

متعدد افراد زخمی ہوئے، زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

خوشاب: منی ٹرک کھائی میں جا گرا،13 افراد جاں بحق

خوشاب میں پنچ پیر کے مقام پر منی ٹرک کھائی میں جا گرا۔جس میں 13 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ 9 افراد زخمی ہو گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق مرنے والوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے ، بدقسمت خاندان بنوں سے مزدوری کے لیے منی ٹرک میں سوار ہوکر خوشاب آ رہا تھا، مرنے والوں میں 5 خواتین بھی شامل ہیں۔

حادثہ تیز رفتارکے باعث موڑ کاٹتے ہوئےپیش آیا۔ اطلاعات کے مطابق 13 افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے۔متعدد افراد زخمی ہو گئے ۔

ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا۔جہاں زخمیوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔ مرنے والوں کی لاشیں قانونی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کی جائیں گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

دبئی لیکس: ایف آئی اے اور نیب سے تحقیقات کرانے کیلئے درخواست دائر

دبئی لیکس میں کئی پاکستانی سیاستدانوں اور کاروباری شخصیات کے نام آئے، ہر سیاستدان پر اپنی تمام ملکی و غیر ملکی پراپرٹی ظاہر کرنا لازم ہے، درخواست

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

دبئی لیکس: ایف آئی اے اور نیب سے تحقیقات کرانے کیلئے درخواست دائر

لاہور ہائی کورٹ (ایل ایچ سی) میں فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے)، فیڈرل بیورو آف ریونیو (ایف بی آر) اور قومی احتساب بیورو (نیب) سے دبئی لیکس کی تحقیقات کے لیے درخواست دائر کردی گئی۔

لاہور ہائیکورٹ میں درخواست شہری مشکور حسین کی جانب سے دائر کی گئی جسے ندیم سرور ایڈووکیٹ کے ذریعے پیش کیا گیا،درخواست میں وفاقی حکومت، نیب، ایف آئی اے اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں کہا گیا کہ دبئی لیکس میں کئی پاکستانی سیاستدانوں اور کاروباری شخصیات کے نام آئے، ہر سیاستدان پر اپنی تمام ملکی و غیر ملکی پراپرٹی ظاہر کرنا لازم ہے، عدالت ایف آئی اے، نیب اور دیگر متعلقہ اداروں کو دبئی لیکس کی تحقیقات کا حکم دے۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ تحقیقات ہونی چاہیے کہ دبئی میں خریدی گئی پراپرٹیز منی لانڈرنگ سے تو نہیں بنائی گئیں، دبئی میں غیر قانونی پراپرٹی ثابت ہونے پر مالکان کے خلاف کارروائی کا حکم بھی دیا جائے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll