جی این این سوشل

علاقائی

گندم اسکینڈل میں جو بھی ملوث پایا گیا اسے سزا ملے گی، مراد علی شاہ

حالات اچھے ہیں یا برے اس پر بحث نہیں کرنا چاہتا، وزیر اعلیٰ سندھ

پر شائع ہوا

کی طرف سے

گندم اسکینڈل میں جو بھی ملوث پایا گیا اسے سزا ملے گی، مراد علی شاہ
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ گندم اسکینڈل میں جو بھی ملوث پایا گیا اسے سزا ملے گی۔

سینئر وزراء کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ گندم کامسئلہ پچھلے سال کیوں نہیں ہوا؟ حالات اچھے ہیں یا برے اس پر بحث نہیں کرنا چاہتا۔

انہوں نے کہا کہ دسمبر 2023ء کے بعد سے حالات زیادہ خراب ہونا شروع ہوئے، عہدہ سنبھالنے کے بعد پہلی میٹنگ ہی امن و امان پر کی تھی، جو ہتھیار چاہیے تھے فروری میں اس کی اپروول ہوئی۔

مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ آپریشن میں پنجاب پولیس کی پوری مدد کی، جس میں ڈاکو بھی مارے گئے، حالات میں بہتری لانے کی پوری کوشش کر رہے ہیں، ڈاکوؤں کے خاتمے کے لیے مقامی لوگوں سے بھی مدد لی جا رہی ہے۔

وزیرِ اعلیٰ سندھ نے کہا کہ فیڈرل گورنمنٹ کا حصہ نہیں لیکن ہر معاملہ میں سپورٹ کر رہے ہیں، ملک کی بہتری سب سے پہلے سوچی جائے، 2022ء کے سیلاب کے بعد دوبارہ کھڑے ہونا بہت مشکل تھا، 3 ماہ میں فنڈز جمع کیے

پاکستان

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے جاپانی سفیر واڈا متسوہیرو  کی ملاقات

ملاقات میں تجارت، کاروبار اور سرمایہ کاری کے تعلقات مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے جاپانی سفیر واڈا متسوہیرو  کی ملاقات

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے جاپانی سفیر واڈا متسوہیرو  نے ملاقات کی، ملاقات میں تجارت، کاروبار اور سرمایہ کاری کے تعلقات مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پنجاب اور جاپان کے درمیان ثقافتی اور تعلیمی وفود کے تبادلوں کا جائزہ طلبہ کے فیکلٹی پروگراموں کو فروغ دینے پر اصولی اتفاق، پنجاب اور جاپان  کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری اور باہمی مفادات اور اشتراک کارگرہو سکتے ہیں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ جاپانی کمپنیوں کیلئے پنجاب میں سرمایہ کاری کے مفید مواقع موجود ہیں، پنجاب بڑی کنزیومر مارکیٹ کے طورپرابھر رہا ہے، پنجاب کی سکلڈ نوجوانوں کی افرادی قوت جاپانی اداروں میں بے مثال کارکردگی کا مظاہرہ کرسکتی ہے۔

جاپانی سفیر واڈا متسوہیرو نے اپنی گفتگو میں کہا کہ دوطرفہ تعلقات کے فروغ کے لیے دونوں ممالک کے عوامی رابطے ناگزیر ہیں، جاپان پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے۔ ٹیکنالوجی کے فروغ کیلئے پنجاب حکومت کے ساتھ اشتراک کار کے لیے پرعزم ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ گیارہ پاکستانی طلباء ماسٹرز اور ڈاکٹریٹ کی ڈگریوں کے لیے MEXT سکالرشپس پر جاپان میں زیر تعلیم ہیں، پاکستان میں عوامی سماجی بہبود کے لیے جاپان کے متعدد پراجیکٹ جاری ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

صحت

ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے نورایس سیرپ کا پراڈکٹ ریکال الرٹ جاری کر دیا

سیرپ کا 50 ملی گرام، 5 ایم ایل کا ایک بیچ غیر معیاری ہے جس کا استعمال خطرناک ثابت ہو سکتا ہے، ڈریپ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے نورایس سیرپ کا پراڈکٹ ریکال الرٹ جاری کر دیا

ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) نے آئرن کی کمی پوری کرنے کے لیے تیار کردہ غیر معیاری دوا کی فروخت پر ایکشن لیتے ہوئے پراڈکٹ ریکال الرٹ جاری کر دیا۔

ڈریپ کے مطابق نووارائز (Novarise) نامی سیرپ 50 ملی گرام، 5 ایم ایل کا ایک بیچ غیر معیاری نکلا ہے، جس کا استعمال خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔

ڈرگ ریکال الرٹ کے مطابق سینٹرل ڈرگ لیب کراچی نے نووارائز سیرپ کا بیچ 113 غیر معیاری قرار دیا۔

الرٹ میں کہا گیا ہے کہ نووارائز سیرپ کے سیمپل میں ایتھیلین گلائیکول کی زائد مقدار کی تصدیق ہوئی ہے، سیرپ میں ایتھیلین کی موجودگی کو غیر معیاری قرار دیا گیا ہے۔

 سیرپ کے سیمپل میں 0.78 فی صد ایتھیلین گلائیکول پایا گیا، یہ منفی اثرات کا حامل زہریلا مادہ ہے اور اس کا سیرپ کی تیاری میں استعمال خطرناک ہے، کیوں کہ دوا میں ایتھیلین گلائیکول کی معمولی مقدار بھی جان لیوا ہو سکتی ہے۔

الرٹ کے مطابق ڈائی ایتھیلین گلائیکول اور ایتھیلین گلائیکول جب آپس میں ملتے ہیں تو یہ ایک زہریلا کمپاونڈ بناتے ہیں، جو کہ دل، گردہ، مرکزی اعصابی نظام کے لیے نقصان دہ ہے۔

ڈریپ نے کمپنی کو متاثرہ بیچ مارکیٹ سے واپس منگوانے کا حکم دے دیا ہے، اور میڈیکل اسٹورز اور ڈاکٹرز کو خبردار کیا ہے کہ وہ اس بیچ کی دوا مریضوں کو نہ دیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

وفاقی وزیر مذہبی امور چوہدری سالک حسین مکہ مکرمہ پہنچ گئے

چوہدری سالک حسین آج سعودی اداروں، کیٹرنگ کمپنیوں اور عازمین حج کی رہائش گاہوں کا دورہ کرینگے، ترجمان وزارت مذہبی امور

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وفاقی وزیر مذہبی امور چوہدری سالک حسین مکہ مکرمہ پہنچ گئے

وفاقی وزیر مذہبی امور چوہدری سالک حسین مکہ مکرمہ پہنچ گئے،عمرہ کی ادائیگی کے بعد پاکستان حج مشن مکہ کا دورہ کرینگے۔

ترجمان مذہبی امور کی جانب سے جاری بیان کے مطابق چوہدری سالک حسین آج سعودی اداروں، کیٹرنگ کمپنیوں اور عازمین حج کی رہائش گاہوں کا دورہ کرینگے۔ ترجمان مذہبی امور نے بتایا کہ اب تک 93 پروازوں کے ذریعے 22 ہزار 696 عازمین حج مدینہ منورہ پہنچے ہیں۔

سعودی حکام کے خصوصی تعاون سے 11 ہزار سے زائد عازمین کی ریاض الجنہ کی زیارت مکمل کر لی۔ عازمین حج کے اولین قافلے 8 روزہ قیام کے بعد مکہ مکرمہ کی جانب عازم سفر ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ پاکستان سے براہ راست جدہ کی حج پروازوں کا آغاز 23 مئی سے ہو گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll