جی این این سوشل

پاکستان

صدر مملکت کوئٹہ کے تین روزہ دورے کے بعد اسلام آباد روانہ

صدر مملکت کو دورے کے دوران بلوچستان میں امن و امان کی صورت حال اور صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے بریفنگ دی گئی

پر شائع ہوا

کی طرف سے

صدر مملکت کوئٹہ کے تین روزہ دورے کے بعد اسلام آباد روانہ
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

اسلام آباد : صدر مملکت آصف علی زرداری کوئٹہ کا 3 روزہ دورہ مکمل کرکے اسلام آباد واپس روانہ ہوگئے۔

صدر مملکت آصف علی زرداری کوئٹہ کا 3 روزہ دورہ مکمل کرکے اسلام آباد واپس روانہ ہوگئے ہیں جب کہ صدر مملکت کو گورنر بلوچستان جعفر خان مندو خیل اور وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز احمد بگٹی نے الوداع کیا۔

صدر مملکت کو دورے کے دوران بلوچستان میں امن و امان کی صورت حال اور صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔

صدر مملکت نے دورے میں بلوچستان کی ترقی و خوشحالی اور عوامی مسائل کے حل کے عزم کا اعادہ کیا۔

علاقائی

خیبر پختونخوا ،تحصیل سطح پر چیئرمینز اور میئرز کی مراعات بڑھانے کا فیصلہ

گنڈاپور نے صوبے میں بلدیاتی نمائندوں کو گاڑیوں کی فراہمی کے لیے اقدامات کی ہدایت کر دی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

خیبر پختونخوا ،تحصیل  سطح  پر  چیئرمینز اور میئرز کی  مراعات بڑھانے کا فیصلہ

خیبر پختونخوا کی حکومت نے تحصیل کی سطح پر مراعات بڑھانے کا فیصلہ کر لیا۔ذرائع کے مطابق خیبر پختونخوا حکومت صوبے میں تحصیل چیئرمینز اور میئرز کی مراعات ڈبل کرے گی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخواعلی امین گنڈاپور نے صوبے میں بلدیاتی نمائندوں کو گاڑیوں کی فراہمی کے لیے اقدامات کی ہدایت کر دی ہے۔

اس حوالے سے بلدیاتی حکومتوں کو ترقیاتی گرانٹس کی فراہمی سے متعلق ایکٹ میں ترمیم کی جائے گی اور بجٹ میں بلدیاتی نمائندوں کی مراعات کے لیے فنڈ رکھا جائے گا۔

علی امین گنڈاپور نے کہا کہ وفاق سے صوبے کے حقوق کے حصول کے لیے کوششیں کر رہا ہوں، مرکز سے صوبے کے واجبات ملیں گے تو بلدیاتی اداروں کو بھی فنڈز دیں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

امریکہ ، جھیل الاسکا میں ملنے والے طیارے سے 2 لاشیں برآمد

الاسکا کی جھیل میں الٹا ملنے والے طیارے سے دو افراد کی لاشیں برآمد کی گئیں،مقامی حکام

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

امریکہ ، جھیل الاسکا میں ملنے والے طیارے سے 2 لاشیں برآمد

امریکہ کی جھیل الاسکا میں ملنے والے طیارے سے 2 لاشیں برآمد کی گئی ہیں ۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق مقامی حکام نےبتایا کہ الاسکا کی جھیل میں الٹا ملنے والے طیارے سے دو افراد کی لاشیں برآمد کی گئیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق 58 سالہ ڈیو ہیجرز اور 45 سالہ آرون فرائر کی لاشیں ایک غوطہ خور ٹیم نے اینکریج سے تقریباً 322 کلومیٹر جنوب مغرب میں نونڈلٹن کی اتھاباسکن کمیونٹی کے قریب سکس میل جھیل میں طیارے کے اندر پائی تھیں۔لاشوں کو اینکریج میں سٹیٹ میڈیکل ایگزامینر آفس بھیجا جائے گا۔

فوجیوں نے طیارے کی قسم کی تصدیق نہیں کی لیکن نیشنل ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کہا کہ الاسکا کے قریب ٹیلوکرافٹ بی سی 12طیارے کے حادثے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

صحت

ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے نورایس سیرپ کا پراڈکٹ ریکال الرٹ جاری کر دیا

سیرپ کا 50 ملی گرام، 5 ایم ایل کا ایک بیچ غیر معیاری ہے جس کا استعمال خطرناک ثابت ہو سکتا ہے، ڈریپ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے نورایس سیرپ کا پراڈکٹ ریکال الرٹ جاری کر دیا

ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) نے آئرن کی کمی پوری کرنے کے لیے تیار کردہ غیر معیاری دوا کی فروخت پر ایکشن لیتے ہوئے پراڈکٹ ریکال الرٹ جاری کر دیا۔

ڈریپ کے مطابق نووارائز (Novarise) نامی سیرپ 50 ملی گرام، 5 ایم ایل کا ایک بیچ غیر معیاری نکلا ہے، جس کا استعمال خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔

ڈرگ ریکال الرٹ کے مطابق سینٹرل ڈرگ لیب کراچی نے نووارائز سیرپ کا بیچ 113 غیر معیاری قرار دیا۔

الرٹ میں کہا گیا ہے کہ نووارائز سیرپ کے سیمپل میں ایتھیلین گلائیکول کی زائد مقدار کی تصدیق ہوئی ہے، سیرپ میں ایتھیلین کی موجودگی کو غیر معیاری قرار دیا گیا ہے۔

 سیرپ کے سیمپل میں 0.78 فی صد ایتھیلین گلائیکول پایا گیا، یہ منفی اثرات کا حامل زہریلا مادہ ہے اور اس کا سیرپ کی تیاری میں استعمال خطرناک ہے، کیوں کہ دوا میں ایتھیلین گلائیکول کی معمولی مقدار بھی جان لیوا ہو سکتی ہے۔

الرٹ کے مطابق ڈائی ایتھیلین گلائیکول اور ایتھیلین گلائیکول جب آپس میں ملتے ہیں تو یہ ایک زہریلا کمپاونڈ بناتے ہیں، جو کہ دل، گردہ، مرکزی اعصابی نظام کے لیے نقصان دہ ہے۔

ڈریپ نے کمپنی کو متاثرہ بیچ مارکیٹ سے واپس منگوانے کا حکم دے دیا ہے، اور میڈیکل اسٹورز اور ڈاکٹرز کو خبردار کیا ہے کہ وہ اس بیچ کی دوا مریضوں کو نہ دیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll