جی این این سوشل

تفریح

تاریخی ڈرامہ صلاح الدین ایوبی پاکستان میں ریلیز

حال ہی میں اسے پاکستان میں اردو ڈبنگ کے ساتھ نجی ٹی وی چینل پر نشر کردیا گیا اور اسے ہر ہفتے پیر سے جمعرات کو نشر کیا جا رہا ہے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

تاریخی ڈرامہ   صلاح الدین ایوبی   پاکستان میں ریلیز
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

پاکستان اور ترکیہ کے نجی پروڈکشن ہاؤسز کے اشتراک سے بنائے جانے والا تاریخی ڈراما ’صلاح الدین ایوبی‘ کو پاکستان میں ریلیز کردیا گیا ہے۔

صلاح الدین ایوبی کو پاکستان میں اردو زبان میں ریلیز کیے جانے سے قبل گزشتہ برس اسے ترک زبان میں وہاں کے ٹی وی چینل ٹی آر ٹی پر ریلیز کیا گیا تھا۔

حال ہی میں اسے پاکستان میں اردو ڈبنگ کے ساتھ نجی ٹی وی چینل پر نشر کردیا گیا اور اسے ہر ہفتے پیر سے جمعرات کو نشر کیا جا رہا ہے۔

ڈرامے میں صلاح الدین ایوبی کا مرکزی کردار اغور غنيش (Uğur Güneş) نے ادا کیا ہے جبکہ اس کے تمام مرکزی کردار ترک اداکاروں نے ادا کیے ہیں۔

صلاح الدین ایوبی کو اردو زبان میں نشر کیے جانے پر پاکستانی شائقین نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔

پاکستان

وزیر داخلہ محسن نقوی کا پاسپورٹ آفس گارڈن ٹاؤن دورہ

پاسپورٹ بنوانے کے عمل کو مزید آسان بنایا جائے گا،گارڈن ٹاؤن پاسپورٹ آفس 24 گھنٹے کھلنے سے شہریوں کو بہت سہولت ملی، وزیر داخلہ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیر داخلہ محسن نقوی  کا پاسپورٹ آفس گارڈن ٹائون دورہ

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے تعطیل کے باوجود گارڈن ٹاون پاسپورٹ آفس کا دورہ کیا۔

 اس دوران قطاریں نظر آئیں نہ ہی شہریوں کو غیر ضروری انتظار کی زحمت سامنا تھا،ایجنٹ مافیا غائب تھا۔ گارڈن ٹاون پاسپورٹ آفس کی حالت یکسر بدلنے پر شہری خوش نظر آئے۔

وفاقی وزیرداخلہ نے پاسپورٹ بنوانے کے لئے آئے شہریوں سے ملاقات کی،شہریوں نے محسن نقوی کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ 30 برس بعد گارڈن ٹاؤن کے رہائشیوں کی سنی گئی، قریبی گھر کے رہائشی میاں دادو کی وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کو دعائیں دی اور کہا کہ آپ کی وجہ سے ایجنٹ مافیا کا خاتمہ ہوا ،محلے دار بہت خوش ہیں، آپ ہمارے محسن ہیں۔

محسن نقوی نے بزرگ شہری کا مسئلہ سنا اور ڈپٹی ڈائریکٹر پاسپورٹ آفس کو حل کرنے کے لئے ہدایات دیں،وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے دیگر شہریوں سے پاسپورٹ بنوانے کے عمل کے بارے دریافت کیا۔

محسن نقوی نے کہا کہ پاسپورٹ بنوانے کے عمل کو مزید آسان بنایا جائے گا۔گارڈن ٹاون پاسپورٹ آفس 24 گھنٹے کھلنے سے شہریوں کو بہت سہولت ملی ہے،رش بھی کم ہوا ہےاورشہریوں کے لئے انتظار کی زحمت سے بھی ختم ہوئی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

امریکہ ، جھیل الاسکا میں ملنے والے طیارے سے 2 لاشیں برآمد

الاسکا کی جھیل میں الٹا ملنے والے طیارے سے دو افراد کی لاشیں برآمد کی گئیں،مقامی حکام

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

امریکہ ، جھیل الاسکا میں ملنے والے طیارے سے 2 لاشیں برآمد

امریکہ کی جھیل الاسکا میں ملنے والے طیارے سے 2 لاشیں برآمد کی گئی ہیں ۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق مقامی حکام نےبتایا کہ الاسکا کی جھیل میں الٹا ملنے والے طیارے سے دو افراد کی لاشیں برآمد کی گئیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق 58 سالہ ڈیو ہیجرز اور 45 سالہ آرون فرائر کی لاشیں ایک غوطہ خور ٹیم نے اینکریج سے تقریباً 322 کلومیٹر جنوب مغرب میں نونڈلٹن کی اتھاباسکن کمیونٹی کے قریب سکس میل جھیل میں طیارے کے اندر پائی تھیں۔لاشوں کو اینکریج میں سٹیٹ میڈیکل ایگزامینر آفس بھیجا جائے گا۔

فوجیوں نے طیارے کی قسم کی تصدیق نہیں کی لیکن نیشنل ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کہا کہ الاسکا کے قریب ٹیلوکرافٹ بی سی 12طیارے کے حادثے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

بھارتی فوج کے ایک میجر نے خود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کر لیا

میجر مبارک سنگھ پڈا نے جموں کے علاقے میں قائم فوجی بیس کے اپنے کمرے میں خود کو بند کرکے سرکاری رائفل سے خودکشی کرلی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بھارتی فوج کے ایک میجر نے خود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کر لیا

مقبوضہ کشمیر میں جموں کی سرحد پر تعینات بھارتی فوج کے ایک میجر نے اپنا کمرہ اندر سے بند کر کے خود کو گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق اہل خانہ کا کہنا ہے کہ میجر مبارک سنگھ پڈا نے جموں کے علاقے میں قائم فوجی بیس کے اپنے کمرے میں خود کو بند کرکے سرکاری رائفل سے خودکشی کرلی۔

اہل خانہ کے بقول میجر مبارک سنگھ پڈا کو اسپتال لے جایا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے۔ اُن کے کمرے سے کوئی خودکشی نوٹ نہیں ملا اور نہ ہی انھیں کوئی ذہنی مسائل تھے۔

بھارتی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی جو پندرہ روز میں اپنی رپورٹ پیش کرنے کی پابند ہوگی۔

تاہم ماضی میں ایسی کسی انکوائری کی کوئی رپورٹ کبھی منظر عام پر نہیں آسکی ہے۔

میجرمبارک سنگھ پڈا کا تعلق جالندھر سے تھا۔ ان کی لاش ضروری کارروائی کے بعد آبائی علاقے روانہ کردی گئی۔

خیال رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں پست ہمتی اور ذہنی دباؤ کے باعث بھارتی فوجیوں میں خودکشی کے واقعات عام ہیں۔ 2007 سے جمع کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق ایسے واقعات کی تعداد 600 سے تجاوز کرگئی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll