جی این این سوشل

پاکستان

آرمی چیف کا لاہور گیریثرن کا دورہ ، یادگار شہدا پر پھول پیش کیے

آرمی چیف نے کہا کہ جنہوں نے تاریخ کا یہ سیاہ باب رقم کیا ایسی ذہنیت کے منصوبہ سازوں اور کرداروں کے ساتھ نہ کوئی سمجھوتہ ہوسکتا ہے اور نہ ہی ڈیل کوئی ڈیل ہوگی

پر شائع ہوا

کی طرف سے

آرمی چیف کا لاہور گیریثرن کا دورہ ، یادگار شہدا پر پھول  پیش کیے
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

لاہور :  آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر، نشان امتیاز(ملٹری) نے لاہور گیریژن کا دورہ کیا۔ آرمی چیف نے یادگار شہدا پر پھول چڑھائے اور مادر وطن کے لیے جانیں قربان کرنے والے شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا۔ 

پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ آئی ایس پی آرکے مطابق لاہور گیریژن کے دورے کے دوران آرمی چیف کو فارمیشن کی آپریشنل تیاریوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ کورہیڈ کوارٹرز میں گیریژن آفیسرز سے آرمی چیف نے خطاب کرتے ہوئے افسران اور جوانوں کو ان کی قوم کیلئے خدمات پیش کرنے اور پیشہ ورانہ مہارت پر سراہا ، آرمی چیف نے اس بات پر زور دیا کہ دشمن قوتیں اوران کے سرپرست جھوٹ، جعلی خبروں اور پروپیگنڈے کے ذریعے ڈیجیٹل ٹیریزم کر رہے ہیں اور مسلح افواج اور پاکستانی عوام کے درمیان تفریق پیدا کرنے کی بھرپور کوشش کر رہے ہیں مگر قوم کی حمایت سے ان تمام قوتوں کے عزائم کو ناکام بنایا جائے گا۔

آرمی چیف عاصم منیرنے کہا کہ پاک فوج کا ہر سپاہی اور افسر کسی بھی دوسری وابستگی یا ترجیحات سے قطع نظر اپنے فرائض اور ذمہ داریوں کو اولیت دیتاہے اور روزانہ کی بنیاد پر قربانیاں دے رہا ہے۔ بلاشبہ 9 مئی پاکستان کی تاریخ میں ایک سیاہ دن رہے گا جب دانستہ طور پر شرپسندوں نے شہدا  کی یادگاروں کی بے حرمتی کرتے ہوئے ریاست اور قومی اتحاد کی علامتوں پر حملہ کیا۔

آرمی چیف نےکہا کہ ان پرتشدد اور مذموم کارروائیوں کی وجہ سے پاکستان کے دشمنوں کو ریاست اور قوم کا مذاق اڑانے کا موقع فراہم کیا گیا۔  آرمی چیف نے افسوس کا اظہار کیا کہ اب وہی سازشی عناصر، ڈھٹائی سے بیانیہ کو توڑ مروڑ کر ریاست کو اس مذموم کوشش میں ملوث کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آرمی چیف نے کہا کہ جنہوں نے تاریخ کا یہ سیاہ باب رقم کیا ایسی ذہنیت کے منصوبہ سازوں اور کرداروں کے ساتھ نہ کوئی سمجھوتہ ہوسکتا ہے اور نہ ہی ڈیل کوئی ڈیل ہوگی ۔

 

دنیا

ہیلی کاپٹر حادثہ، آیت اللہ خامنہ ای نے سپریم کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا

 ملک کے انتظامی معاملات اس واقعے سے متاثر نہیں ہوگی،ایرانی سپریم لیڈر

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ہیلی کاپٹر حادثہ، آیت اللہ خامنہ ای نے سپریم کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا

ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہونے والے ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی تلاش جاری ہے،دوسری جانب آیت اللہ خامنہ ای کی زیرصدارت ایرانی سپریم کونسل کا ہنگامہ اجلاس جاری ہے،ایرانی سرکاری ٹی وی نے عوام کو صدر کی سلامتی کیلئے دعاؤں کی اپیل کی ہے۔

آیت اللہ خامنہ ای نے ایرانی صدر  ابراہیم رئیسی کی سلامتی کے لیے دعا کی ہے اور کہا ہےکہ  ملک کے انتظامی معاملات اس واقعے سے متاثر نہیں ہوگی۔

ایرانی صدر کا ہیلی کاپٹر مشرقی آذربائیجان میں ڈیم کا افتتاح کرنے کے بعد واپس آتے ہوئے حادثے کا شکار ہو گیا تھا،  ایرانی میڈیا کا مزید کہنا ہے کہ صدر ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر نے حادثے کے بعد ہنگامی لینڈنگ کی، ہیلی کاپٹر میں سوار چند افراد سے رابطہ ہوا ہے، امید ہے کہ تمام سوار بخیریت ہوں گے۔

 ایرانی وزیر داخلہ نے صدر کے ہیلی کاپٹر کو پیش آنے والے حادثے کی تصدیق کر دی۔ ایرانی وزیرداخلہ احمد وحیدی نے ہنگامی پریس کانفرنس کے دوران کہا ہے کہ صدر رئیسی کے ہیلی کاپٹر کی کریش لینڈنگ ہوئی، ریسکیو ٹیمیں حادثے کی جگہ روانہ ہو گئی ہیں، موسم کی خرابی کے باعث ریسکیو آپریشن میں مشکلات کا سامنا ہے۔

 

 

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

شدید گرمی کے باعث کراچی میں میٹرک کے امتحانات ملتوی

میٹرک کے 21 سے 27 مئی تک ہونے والے سالانہ امتحانات ملتوی کردئیے گئے ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

شدید گرمی کے باعث کراچی میں میٹرک کے امتحانات ملتوی

شدید گرمی کے باعث کراچی میں میٹرک کے 21 سے 27 مئی تک ہونے والے امتحانات ملتوی کردئیے گئے۔

ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے چئیرمین کے بیان کے مطابق میٹرک کے 21 سے 27 مئی تک ہونے والے سالانہ امتحانات ملتوی کردئیے گئے ہیں جبکہ میٹرک بورڈ کے تحت 28 مئی کو ہونے والا پرچہ شیڈول کے مطابق لیا جائے گا۔جماعت نہم اور دہم کے ملتوی ہونے والے پرچوں کی نئی تاریخ کا اعلاب بعد میں کیا جائے گا۔

ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے تحت جاری سالانہ امتحانات 2024 میں نویں اور دسویں جماعت سائنس، جنرل ، ریگولر گروپ اور پرائیوٹ کے پرچوں کو ملتوی کیا گیا ہے۔

حکومت سندھ کی جانب سے محکمہ تعلیم ، یونیورسٹیز اینڈ بورڈزڈپارٹمنٹ کی جانب سے جاری نوٹیکفیشن کے مطابق این ڈی ایم اے اور پی ڈی ایم اے کی طرف سے جاری الرٹ میں کہا گیا ہے کہ سندھ بھر میں شدید گرمی کی وجہ سے ہیٹ ویوو آنے کا خدشہ ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر کا ملبہ مل گیا ہے

ریسکیو ٹیمیں ایرانی صدر رئیسی کے تباہ ہونے والے ہیلی کاپٹر کے ملبے تک پہنچ گئی ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر کا ملبہ مل گیا ہے

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر کا ملبہ مل گیا ہے۔

ایرانی سرکاری ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ریسکیو ٹیمیں ایرانی صدر رئیسی کے تباہ ہونے والے ہیلی کاپٹر کے ملبے تک پہنچ گئی ہیں۔

ایران کی خبر رساں ایجنسی تسنیم کا کہنا ہے کہ صدر کے ہیلی کاپٹر کا ملبہ ایک پہاڑی سے ملا ہے تاہم اس دعوے کی سرکاری تصدیق نہیں کی گئی ہے۔

ایرانی ریڈ کریسنٹ نے بھی تصدیق کی ہے کہ ریکسیو ٹیمیں صدر رئیسی کے تباہ ہونے والے ہیلی کاپٹر کے ملبے تک پہنچ گئی ہیں۔

ایرانی عہدیدار کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹر کے حادثے کے بعد صدر ابراہیم رئیسی کے بچنے اور زندہ ہونے کی توقعات کم ہیں۔

دوسری طرف ایران کے سپریم لیڈرعلی خامنہ ای نے ہیلی کاپٹر حادثے پر کہا ہے کہ صدر رئیسی کی سلامتی کیلئے دعاگو ہوں۔ واقعے سے ملکی انتظامی معاملات متاثر نہیں ہوں گے،شہریوں کو ملکی معاملات پر فکرمند ہونے کی ضرورت نہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll