Army Chief Important Statement | Breaking News | GNN
1087 لوگوں نے یہ ویڈیو دیکھی ہے
-
9مئی کے پیچھے کون۔۔؟ #gnn #azamswati #9mayincident #imrankhan #pti #news #breaking #latest #video
-
Army Chief Important Meeting | Breaking News | GNN
-
World Bank big Demands from Pakistan | Breaking News | GNN
-
عمران خان کا جیل سے اہم پیغام #gnn #azamswati #imrankhan #pti #news #breaking #latest #video
تجارت
حکومت نے عوام پر ایک اور مہنگائی کا بم گرا دیا
نیپرا نے بجلی کی قیمت میں 2 روپے 83 پیسے فی یونٹ اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا
نیپرا نے عوام پر بجلی گرادی ،ایک ماہ کیلئے بجلی 2 روپے 83 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی گئی، وٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔
بجلی کی قیمت میں 2 روپے 83 پیسے فی یونٹ اضافہ کردیا گیا ہے۔
بجلی کی قیمتوں میں اضافہ مارچ کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں ایک ماہ کےلیے کیا گیا۔
بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق رواں ماہ کے بجلی بلوں پر ہوگا، اضافہ کا اطلاق لائف لائن اور کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا
نیپرا کے نوٹیفکیشن کے مطابق قیمتوں میں اضافے سے صارفین پر 26 ارب کا اضافی بوجھ پڑے گا۔
پاکستان
عوام کو پاسپور ٹ آفس سے متعلق کسی قسم کی شکایت کا موقع نہیں دیں گے ، وزیر داخلہ
وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایک بیان میں کہا کہ ایسی کوششوں کو یقینی بنایا جارہا ہے کہ عوام کو پاسپورٹ کے حصول میں مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے
وزیرداخلہ محسن نقوی کی ہدایات کے مطابق سوک سنٹر کراچی اور گارڈن ٹائون لاہور میں پاسپورٹ دفاتر چوبیس گھنٹے کھلے رہیں گے۔ اس سلسلے میں ڈائریکٹوریٹ جنرل پاسپورٹ اور امیگریشن نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایک بیان میں کہا کہ ایسی کوششوں کو یقینی بنایا جارہا ہے کہ عوام کو پاسپورٹ کے حصول میں مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
وزارت داخلہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے صرف 72 گھنٹے میں نوٹفیکیشن جاری کروایا ، جس کے نتیجے میں لاہور اور کراچی کے عوام کو بڑا ریلیف مل گیا ہے۔
دنیا
طالبان ملٹری کی گاڑی دھماکے سے تباہ، 3 اہلکار جاں بحق جب کہ 10 سے زائد زخمی
گاڑی کو ریموٹ کنٹرول ڈیوائس کے ذریعے اُڑایا گیا
افغانستان کے شہر فیض آباد میں سڑک کنارے کھڑی موٹرسائیکل میں اُس وقت دھماکا ہوگیا جب وہاں سے طالبان فوج کی گاڑیوں کا قافلہ گزر رہا تھا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق موٹر سائیکل میں بارودی مواد بھرا ہوا تھا جسے ریموٹ کنٹرول ڈیوائس کے ذریعے اُڑایا گیا۔ دھماکا اتنا زور د ار تھا کہ طالبان ملٹری کی گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔
تاحال کسی شدت پسند گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی تاہم طالبان کے 2021 میں اقتدار سنبھالنے کے بعد سے فوجی قافلوں، امام بارگاہوں اور حکومتی دفاتر پر حملوں میں داعش خراسان ملوث رہی ہے۔
دھماکے میں 3 اہلکار موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جبکہ 3 اہلکار دوران علاج دم توڑ گئے۔ دھماکے میں 10 سے زائد افراد زخمی ہو گئے، ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔
2 زخمیوں کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔ طالبان نے علاقے کا محاصرہ کرکے سرچ آپریشن شروع کردیا۔
-
پاکستان 2 دن پہلے
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کی تندورپرروٹیاں لگانے کی تصاویر وائرل
-
تجارت 2 دن پہلے
گندم اسکینڈل میں ایک روپےکی کرپشن نہیں ہوئی، رہنما پی ٹی آئی
-
تجارت 19 گھنٹے پہلے
چکن کی قیمتوں میں کمی واقع
-
علاقائی 6 گھنٹے پہلے
شدید گرمی کا آغاز، پنجاب میں ہیٹ ویو الرٹ جاری
-
پاکستان 23 گھنٹے پہلے
وفاقی حکومت نے فاسٹ ٹریک پاسپورٹس کی فیسوں میں اضافہ کر دیا
-
تجارت 23 گھنٹے پہلے
ڈالر کی قدر میں کمی ، پاکستانی روپیہ مستحکم
-
پاکستان 7 گھنٹے پہلے
عدالت کا بشریٰ بی بی کو بنی گالا سب جیل سے اڈیالہ جیل منتقل کرنے کا حکم
-
پاکستان ایک دن پہلے
افغان طالبان نے دوحہ معاہدے کی پاسداری نہیں کی، پاک فوج