پولیس کا چھاپہ! PTI نے بھی دھاوا بول دیا#gnn #imrankhan #protest #pti #news #breaking #latest #video
14023 لوگوں نے یہ ویڈیو دیکھی ہے
پاکستان
کیا پنجاب حکومت کسانوں سے گندم خریدنے کی صلاحیت رکھتی ہے ؟
ذرائع محکمہ خوراک کے مطابق پنجاب حکومت اس بار کسانوں سے گندم نہیں خرید رہی
لاہور: پنجاب حکومت نے کسانوں سے سرکاری سطح پر گندم نہ خریدنے کا فیصلہ سنادیا۔
ذرائع محکمہ خوراک کے مطابق پنجاب حکومت اس بار کسانوں سے گندم نہیں خرید رہی۔
واضح رہے کہ گندم کی خریداری کے لیے 3900 روپے فی من گندم کا ریٹ مقرر کیا تھا ۔ میڈیا ذرائع کے مطابق سرکاری خزانہ ایک سال کیلئے 22 لاکھ ستر ہزار ٹن گندم موجود ہے۔پنجاب کے 95 فیصد کسان اپنی گندم مڈل مین کو فروخت کر چکے ہیں ۔
یاد رہے کہ ترجمان محکمہ خوراک کے مطابق گندم خریداری کے اربوں روپے بچا کر کسان کارڈ اور دیگر سہولیات فراہم کریں گے۔
پاکستان
کورکمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل سید عامر نے پاک فوج کے جوانوں اور شہداء کے اہلخانہ میں انعامات تقسیم کیے
کورکمانڈ ر لاہور لیفٹیننٹ جنرل سید عامر نے پاک فوج کے 25 افسران کو ستارہ امتیاز (ملٹری) ، 27 افسران کو تمغہ امتیاز (ملٹری) اور 18 شہداء کے اہلخانہ کو تمغہ بسالت سے نوازا
کورکمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل سید عامر نے پاک فوج کے 70 افسر ، جوانوں اور شہداء کے اہلخانہ میں اعزازات تقسیم کیے ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق لاہور کور میں اعزازات تقسیم کرنے کی پروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں کورکمانڈ ر لاہور لیفٹیننٹ جنرل سید عامر مہمان خصوصی تھے ۔
کورکمانڈ ر لاہور لیفٹیننٹ جنرل سید عامر نے پاک فوج کے 25 افسران کو ستارہ امتیاز (ملٹری) ، 27 افسران کو تمغہ امتیاز (ملٹری) اور 18 شہداء کے اہلخانہ کو تمغہ بسالت سے نوازا ۔ تقریب میں پاک فوج کے سینئر افسران اور پاک فوج کے شہداء کے اہلخانہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔
پاکستان
9 مئی ایک سازش کے تحت کروایا گیا تھا ، عمر ایوب
عمرایوب نے خطاب میں کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے پچھلے ہفتے کہا آئین پرسودے بازی نہیں ہوگی، ہمارا ایک پوائنٹ ایجنڈا آئین وقانون کی بالادستی ہے
پی ٹی آئی جنرل سیکرٹری عمر ایوب کا کہنا ہے کہ 9 مئی سازش تھی، انہوں نے کہا کہ اس سازش میں مقصد صرف نشانہ بانی پی ٹی آئی کو نشانہ بنانا تھا۔
عمرایوب نے خطاب میں کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے پچھلے ہفتے کہا آئین پرسودے بازی نہیں ہوگی، ہمارا ایک پوائنٹ ایجنڈا آئین وقانون کی بالادستی ہے، فارم 47 کے ذریعے ہمارے ایم این ایزکی تعداد کم کی گئی۔
اسلام آباد میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈرقومی اسمبلی عمرایوب کا کہنا تھا ملک میں آئین و قانون کی بالادستی ہونی چاہئے، آئین میں واضح ہے فوج سیاست میں مداخلت نہیں کریگی، بانی پی ٹی آئی نے سیاسی قائدین سے رابطےکی ذمہ داری دی تھی ، قائدِ حذبِ اختلاف قومی اسمبلی نے کہا کہ اسد قیصرپرایک کیس ایکسرے مشین کی چوری کا بھی بنایا گیا، ایک کیس کسی کی موٹر سائیکل چوری کا بھی بنایا گیا، قتل، اغوااور دہشتگردی کے پرچے ہم پر درج کیے گئے۔
-
تجارت 7 گھنٹے پہلے
حکومت نے عوام پر ایک اور مہنگائی کا بم گرا دیا
-
تجارت ایک دن پہلے
چکن کی قیمتوں میں کمی واقع
-
تجارت ایک دن پہلے
ڈالر کی قدر میں کمی ، پاکستانی روپیہ مستحکم
-
پاکستان 13 گھنٹے پہلے
عدالت کا بشریٰ بی بی کو بنی گالا سب جیل سے اڈیالہ جیل منتقل کرنے کا حکم
-
پاکستان ایک دن پہلے
افغان طالبان نے دوحہ معاہدے کی پاسداری نہیں کی، پاک فوج
-
تجارت 2 دن پہلے
ملک میں سونے کی قمیت میں بڑا اضافہ
-
تجارت 2 دن پہلے
انٹربینک میں آج ڈالر 3 پیسے مہنگا
-
کھیل 2 دن پہلے
اذلان شاہ ہاکی کپ،پاکستان اور جاپان کے درمیان تیسرا میچ کل کھیلا جائے گا