جی این این سوشل

PTI Jalsa Update | Breaking News | GNN

938 لوگوں نے یہ ویڈیو دیکھی ہے

جی این این میں ویڈیو ڈیسک آپ کو روزانہ کی تازہ ترین سرخیاں ، شوز ، پروگرام ، ایونٹس اور بہت کچھ فراہم کرے گا جب آپ اسے دیکھنا چاہتے ہیں۔

پاکستان

پی ٹی آئی کے کاہنہ میں جلسے سے پہلے ہی پولیس کی بھاری نفری جلسے کے مقام پر پہنچ گئی

دوسری جانب پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ انتظامیہ سے درخواست کرتا ہوں کہ کل راستوں میں  کسی قسم کی رکاوٹ کھڑی نہ کرے

Published by Web Desk

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کا کاہنہ میں جلسے سے پہلے ہی پولیس کی بھاری نفری جلسے کے مقام پر پہنچ گئی۔

 تفصیلات کے مطابق لاہور پولیس بھاری نفری لے کر جلسہ گاہ پہنچ گئی جبکہ جلسے کی جانب جانے والے راستوں کو کنٹینرز لگا کر بند کیا جا رہا ہے،پولیس کا کہنا ہے کہ حفاظتی اقدامات کے پیش نظر مختلف راستوں کو بند کیا جا رہا ہے۔

دوسری جانب پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ انتظامیہ سے درخواست کرتا ہوں کہ کل راستوں میں  کسی قسم کی رکاوٹ کھڑی نہ کرے تاکہ رکاوٹیں نہ ہونے پر عوام وقت پر پہنچ سکیں گے اور ہم جلسہ بر وقت ختم کرسکیں،پی ٹی آئی ورکرز سے درخواست ہے، پرامن طریقے سے جلسہ میں شرکت کریں،انہوں نے کہا کہ کارکنوں سے اپیل ہے ایک بجے تک جلسہ گاہ پہنچیں  تاکہ وقت پر سارا عمل ہو،یہ عمران خان کا پیغام ہے کہ سب کارکن جلسہ میں شرکت کریں۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

پی آئی اے کی نجکاری کیلئےبولی یکم اکتوبر 2024 کو منعقدکرنے کا عندیہ

اعلامیے کے مطابق نجکاری کمیشن بورڈ کے اجلاس میں پی آئی اے کی نجکاری کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا گیا

Published by Web Desk

پر شائع ہوا

کی طرف سے

وفاقی وزیر سرمایہ کاری بورڈ، مواصلات اور نجکاری عبدالعلیم خان کی زیرصدارت نجکاری کمیشن بورڈ کا اجلاس ہوا جس دوران بتایا وزارت نجکاری نے بتایا کہ پی آئی اے کی نجکاری کیلئے بولی یکم اکتوبر کو منعقدکرنے کا ارادہ ہے۔

اعلامیے کے مطابق نجکاری کمیشن بورڈ کے اجلاس میں پی آئی اے کی نجکاری کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

اسٹیٹمنٹ آف کوالیفیکیشن شرائط کےتحت اجازت یافتہ تبدیلیوں سےمتعلق فنانشل ایڈوائزرکی سفارشات پربھی غور ہوا۔  پی آئی اے کی نجکاری کیلئےبولی یکم اکتوبر دوہزر چوبیس  کو کرنے کا ارادہ ہے۔ وزارت نجکاری کے مطابق نجکاری کمیشن نے چھ بولی دہندگان کو پری کوالیفائی کیا تھا۔ ان میں فلائی جناح،وائے بی ہولڈنگز پرائیویٹ لمیٹڈ کی زیر قیادت کنسورشیم شامل ہے۔ ایئربلیو لمیٹڈ، پاک ایتھانول پرائیویٹ لمیٹڈ کے زیر قیادت کنسورشیم بھی فہرست میں شامل ہے۔ عارف حبیب کارپوریشن لمیٹڈ اوربلیو ورلڈ سٹی نے بھی فہرست کا حصہ ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

بانی پی ٹی آئی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ ز ریفرنس کی سماعت ملتوی

دوران سماعت نیب کے وکلاء کی جانب سے سماعت ہفتہ 21 ستمبر تک ملتوی کرنے کی استدعا کی گئی جسے عدالت نے مسترد کر دیا

Published by Web Desk

پر شائع ہوا

کی طرف سے

احتساب عدالت راولپنڈی نے بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کیخلاف 190 ملین پاؤنڈ ز ریفرنس کی سماعت ملتوی کردی۔ 

احتساب عدالت راولپنڈی کے جج ناصر جاوید رانا نے کیس کی سماعت کی،  بانی پی ٹی آئی  اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو کمرہ عدالت میں پیش کیا گیا۔

سابق خاتون اوّل بشریٰ بی بی کے وکیل عثمان ریاض گل نے ریفرنس کے تفتیشی افسر میاں عمر ندیم پر جرح کی، گزشتہ سماعت پر بانی پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل چودھری ظہیر عباس نے اپنی جرح مکمل کرلی تھی۔

دوران سماعت نیب کے وکلاء کی جانب سے سماعت ہفتہ 21 ستمبر تک ملتوی کرنے کی استدعا کی گئی جسے عدالت نے مسترد کر دیا۔

بعدازاں احتساب عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاونڈ ریفرنس کی سماعت منگل 24 ستمبر تک ملتوی کر دی۔  

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll