جی این این سوشل

جی این این میں ویڈیو ڈیسک آپ کو روزانہ کی تازہ ترین سرخیاں ، شوز ، پروگرام ، ایونٹس اور بہت کچھ فراہم کرے گا جب آپ اسے دیکھنا چاہتے ہیں۔

کھیل

ٹی 20 سیریز کھیلنے کیلئے قومی کرکٹ ٹیم آئر لینڈ پہنچ گئی

فاسٹ بولر محمد عامر ویزے کے مسائل کی وجہ سے ٹیم کا حصہ نہیں

Published by Kamran Jan

پر شائع ہوا

کی طرف سے

ٹی 20 سیریز کھیلنے کیلئے قومی کرکٹ ٹیم لاہور سے براستہ دبئی ، آئرلینڈ پہنچ گئی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے سوشل میڈیا ایکس پر بتایاگیا کہ پاکستان ٹیم کل آرام کرے گی ۔

فاسٹ بولر محمد عامر ویزے کے مسائل کی وجہ سے ٹیم کا حصہ نہیں ۔ پی سی بی کا کہنا ہے کہ محمد عامر کے ویزے کا اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل سے کوئی تعلق نہیں۔ وہ2018 میں آئر لینڈ گئے تھے اور ٹیسٹ میچ میں بھی شرکت کی تھی۔ امید ہے انہیں جلد ویزہ مل جائے گا۔

پاکستان اور آئر لینڈ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی ڈبلن میں جمعے کی شام سات بجے سے کھیلا جائے گا۔

پاکستان ٹیم کا پہلا ٹریننگ سیشن 9 مئی کو شیڈولڈ ہے ۔پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کے تین میچز 10۔ 12 ۔ اور 14 مئی کو ڈبلن میں کھیلے جائیں گے۔

آئرلینڈ کا دورہ مکمل کرکے پاکستان کرکٹ ٹیم انگلینڈ پہنچے گی جہاں اسے انگلینڈ کے خلاف چار ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کھیلنا ہے یہ میچز 22  سے30  مئی تک ہونگے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پی ٹی آئی رہنمائوں کی امریکی سفیر سے ملاقات پر امریکہ کا ردعمل

ہم پاکستان یا دنیا میں کہیں بھی ہرقیدی کی حفاظت دیکھناچاہتےہیں، ترجمان امریکی محکمہ خارجہ

Published by Kamran Jan

پر شائع ہوا

کی طرف سے

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیوملرنے سابق وزیراعظم عمران خان سمیت پاکستان میں تمام قیدیوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہم پاکستان یا دنیا میں کہیں بھی ہرقیدی کی حفاظت دیکھناچاہتےہیں، ہر شخص ہر قیدی قانون کے تحت تحفظ کا حقدار ہے،پاکستان کےمعاملات پرہمارامؤقف وہ ہےجوپہلےبیان کرچکےہیں۔

گزشتہ روز واشنگٹن میں نیوز بریفنگ کے دوران امریکی سفیر کی پی ٹی آئی رہنماؤں سے ملاقات سے متعلق سوال پر امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے کہا کہ ڈونلڈ بلوم کی قائد حزب اختلاف عمر ایوب اور دیگر سے ملاقات ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ ڈونلڈ بلوم نے اپوزیشن لیڈر اور اپوزیشن کے دیگر سینئر اراکین سے ملاقات کی جس میں معاشی اصلاحات، انسانی حقوق، علاقائی سلامتی و دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پی ٹی آئی رہنماؤں کے ساتھ عمران خان کے خلاف بے بنیادالزامات اور انسانی حقوق پر بات چیت سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے میتھیو ملر نے سیاسی غیر جانبداری پر امریکی موقف کو دہرایا۔

امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے مزید کہا ہے کہ ملاقات میں دونوں ممالک کے مابین تعلقات کو مزید مستحکم کرنے پر بھی غور ہوا، ہماری کسی ایک سیاسی جماعت کیلئے کوئی پوزیشن نہیں ہے، ایران اور پاکستان کے درمیان محدود تصادم سے بھی آگاہ ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

9 مئی ریلی :اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ

اسلام آباد پولیس کسی بھی غیر قانونی ریلی یا احتجاج کی ہرگز اجازت نہیں دے گی، ترجمان اسلام آباد پولیس

Published by Kamran Jan

پر شائع ہوا

کی طرف سے

ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ العمل ہے۔
اپنے بیان میں ترجمان نے کہا کہ اسلام آباد پولیس کسی بھی غیر قانونی ریلی یا احتجاج کی ہرگز اجازت نہیں دے گی۔خلاف ورزی کرنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا ۔
ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق اگر کسی نے 9 مئی کو قانون ہاتھ میں لینے کی کوشش کی تو اس سے قانون کے مطابق سختی سے نمٹا جائے گا۔اسلام آباد پولیس ہرگز انتشار برداشت نہیں کرے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانون سختی سے حرکت میں آئے گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll