جی این این سوشل

کھیل

پی ایس ایل ملتوی ہونے پرکرکٹ کے دیوانے مایوس ، ٹوئٹر پر ردعمل کا اظہار

لاہور: پی ایس ایل کے 7 کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نےسپر لیگ ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا، اس فیصلے سے شائقین کرکٹ میں مایوسی کی لہر دوڑ گئی۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پی ایس ایل ملتوی ہونے پرکرکٹ کے دیوانے مایوس ، ٹوئٹر پر ردعمل کا اظہار
پی ایس ایل ملتوی ہونے پرکرکٹ کے دیوانے مایوس ، ٹوئٹر پر ردعمل کا اظہار

تفصیلات کے مطابق پی سی بی نے جمعرات کو کورونا وائرس کیسز  میں اضافے کے  باعث  پی ایس ایل کے التوا کا اعلان کیا گیا ۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایونٹ ملتوی ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ایس ایل ملتوی کرنے کا فیصلہ 7 کورونا کیسز سامنے آنے کے بعد کیا گیا  ہے ،  پی سی بی اب فوری طور پر تمام چھ ٹیموں کے شرکاء کی پی سی آر ٹیسٹنگ، کورونا ویکسین اور آئسولیشن سہولیات کے لیے اقدامات کرے گا۔

پاکستان سپر لیگ کے ملتوی ہونے کی خبر نے شائقین کرکٹ  کے دل توڑ دیے ، کئی ماہ کے انتظار کے بعد شروع ہونے والے اس ایونٹ  نے  کرکٹ کے دیوانوں کو جہاں خوشی سے نہال کیا وہیں اس کے التو ا کے اعلان نے شائقین کو مایوس بھی کیا ہے ۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کرکٹ کے پرستاروں نے اس اعلان کے بعد اپنی آراء کا اظہار  کچھ یوں کیا ہے:

 

پاکستان

گرفتار افغان دہشتگرد کے ہوشربا انکشافات

حملے کے لئے ہمارے دو بندوں کو راکٹ لانچر، گرنیڈ اورا سلحہ سے فراہم کیا گیا، انکشاف

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

گرفتار افغان دہشتگرد کے ہوشربا انکشافات

افغانستان سے پاکستان میں دراندازی کرنے والے افغان دہشتگرد نے ہوشربا انکشافات کیے ہیں۔
23 اپریل 2024 کوبلوچستان کے علاقے ضلع پشین میں سکیورٹی فورسز کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 3دہشتگرد ہلاک جبکہ ایک دہشتگرد زخمی حالت میں گرفتار ہوا، گرفتار دہشتگرد کا نام حبیب اللہ عرف خالد ولد خان محمد ہے، حبیب اللہ افغانستان کے علاقے سپن بولدک کا رہائشی ہے۔
افغان دہشتگرد حبیب اللہ نے اپنے اعترافی بیان میں پاکستان میں دہشتگردانہ کارروائیوں کا اعتراف کیا اور کہا کہ بلوچستان کے علاقے پشین میں حملے کی منصوبہ بندی افغانستان سے کی گئی، حملے کے لئے ہمارے دو بندوں کو راکٹ لانچر، گرنیڈ اورا سلحہ سے فراہم کیا گیا اور ہمیں افغانستان کے بارڈر تک افغان طالبان نے مکمل مدد فراہم کی۔
دہشتگرد حبیب اللہ نے بتایا کہ پاکستان کی سکیورٹی فورسز نے ہمیں نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں ہمارے دو ساتھی مارے گئے اور میں زخمی ہو گیا، گرفتاری کے بعد احساس ہوا کہ ہمیں اس حملے کے لئے ورغلایا گیا جو بہت بڑی غلطی تھی، مفتی صاحب کی وجہ سے ہم اور ہمارے گھر والے برباد ہو گئے۔
افغانستان سے پاکستان میں دہشتگردی پھیلانے والی تنظیموں میں ٹی ٹی پی، جماعت الاحرار اور بلوچ دہشتگرد تنظیمیں سر فہرست ہیں۔پاکستان میں دو دہائیوں پر محیط جاری دہشتگردی میں افغان دہشتگردوں کا کردار روز روشن کی طرح عیاں ہے۔
پاکستان میں جاری دہشتگردی کی بڑھتی لہر میں ٹی ٹی پی اور افغان دہشتگردوں کا مرکزی کردار رہا ہے، پاکستان پر حملہ آور افغان دہشتگردوں کی آماجگاہیں افغانستان کے علاقے کنڑ، نورستان، پکتیکا، خوست و دیگر علاقوں میں موجود ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

روس نے خلا میں جوہری ہتھیاروں سے متعلق قرارداد ویٹو کردی

یہ امریکا اور جاپان کی گھناؤ نی سازش ہے جس سے کونسل کو دھوکہ دیا جا رہا ہے، روسی سفیر

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

روس نے خلا میں جوہری ہتھیاروں سے متعلق قرارداد ویٹو کردی

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پیش ہونیوالی خلا میں ایٹمی ہتھیاروں سے متعلق قرارداد کو روس نے ویٹو کر دیا۔ 
غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ قرار داد امریکا اور جاپان کی جانب سے مشترکہ طور پر پیش کی گئی تھی۔ اس قرار داد کے حق میں 13 ممالک نے ووٹ دیا جبکہ چین نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔
ووٹنگ کے بعد اقوام متحدہ میں امریکی سفیر تھامس گرین فیلڈ نے کہا کہ روس کا قرار داد پر ووٹ نہ دینا بتاتا ہے کہ وہ کچھ چھپا رہا ہے۔
روس کے اقوام متحدہ میں سفیر ویسیلی نیبنزیا نے قرارداد کو بالکل مضحکہ خیز اور سیاست زدہ قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا اور کہا کہ یہ امریکا اور جاپان کی گھناؤ نی سازش ہے جس سے کونسل کو دھوکہ دیا جا رہا ہے۔ بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانےوالے ہتھیار خلا میں لے جانے پر 1967 سے پابندی ہے۔ انہوں نے کہا کہ روس جلد ہی خلا کو پرامن رکھنےسے متعلق اپنی قرارداد پر بات کرے گا۔
واضح رہے کہ روسی صدر ولایمیرپوٹن نے اس سال کے شروع میں کہا تھا کہ روس خلا میں جوہری ہتھیاروں کی تعیناتی کے خلاف ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا موقف واضح اور شفاف ہے۔ ہم ہمیشہ سے واضح طور پر خلا میں جوہری ہتھیاروں کی تعیناتی کے خلاف رہے ہیں اور اب بھی ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

چیئرمین سینیٹ سے امریکی سفیر کی ملاقات، تعلقات مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال 

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان جاری تعاون کے مزید فروغ کی امید کا اظہار کیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

چیئرمین سینیٹ  سے امریکی سفیر کی ملاقات، تعلقات مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال 

چیئرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی سے پاکستان میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے پارلیمنٹ ہائوس میں ملاقات کی۔ دو طرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے اور باہمی مفادات کو فروغ دینے کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔  پائیدار دوستی کے مختلف پہلوؤں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
 امریکی سفیر نے سید یوسف رضا گیلانی کو چیئرمین سینٹ منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی اور ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ امریکہ کے ساتھ دیرینہ دوستانہ تعلقات کو فروغ دینے کے لیے پاکستان کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے چیئرمین سینٹ نے دونوں ممالک کے درمیان پارلیمانی تعلقات کو مزید فروغ دینے کی اہمیت پر زور دیا۔ 
چیئرمین سینٹ نے کہا کہ امریکہ پاکستان کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے۔ مختلف شعبوں میں پاکستانی حکومت سے تعاون پر امریکی حکومت کا شکریہ ادا کیا اور دونوں ممالک کے مابین تجارتی روابط اور تجارتی حجم کو بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔ 
ڈونلڈ بلوم نے پاکستان کی نئی اقتصادی ٹیم کو سراہتے ہوئے پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان جاری تعاون کے مزید فروغ کی امید کا اظہار کیا۔ پاکستان کی اقتصادی ٹیم کی کوششوں کی تعریف کی اور پاکستان اور امریکہ کے درمیان مزید اقتصادی تعاون کے امکانات پر روشنی ڈالی۔ 
پاکستان کے مثبت معاشی اشاریوں کی روشنی میں، بلوم نے افراط زر میں کمی کے رجحان اور ڈالر کے ذخائر میں اضافے کو مدنظر رکھتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستانی معیشت پر اعتماد سے سرمایہ کاروں کی حوصلہ افزائی ہوگی۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll