جی این این سوشل

پاکستان

الیکشن کمیشن نے وزیراعظم کے الزامات مستردکر دئیے

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے وزیر اعظم عمران خان کے لگائے ہوئے الزامات مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم کسی کی خوشنودی کی خاطر آئین اور قانون کو نظر انداز نہیں کر سکتے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

الیکشن کمیشن نے وزیراعظم کے الزامات مستردکر دئیے
الیکشن کمیشن نے وزیراعظم کے الزامات مستردکر دئیے

 تفصیلات کے مطابق  گزشتہ  رات کی گئی تقریر میں وزیر اعظم عمران خان نے ای سی پی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ الیکشن کمیشن نے مجرموں کو بچایا اور جمہوریت کو نقصان پہنچایا۔

الیکشن کمیشن نے جمعے کو جاری کئے گئے ا علامیے میں   کہا ہے  کہ   رزلٹ پرتبصرہ اور ناراضگی کو مسترد کرتے ہیں ،  وزیر اعظم اور وفاقی کابینہ کے بیانات پر دکھ ہوا،  باقی صوبوں کے رزلٹ قابل قبول ہیں اور حیران کن ہے ایک ہی چھت تلے جوہارگئے وہ نامنظورجوجیت گئے وہ منظور کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟ ۔    الیکشن کمیشن ایک آئینی اور آزاد ادارہ ہے۔  جمہوریت اورآزادانہ  الیکشن اور خفیہ بیلٹ کا حسن ہے ، پوری قوم نے دیکھا اوریہی آئین کی منشا ء تھی، الیکشن کمیشن کا کام قانون سازی نہیں ہے ۔  اگر آئینی اداروں کی تضحیک کی جاتی رہی توانکی کمزوری کے مترادف ہے، یہ الیکشن کمیشن کی کمزوری نہیں ۔ الیکشن  کمیشن  اعلامیے کے مطابق  ہرسیاسی جماعت اورشخص میں شکست تسلیم  کرنے کا جذبہ ہونا چاہیے ،  اختلاف ہے توشواہد کے ساتھ آ کربات کریں،آپ کی تجاویزسن سکتے ہیں توشکایات کیوں نہیں،ہمیں کام کرنے دیں، ملکی اداروں پرکیچڑ نہ اچھالیں۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ آئین اور قانون کے مطابق سینیٹ انتخابات کروانے پر اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں، الیکشن کمیشن آئینی ذمہ داریا ں احسن طریقے سے انجام دیتا رہے گا۔الیکشن کمیشن کو ہی دیکھنا ہے کہ آئین اور قانون اسے کیا اجازت دیتے ہیں،کسی کی خوشنودی کے لیے آئین اور قانون نظر انداز نہیں کر سکتے اور نہ ترمیم کر سکتے ہیں۔  اگر کسی کو الیکشن کمیشن کے فیصلوں پر اعتراض ہے تو آئینی راستہ اختیار کرے،  ہمیں آزادانہ کام کرنے دیں، ہم دباو میں آئے نہ آئیں گے،جب بھی کسی وفد نے ملنا چاہا ہم اس سے ملے تجاویز کا جائزہ لیا۔

واضح رہے کہ بدھ کے روز ہونے والے سینیٹ انتخابات 2021 میں اسلام آباد کی جنرل نشست پر  پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم ) کے امیدوار یوسف رضا گیلانی  نے پاکستان تحریک انصاف  (پی ٹی آئی ) کے امیدوارحفیظ شیخ  کو شکست دی تھی ۔  حکومت کی جانب سے دوبارہ ووٹنگ کرائی گئی تاہم دوبارہ ووٹنگ میں بھی یوسف رضا گیلانی کامیاب قرار پائے۔قومی اسمبلی کے ریٹرننگ افسر کے مطابق 340 ووٹ کاسٹ ہوئے جن میں سے یوسف رضا گیلانی نے 169 ووٹ حاصل کیے جبکہ حفیظ شیخ نے 164 ووٹ حاصل کیے یوں یوسف رضا گیلانی حفیظ شیخ کو پانچ ووٹوں سے شکست دے کر اسلام آباد سے سینیٹر منتخب ہوگئے۔ریٹرننگ افسر کے مطابق 7 ووٹ مسترد ہوئے۔

علاقائی

دارلحکومت کے تجارتی مرکز میں آتشزدگی

ڈی سی اسلام آباد نے کہا کہ آگ بجھانےکےلیےپاکستان نیوی کی مددبھی لےلی گئی، ٹینکرمیں پٹرول ہونےکی وجہ سےآگ بجھانےمیں مشکلات کاسامناہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

دارلحکومت کے تجارتی مرکز میں آتشزدگی

اسلام آباد : اسلام آبادکےتجارتی مرکزبلیوایریامیں پٹرول ٹینکرمیں آگ لگ گئی، ایم سی آئی کی2فائربریگیڈآگ بجھانےمیں مصروف ہیں۔ 

ڈپٹی کمشنراسلام آبادعرفان نواز میمن کا کہنا ہے ری فیلنگ کے لیےآنے والے ٹینکرمیں آگ لگی، آگ لگنےکی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہو سکیں۔ریسکیوذرائع کا کہنا ہے کہ آئل ٹینکرکو لگی آگ پر80 فیصدقابوپالیا گیا ہے۔ ڈی سی اسلام آباداورمتعلقہ اسسٹنٹ کمشنرموقع پرموجود ہیں۔

ڈی سی اسلام آباد نے کہا کہ آگ بجھانےکےلیےپاکستان نیوی کی مددبھی لےلی گئی، ٹینکرمیں پٹرول ہونےکی وجہ سےآگ بجھانےمیں مشکلات کاسامناہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

جمشید دستی اور محمد اقبال خان کی اسمبلی رکنیت معطل

جمشید دستی اور محمد احسن اقبال نے اسپیکر ڈائس کے قریب دھمکی آمیز لہجہ اختیار کیا، اسپیکر ایاز صادق

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

جمشید دستی اور محمد اقبال خان کی اسمبلی رکنیت معطل

قومی اسمبلی کے اسپیکر ایاز صادق نے اپوزیشن کے ارکان قومی اسمبلی جمشید دستی اور محمد اقبال کی رکنیت معطل کردی۔

اسپیکر نے صدر آصف زرداری کے خطاب کے دوران غیر پارلیمانی زبان استعمال کرنے پر ایک اجلاس کی لیے دونوں اراکین کی رکنیت معطل کی۔

اسپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس 40 منٹ کی تاخیر سے شروع ہوا، اجلاس کے دوران اسپیکر سردار ایاز صادق نے رولنگ دیتے ہوئے کہا کہ صدراتی خطاب کے دوران جمشید دستی اور محمد اقبال نے غیر پارلیمانی زبان استعمال کی، ان افراد نے اسمبلی قواعد کی خلاف وزری کی۔

اسپیکر کا کہنا تھا کہ ان ممبران کی رکنیت اس اجلاس کے لیے معطل کی جا رہی ہے، دونوں افراد موجودہ اجلاس میں حصہ نہیں لے سکتے۔دونوں ارکان نے باجے بجائے اور ایوان کی توہین کی، ایسا پہلے کبھی نہیں ہوا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اقبال خان نے کہا یہ احتجاج توکچھ بھی نہیں، ملک میں آئین وقانون کی حکمرانی اور پاسداری کےلیے ہرحد تک جائیں گے، احتجاج کا سلسلہ آگے بھی جاری رہے گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

عمران خان کو اقتدار سے ہٹانے کی تحریک سے سعودی عرب کا کوئی تعلق نہیں ، معاون خصوصی وزیر اعظم

معاون خصوصی وزیر اعظم طاہر اشرفی نے کہا کہ چیف آف اسٹاف کی کوششوں سے ڈالر نیچے آیا جس کی وجہ سے حج پیکج میں ایک لاکھ روپے کی کمی ہوئی ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

عمران خان کو اقتدار سے ہٹانے کی تحریک سے سعودی عرب کا کوئی تعلق نہیں ، معاون خصوصی وزیر اعظم

لاہور: وزیراعظم کے معاون خصوصی علامہ طاہر اشرفی نے کہا کہ سعودی عرب پاکستان کا اچھا دوست ہے اور اس نے کبھی اس کے اندرونی یا سیاسی معاملات میں مداخلت نہیں کی۔

علامہ طاہر اشرفی نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شیر افضل مروت کے اس دعوے کو بالواسطہ مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ایسی افواہیں پھیلانا بند کریں کہ عمران خان کو اقتدار سے بے دخل کرنے کے پیچھے بھی سعودی عرب کا ہاتھ ہے۔


وزیر اعظم کے معاون طاہر اشرفی نے کہا کہ ایسے بیانات سعودی عرب کو ناراض کرنے کے لیے دیے گئے ، عمران خان کو اقتدار سے ہٹانے کی تحریک سے سعودی عرب کا کوئی تعلق نہیں۔

 انہوں نے کہا کہ چیف آف اسٹاف کی کوششوں سے ڈالر نیچے آیا جس کی وجہ سے حج پیکج میں ایک لاکھ روپے کی کمی ہوئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس بار آرمی چیف کی کوششوں سے 904 کمپنیاں اپنے عازمین حج کو سعودی عرب لے جائیں گی جبکہ پرائیویٹ سکیم کے تحت جانے والے 24 ہزار عازمین سڑک کے ذریعے سعودی عرب جائیں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll