جی این این سوشل

پاکستان

وزیراعظم آج قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لیں گے

اسلام آباد :وزیراعظم عمران خان آج قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لیں گے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

وزیراعظم آج قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لیں گے
وزیراعظم آج قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لیں گے

تفصیلات کے مطابق اس مقصد کے لیے قومی اسمبلی کا خصوصی اجلاس چھ مارچ کی دوپہر سوا بارہ بجے طلب کیا گیا ہے جس میں  وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی  اس حوالے سے قرارداد پیش کریں گے ۔ 342 کے ایوان میں کامیابی کیلئے 172 ووٹ درکار  ہوں گے۔ قومی اسمبلی میں حکومتی اتحاد کے 180 جبکہ اپوزیشن جماعتوں کے 160 ارکان ہیں ۔

قومی اسمبلی سیکرٹیریٹ سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق صدر ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے طلب کیے گئے اس اجلاس کا مقصد پاکستان کے آئین کے آریٹکل 91 کی ذیلی شق سات کے تحت وزیراعظم سے ایوان سے اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے کے لیے کہنا ہے۔ آئین  پاکستان کے مطابق صدر اس شق کے تحت صرف اسی صورت میں وزیراعظم کو اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے کو کہہ سکتا ہے جب اسے یقین ہو کہ وزیراعظم کو قومی اسمبلی کے اراکین کا اعتماد حاصل نہیں رہا۔

اس حوالے سے وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ارکان کی ذمہ داری ہے کہ اعتماد کے ووٹ کو کامیاب کرائیں جبکہ انہوں نے بطور پارٹی چیئرمین پی ٹی آئی کے ارکان قومی اسمبلی کو خط بھی لکھ دیا ہے۔ آج پارٹی کا جو رکن غیر حاضر رہا اس کے خلاف آئین کے آرٹیکل 63کے تحت ایکشن لیا جا سکتا ہے، عدم حاضری کی صورت میں رکن کے خلاف نااہلی کی کارروائی شروع کی جائے گی۔

دوسری جانب پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم ) نے آج ہونے والے قومی اسمبلی کے اجلاس کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا ہے۔ پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ یوسف رضا گیلانی کی کامیابی نے عدم اعتماد کا فیصلہ کردیا، اپوزیشن کے انکار کے بعد اب اس اجلاس کی کوئی سیاسی حیثیت ہی نہیں رہی، ملک میں کوئی وزیراعظم نہیں۔

یاد رہے کہ  وزیراعظم عمران خان نے قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لینے کا فیصلہ سینیٹ کے انتخابات کے دوران اسلام آباد کی نشست پر حکومتی رکن  کی شکست کے بعد کیا ۔ بدھ کے روز ہونے والے سینیٹ انتخابات   میں   میں قومی اسمبلی میں حکومتی اتحاد کی اکثریت کے باوجود متحدہ اپوزیشن کے امیدوار یوسف رضا گیلانی نے حکومتی امیدوار عبدالحفیظ شیخ کو شکست دی تھی۔

علاقائی

سنی اتحاد کونسل کے غیر قانونی جلسہ کے انعقاد پر مقدمہ درج، شیر افضل مروت نامزد

جلسہ میں ریاست مخالف بیانیہ بنا کر لوگوں کو اشتعال دلانے کی کوشش کی گئی، ایف آئی آر

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سنی اتحاد کونسل کے غیر قانونی جلسہ کے انعقاد پر مقدمہ درج، شیر افضل مروت نامزد

قصور میں تھانہ کھڈیاں پولیس نے سنی اتحاد کونسل کی طرف سے غیر قانونی جلسہ کے انعقاد پر مقدمہ درج کر لیا گیا۔ 

مقدمہ میں سنی اتحاد کونسل کے شیر افضل مروت اور سردار محمد حسین ڈوگر سمیت 16 رہنمائوں کو نامزد کیا گیا۔ 

 ایف آئی آر کے متن کے مطابق جلسہ میں ریاست مخالف بیانیہ بنا کر لوگوں کو اشتعال دلانے کی کوشش کی گئی ہے۔ 

متن کے مطابق سنی اتحاد کونسل کے رہنمائوں نے اسلحہ کی نمائش کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کے کوڈ آف کنڈکٹ اور دفعہ 144 کی خلاف ورزی کی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پاک چین اقتصادی، ثقافتی تعلقات بہتر ہو رہے ہیں، وزیراعظم 

آج چینی زبان دنیا بھر میں رابطے کی بڑی زبان بن چکی ہے، چینی زبان کے عالمی دن کے موقع پر پیغام

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاک چین اقتصادی، ثقافتی تعلقات بہتر ہو رہے ہیں، وزیراعظم 

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کے باعث پاکستان اور چین کے درمیان معاشی اور ثقافتی تعلقات تیزی سے فروغ پا رہے ہیں ۔

وزیر اعظم آفس میڈیا ونگ کی جانب سے ہفتہ کو جاری اعلامیہ کے مطابق وزیر اعظم نے چینی زبان کے عالمی دن پر پیغام میں کہا کہ آج چینی زبان کا عالمی دن ہے جو کہ ہزاروں سال پرانی چینی ثقافت کی ترجمان زبان ہے۔ 

شہباز شریف نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کی آج چینی زبان دنیا بھر میں رابطے کی بڑی زبان بن چکی ہے اور اقوام متحدہ بھی چینی زبان کو رابطے کی آفیشل زبانوں میں شامل کر چکی ہے۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کے باعث پاکستان اور چین کے درمیان معاشی اور ثقافتی تعلقات تیزی سے فروغ پا رہے ہیں۔

پاکستان میں چینی زبان سیکھنے والوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہاہے جس کی بدولت دونوں ممالک کے عوام کے درمیان تعلقات کو مزید فروغ مل رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں چینی زبان و ادب کی ترویج کے لئے سرکاری و نجی سطح پر ہر ممکن اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں تا کہ دونوں ممالک کی عوام کے درمیان روابط مزید مستحکم ہو سکیں۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

پاکستان آئی ایم ایف کے اصلاحاتی پروگرام میں شامل ہونا چاہتا ہے ، وزیر خزانہ

محمد اورنگزیب نے ملک کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی پر AIIB کے ساتھ مل کر کام جاری رکھنے کے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان آئی ایم ایف کے اصلاحاتی پروگرام میں شامل ہونا  چاہتا ہے ، وزیر خزانہ

وزیر خزانہ نے واشنگٹن میں ایشیا انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک کے صدر جن لی چن سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان آئی ایم ایف کے بڑے اور توسیعی پروگرام میں شامل ہونا چاہتا ہے۔

انہوں نے ٹیکس کے دائرے میں اضافے، توانائی کے شعبے کے مسائل کے حل اور ریاست کے تجارتی اداروں میں اصلاحات کو حکومت کی اہم ترجیحات قرار دیا۔وزیر خزانہ نے اے آئی آئی بی کے صدر کو پاکستان کے مثبت معاشی اشاریوں کے بارے میں بتایا جس میں زرمبادلہ کے ذخائر میں بہتری، مستحکم کرنسی، گرتی ہوئی افراط زر کی شرح اور بڑھتی ہوئی اسٹاک مارکیٹ شامل ہیں۔

محمد اورنگزیب نے ملک کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی پر AIIB کے ساتھ مل کر کام جاری رکھنے کے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔

وزیر خزانہ نے انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن کے منیجنگ ڈائریکٹر مختار دیوپ سے ملاقات کی۔ انہوں نے اسلام آباد ایئرپورٹ کی آٹ سورسنگ میں آئی ایف سی کے تعاون پر شکریہ ادا کیا، جس کے بعد لاہور اور کراچی میں بھی اسی طرح کے اقدامات کیے جائیں گے۔

انہوں نے اطمینان کے ساتھ ملک میں آئی ایف سی کی سرگرمیوں میں اضافے کو نوٹ کیا اور کارپوریشن کے پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام (PSDP) کو پی پی پی موڈ میں منتقل کرنے میں حکومت کی مدد کرنے کی درخواست کی۔

وزیر خزانہ نے امریکی محکمہ خزانہ میں ڈپٹی انڈر سیکرٹری برائے بین الاقوامی مالیات برینٹ نیمن کے ساتھ بھی ملاقات کی اور انہیں بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ طے شدہ اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ (SBA) کے تناظر میں پاکستان کے مثبت معاشی اشاریوں سے آگاہ کیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll