جی این این سوشل

کھیل

35 رکنی قومی اسکواڈ کا کورونا ٹیسٹ منفی ، ٹیم کل جنوبی افریقہ روانہ ہوگی

لاہور: دورہ جنوبی افریقہ میں شامل قومی اسکواڈ کے تمام 35 ارکان کے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آگئی، قومی ٹیم کل صبح جوہانسبرگ روانہ ہوگی۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

35 رکنی قومی اسکواڈ کا کورونا ٹیسٹ منفی ، ٹیم کل جنوبی افریقہ روانہ ہوگی
35 رکنی قومی اسکواڈ کا کورونا ٹیسٹ منفی ، ٹیم کل جنوبی افریقہ روانہ ہوگی

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق قومی اسکواڈ کے تمام 35 ارکان میں 22 کھلاڑی اور13 ٹیم آفیشلز شامل ہیں۔بتایا گیا کہ 35 ارکان کی کورونا رپورٹ منفی آگئی ہے۔قومی کرکٹ ٹیم کل صبح ساڑھے 9 بجے خصوصی طیارے کے ذریعے جوہانسبرگ روانہ ہوگی۔

دوسری جانب قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق نے لاہور میں ورچوئل پریس کانفرنس کی جس میں انہوں نے بتایا کہ تمام کھلاڑیوں کے کروناٹیسٹ کلیئر ہیں اور تمام کھلاڑی کل جنوبی افریقہ کے لئے سفر کریں گے۔مصباح الحق نے بتایا کہ جنوبی افریقہ کیخلاف سیریز اہم ہے، امید ہے کھلاڑی اچھی پرفارمنس دینگے۔ورچوئل پریس کانفرنس میں ہیڈ کوچ مصباح الحق کا کہنا تھا کہ شرجیل خان ہماری رضا مندی کے بغیر ٹیم میں نہیں آیا، ہم نے دائیں ہاتھ کے جارح مزاج بلے باز کے لئے لمبی پلاننگ کر رکھی ہے، سزا مکمل ہونے کے بعد شرجیل خان کو قانون کھیلنے سے نہیں روکتا۔

قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ نے واضح کیا کہ کسی کھلاڑی کی فٹنس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، شرجیل اپنی فٹنس کو بہتر بنانے کے لئے مسلسل کوشاں ہیں اور ان کی فٹنس میں بہتری آرہی ہے۔آئی سی سی کی ون ڈے رینکنگ میں پانچویں نمبر پر براجمان عماد وسیم سے متعلق ہیڈ کوچ نے کہا کہ عماد وسیم تجربہ کار کھلاڑی ہیں مگر دورہ جنوبی افریقا اور زمبابوے میں انہیں آرام دیا گیا ہے، ان کا کہنا تھا کہ یہ میری یا پی سی بی کی نہیں پاکستان کی ٹیم ہے۔ورچوئل پریس کانفرنس میں نے اس بات کی تردید کی کہ کوئی کھلاڑی بائیو سیکیورببل کی وجہ سے ذہنی تباؤ کا شکار نہیں ہوا، ہماری کوشش تھی کم سےکم وقت تک کھلاڑیوں کوببل میں رکھا جائے۔

 

 

جرم

بھکر کے قریب سی ٹی ڈی کی کارروائی، دو دہشت گرد ہلاک

دہشت گرد حساس تنصیب پر حملے میں ملوث تھے، ترجمان سی ٹی ڈی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بھکر کے قریب سی ٹی ڈی کی کارروائی، دو دہشت گرد ہلاک

بھکر کے قریب محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کی کارروائی، خیبرپختونخوا سے پنجاب میں داخل ہونے والے دو دہشت گرد ہلاک کردیئے۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق بھکر کے قریب سی ٹی ڈی اور سکیورٹی اداروں نے دہشت گردوں کو روکنے کی کوشش کی تو انہوں نے ٹیم پر فائرنگ کردی۔ فائرنگ کے تبادلے میں دونوں دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

حکام کا کہنا ہے کہ مارے جانے والے دہشت گرد حساس تنصیب پر حملے میں ملوث تھے، دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں بارودی مواد برآمد ہوا۔

سی ٹی ڈی کے مطابق مارے جانے والے دہشت گردوں کی شناخت کی کوشش جاری ہے، دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ’’ اپنی چھت، اپنا گھر‘‘ پراجیکٹ کی منظوری دے دی

وزیر اعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت اجلاس، ماڈل گھروں  کی تعمیر اور ماہانہ قسط بارے بریفنگ دی گئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ’’ اپنی چھت، اپنا گھر‘‘ پراجیکٹ کی منظوری دے دی

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لاہور سمیت پانچ بڑے شہروں میں 519کنال اراضی پر ’’اپنی چھت، اپنا گھر‘‘ پراجیکٹ کی اصولی منظوری دے دی۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے ’’اپنی چھت، اپنا گھر ‘‘پراجیکٹ کو شہروں کے قریب تر لانچ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کم سے کم لاگت میں بہترین گھرتیار کرنے کا حکم دیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس میں ہائوسنگ پراجیکٹ کے حوالے سے خصوصی بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو ماڈل گھروں کی تعمیر اور ماہانہ قسط کے بارے میں بتایا گیا۔ 
اجلاس کے شرکاء کو مزید بتایا گیا کہ کم آمدن والے بے گھر لوگوں کی ہاؤسنگ سکیم کیلئے پانچ شہروں میں سٹیٹ لینڈ کی نشاندہی کرلی گئی ہے۔ اجلاس میں گھروں کے نقشوں کیلئے پاکستان کونسل فار آرکیٹیکٹ اینڈ ٹاؤن پلانرزسے مشاورت پر بھی اتفاق ہوا۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت ہاؤسنگ پراجیکٹ کے حوالے سےخصوصی اجلاس میں سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، سینیٹر پرویز رشید،وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری،ایم پی اے ثانیہ عاشق، چیف سیکرٹری، کمشنر لاہور اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

شیخ رشید کیخلاف مختلف شہروں میں درج مقدمات کیخلاف کیس کا فیصلہ محفوظ

ایف آئی آر میں بلورانی اور دیگر الفاظ نہیں ہیں، ایف آئی آر میں لکھا ہے بلاول بھٹو کے خلاف غلیظ اور غلط الفاظ بولے، عدالت 

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

شیخ رشید کیخلاف مختلف شہروں میں درج مقدمات کیخلاف کیس کا فیصلہ محفوظ

اسلام آباد ہائی کورٹ نے شیخ رشید کیخلاف ایک ہی الزام پر مختلف شہروں میں درج مقدمات کیخلاف کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا۔ 
اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس طارق محمود جہانگیری نے کیس کی سماعت کی، شیخ رشید اپنے وکیل سردار عبدالرازق اور سردار شہباز کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔اس موقع پر اسٹیٹ کونسل ملک عبدالرحمن اور پولیس وکیل کاظم عدالت بھی عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔
جسٹس طارق محمود جہانگیری نے استفسار کیا کہ یہ بلو رانی والے الفاظ ایف آئی آر میں ہیں کیا؟ اس میں مدعی کون ہے،ایف آئی آر میں بلورانی اور دیگر الفاظ نہیں ہیں، ایف آئی آرمیں لکھا بلاول بھٹو کے خلاف غلیظ اور غلط الفاظ بولے گئے، جو الفاظ رپورٹ میں بتائے وہ ایف آئی آر میں نہیں، آئی جی سندھ اور پراسیکیوٹر جنرل سندھ نے کہاں سے یہ الفاظ لیے۔
عدالت نے استفسار کیا کہ تفتیشی صاحب بتائیں یہ وقوعہ ہی اسلام آباد میں ہواہے، بیان یہاں دیا مقدمہ کراچی میں کیسے ؟، بے نظیر بھٹو راولپنڈی میں شہید ہوئیں،کراچی میں مقدمہ ہوگا کیا؟
مدعی کے وکیل نے بتایا کہ یو ایس بی موجود ہے، یوٹیوب پر ویڈیو موجودہے،9 لاکھ سے زائد ویوز ہیں۔وقوعہ پولی کلینک ہسپتال میں ہوا ہے۔
بعدازاں  عدالت نے شیخ رشید احمد کی اخراج مقدمہ درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔
واضح رہے کہ شیخ رشید احمد نے تھانہ موچکو ، لسبیلہ اور اسلام آباد میں درج مقدمات کے اخراج کی درخواست دائر کررکھی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll