جی این این سوشل

تجارت

برائلر گوشت کی قیمت آسان سے باتیں کرنے لگی

برائلر کی قیمت سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں ایک مرتبہ پھر اضافہ ہوگیا۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

برائلر گوشت کی قیمت آسان سے باتیں کرنے لگی
برائلر گوشت کی قیمت آسان سے باتیں کرنے لگی

تفصیلات کے مطابق برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں ایک مرتبہ پھر  7روپے فی کلو مزید اضافہ ہوگیا  جس کے بعدبرائلر کی قیمت سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔مرغی کا گوشت 400روپے سے بڑھ کر 407 روپے فی کلو ہو گیا۔زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 273روپے جبکہ پرچون ریٹ 281روپے فی کلو جاری کیا گیا،فارمی انڈے 136 روپے فی درجن سرکاری نرخ نامہ برقرار ہے۔

گزشتہ کئی دنوں سے برائلر مرغی گوشت کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ تواتر سے جاری ہے   اب پھر برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں اضافہ کر دیا گیا جس کے بعد مرغی کے گوشت کی قیمت آسمان کو چھونے لگی۔

عید قریب ہے اور سستا پروٹین مزید مہنگا ہوتا چلا جا رہا ہے ۔بڑھتی  قیمت کے پیش نظر عوامی حلقوں میں شدید تشویش پائی جاتی ہے ۔

واضح رہے کہ عید قریب آتے ہی   چکن ہی نہیں بلکہ شہر بھر میں قصابوں  نے بھی مٹن اور بیف کے من مانے ریٹ مقرر کر دیے ہیں، مٹن کا سرکاری ریٹ 900 روپے مارکیٹ میں 1500 روپے فی کلو تک فروخت ہونے لگا۔بیف کا سرکاری ریٹ 450 روپے، مارکیٹ میں 750 روپے فی کلو تک فروخت ہونے لگا، سرکاری نرخ نامہ صرف ریٹ لسٹوں کی حد تک رہ گیا۔

شہری حکومتی پالیسیوں پر پھٹ پڑے ، ان کا کہنا تھا کہ شہر میں جو چیز بھی لینے جاؤ من مانے ریٹ لئے جاتے ہیں، عوام کدھر جائے۔ضلعی انتظامیہ کی توجہ بس چینی پر ہی ہے اور وہ بھی میسر نہیں۔چھوٹا بڑا گوشت سرکاری نرخ ناموں پت نہیں مل رہا۔قصان صافی گوشت کے من مانے ریٹ مانگتے ہیں۔

پاکستان

اس وقت ملک میں آئین و قانون معطل ہے، عمر ایوب

قومی اسمبلی کے رولز کی کھلم کھلا خلاف ورزی کی جارہی ہے، اپوزیشن لیڈر

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اس وقت  ملک میں آئین و قانون معطل ہے، عمر ایوب

اپوزیشن لیڈرعمرایوب خان نےکہا ہےکہ اس ملک میں آئین و قانون معطل ہے قومی اسمبلی کے رولز کی کھلم کھلا خلاف ورزی کی جارہی ہے۔

سپیکرقومی اسمبلی سردارایازصادق کی زیرصدارت قومی اسمبلی کااجلاس ہوا،سپیکرنےنئےاراکین سےحلف لیا،صدف احسان سےحلف لینےپرجے یو آئی (ف) کے نور عالم خان نےاعتراض کیا۔سپیکرنےجواب میں کہا کہ الیکشن کمیشن نے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔ خانیوال سے سنی اتحاد کونسل کے رکن قومی اسمبلی پیر ظہور حسین قریشی نے بھی حلف اٹھا لیا۔

قومی اسمبلی اجلاس میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان کا پوائنٹ آف آرڈر پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہنا تھا کہ باقاعدہ تحریک کے بعد ایوان میں صدر مملکت کے خطاب پر بات ہو گی، ملک میں اس وقت آئینی اور قانونی بحران ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس ملک میں آئین و قانون معطل ہے قومی اسمبلی کے رولز کی کھلم کھلا خلاف ورزی کی جارہی ہے ہمیں پاکستان کی عوام نے مینڈیٹ دے کر یہاں بھیجا ہے ہم نے آئین و قانون کی پاسداری کرنی ہے اور یہ زمہ داری اسپیکر قومی اسمبلی پر بھی عائد ہوتی ہے ملک میں مہنگائی عروج پر ہے سیکیورٹی کے مسائل ہے مگر کوئی بھی اس پر بات کرنے کو تیار نہیں ہے

عمر ایوب نے اسپیکر قومی اسمبلی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ آئین اور قانون کے پابند ہیں جس پر ایاز صادق نے جواب دیا کہ مجھے پتہ ہے کہ کیا کرنا ہے۔

اپوزیشن لیڈرنے سپیکر سے کہا کہ آپ تحمل سے بات سن لیں، یہ ایجنڈا آئین اور رولز کی خلاف ورزی ہے جس پر اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ  میں بہت تحمل کرتا ہوں آج نہیں کروں گا۔

اپوزیشن لیڈرکا کہنا تھا کہ ملک بھر میں شدید بارشوں سے ہونے والے نقصان پر اظہار افسوس ہے،قیمتی جانوں اور املاک کو پہنچنے والے نقصان پر گہری ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہیں، بلوچستان سمیت ملک بھر میں حالیہ بارشوں سے بڑا نقصان ہوا ہے، ناگہانی آفات میں صوبے اور ادارے بھر پور کام کریں اور پیشگی اقدامات کو یقینی بنایا جائے۔

پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ آصف علی زرداری نے پیپلزپارٹی کی صدارت سے نہ استعفی دیا اور نہ ہی اپنی سیاسی مصروفیات چھوڑی اس سب کے باوجود ہم یہ مطالبہ کررہے ہیں کہ اپوزیشن کا یہ حق ہے کہ وہ صدر مملکت کی تقریر پر اپنا نقطہ نظر پیش کرسکیں -

انہوں نے کہا کہ آرٹیکل 56 اور رولز 60 کے مطابق یہ ہمارا حق ہے کہ ہم اس پر اپنے بیانات ریکارڈ پر لائیں۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

کراچی میں غیر ملکیوں کی گاڑی پر خودکش دھماکہ، 2 دہشتگرد ہلاک

امدادی سرگرمیاں شروع کرکے واقعے کے زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

کراچی میں  غیر ملکیوں کی گاڑی پر خودکش دھماکہ، 2 دہشتگرد ہلاک

کراچی کے علاقے لانڈھی کی مانسہرہ کالونی میں غیر ملکی شہریوں کی گاڑی کے قریب دھماکا ہوا، جس کے نتیجے میں 2 دہشتگردہلاک ہوئے جبکہ 2 سکیورٹی گارڈ ز سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

ایس ایس پی ملیر طارق مستوئی نے کہا کہ گاڑی میں موجود پانچوں غیر ملکی محفوظ ہیں۔ ایک دہشتگرد نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا جبکہ دوسرا دہشتگرد نجی کمپنی کے سکیورٹی گارڈ کی فائرنگ سے مارا گیا۔  حملہ آور کا تیسرا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔

ایس ایس پی نے مزید کہا کہ دھماکے کے بعد پولیس اور  ریسکیو ٹیمیں جائے واقعہ پر پہنچیں اور امدادی سرگرمیاں شروع کرکے واقعے کے زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا۔ 

پولیس کے مطابق واقعے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تاحال شناخت نہیں ہو پائی تاہم دھماکے میں زخمی ہونے والے دو افراد 45 سالہ نور محمد اور 45 لنگر خان کے ناموں سے  شناخت ہوئی ہے دونوں سکیورٹی گارڈ تھے اور غیر ملکیوں کی حفاظت کیلئے ان کے ساتھ گاڑی میں موجود تھے۔

پولیس کا کہنا ہے دھماکے کا نشانہ بننے والی غیر ملکیوں کی گاڑی کے قریب موٹرسائیکلیں بھی ملی ہیں، دھماکے کے نتیجے میں متاثرہ گاڑی کے اگلے حصے کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

ہسپتال حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے کے زخمیوں میں نور محمد، لنگر خان اور سلمان رفیق شامل ہیں، 2 کی حالت تشویشناک ہے، دھماکے کے زخمیوں میں کوئی غیر ملکی شامل نہیں ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت کے لئے فلسطینی درخواست پر ووٹنگ کل ہو گی

سلامتی کونسل کی قرارداد کے حق میں کم از کم 9 ووٹوں کی ضرورت ہوتی ہے بشرطیکہ اسے امریکا، برطانیہ، فرانس، روس یا چین کی طرف سے ویٹو نہ کیا جائے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت کے لئے فلسطینی درخواست پر ووٹنگ کل ہو گی

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت کے لئے فلسطینی درخواست پر ووٹنگ کل (جمعہ) ہوگی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سفارت کاروں نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ میں فلسطین کی مکمل رکنیت ایک ایسا اقدام جسے اسرائیل کا اتحادی امریکا ویٹو کرتے ہوئے روک دے گا کیونکہ یہ فلسطینی ریاست کو  موثر  طریقے سے تسلیم کئے جانے کے مترادف ہو سکتا ہے۔

سفارت کاروں نے مزید  کہا کہ 15 رکنی سلامتی کونسل میں ایک مسودہ قرارداد پر ووٹنگ جمعہ کی دوپہر 3 بجے ہو گی ۔سلامتی کونسل کی طرف سے قرار داد کی منظوری میں 193 رکنی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کو سفارش کی جائے گی کہ ریاست فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دی جائے۔

خیال رہے کہ سلامتی کونسل کی قرارداد کے حق میں کم از کم 9 ووٹوں کی ضرورت ہوتی ہے بشرطیکہ اسے امریکا، برطانیہ، فرانس، روس یا چین کی طرف سے ویٹو نہ کیا جائے ۔

دوسری جانب غزہ کی پٹی کے جنوبی علاقے رفاء پر اسرائیلی فوج کی تازہ ترین بمباری میں خواتین اور بچوں سمیت مزید سات فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔گزشتہ سال سات اکتوبر سے غزہ پر اسرائیلی حملوں میں کم از کم تینتیس ہزار آٹھ سوننانوے فلسطینی شہید اور چھہترہزار چھ سوچونسٹھ زخمی ہو چکے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll