جی این این سوشل

کھیل

انگلش پریمیئر لیگ، مانچسٹر یونائیٹڈ نے آسٹن ولا کو تین ایک سے شکست دیدی

انگلش پریمیئر لیگ میں مانچسٹر یونائیٹڈ نے آسٹن ولا کو تین ایک سے شکست دے دی۔ اٹالین لیگ میں کرسٹیانو رونالڈو کی ٹیم یووینٹس کو اے سی میلان کے خلاف تین صفر سے ہار کا سامنا کرنا پڑا۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

انگلش پریمیئر لیگ،  مانچسٹر یونائیٹڈ نے آسٹن ولا کو تین ایک سے شکست دیدی
انگلش پریمیئر لیگ، مانچسٹر یونائیٹڈ نے آسٹن ولا کو تین ایک سے شکست دیدی

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق  یورپ کے مختلف ممالک میں فٹبال لیگز کے سنسنی خیز مقابلے ہوئے ہیں ، انگلش پریمیئر لیگ میں سابق چیمپئن مانچسٹر یونائیٹڈ کا سامنا آسٹن ولا سے ہوا، پہلے ہاف میں آسٹن ولا نے ایک صفر کی برتری حاصل کی۔لیکن دوسرے ہاف میں مانچسٹر یونائیٹڈ نے تین گول کرکے میدان مارلیا۔

اٹالین لیگ میں کرسٹیانو رونالڈو کے کلب یووینٹس کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا ہے، اے سی میلان نے دفاعی چیمپئن ٹیم کو تین صفر سے ہرادیا ہے اور ان کی چیمپئنز لیگ میں کوالیفائی کرنے کی امیدیں کم کردیں۔ اس سیزن کے چیمپئن انٹر میلان نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا اور  اور سیمپڈوریا کو پانچ ایک سے پچھاڑ دیا۔

پاکستان

بشام حملے کے ذمہ داران کو کٹہرے میں لائیں گے ، دفتر خارجہ

ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ  نے کہا کہ 2019سے بھارت کی جانب سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں غیر قانونی اقدامات کے بعد پاک بھارت تعلقات ختم ہوچکے ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بشام حملے کے ذمہ داران کو کٹہرے میں لائیں گے ، دفتر خارجہ

 پاکستان نے بشام میں دہشت گرد حملے کےمنصوبہ سازوں، سہولت کاروں اور معاونین کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے عزم کااعادہ کیا ہے جس کے باعث پانچ چینی باشندوں نے اپنی جانیں گنوائیں۔

 دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے آج(بدھ) اسلام آباد میں اپنی ہفتہ وار نیوز بریفنگ کے دوران کہا کہ یہ حملہ پاک چین دوستی کے دشمنوں کی کارستانی ہے۔

 ممتازز ہرہ بلوچ نے کہاکہ پاکستان چینی باشندوں، منصوبوں اور ملک میں موجود چینی اداروں کی حفاظت و سلامتی کو یقینی بنانے کےلئے چینی بھائیوں کے ساتھ کام جاری رکھے گا ،  انہوں نے کہاکہ اس قسم کی کوششیں کامیاب نہیں ہونگی اور ہم سی پیک کی ترقی اور تعاون کے فروغ کےلئے مل کر کام کرتے رہیں گے۔

ایک سوال کے جواب میں ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ  نے کہا کہ 2019سے بھارت کی جانب سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں غیر قانونی اقدامات کے بعد پاک بھارت تعلقات ختم ہوچکے ہیں۔

 ممتاز زہرہ بلوچ نے واضح کیا کہ بھارتی قابض حکام مقبوضہ جموں و کشمیر میں دریافت کئےگئے لیتھیم کے ذخائر کے کچھ بلاک نیلا م کرنے کی منصوبہ بندی کررہے ہیں۔

انہوں نے بھارت کو خبردار کیا کہ وہ استحصالی منصوبے چھوڑ دے اور کشمیریوں کی اپنی دھرتی اور قدرتی وسائل کے حق کا احترام کرے۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

اسلام آباد کے گردو نواح میں زلزلے کے جھٹکے

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.3 ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کی گہرائی 86 کلومیٹر تھی، تاہم زلزلے کا مرکز افغانستان تاجکستان بارڈر تھا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسلام آباد کے گردو نواح میں زلزلے کے جھٹکے

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، راولپنڈی اور گردو نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

اسلام آباد کے علاوہ خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع چترال، کوہاٹ، مالاکنڈ، لوئر دیر، سوات، باجوڑ، غذر، گاہکوچ اور پشاور وگردونواح میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں ، زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.3 ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کی گہرائی 86 کلومیٹر تھی، تاہم زلزلے کا مرکز افغانستان تاجکستان بارڈر تھا۔

زلزلے کے جھٹکوں کے باعث لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں، دکانوں اور دفاتر سے باہر نکل آئے جبکہ زلزلے سے کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

سعودی حکومت نے عید کی تعطیلات کا اعلان کردیا

سعودی رپورٹ کے مطابق نجی اور سرکاری دونوں شعبوں کے ملازمین اتوار 14 اپریل سے کام کا دوبارہ آغاز کریں گے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سعودی حکومت نے عید کی  تعطیلات  کا اعلان کردیا

سعودی عرب نے عید الفطر کے موقع پر سرکاری اور نجی شعبے کے ملازمین کے لیے تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطا بق انسانی وسائل اور سماجی ترقی کی وزارت نے 4 روزہ تعطیللات کا اعلان کیا ہے جس کا آغاز پیر 8 اپریل سے ہوگا۔ مملکت کی وزارت برائے انسانی وسائل و معاشرتی ترقی نے ہفتے کے روز اعلان کیا کہ زیادہ تر ملازمین کو پیر 8 اپریل سے چار دن کی چھٹی ملے گی۔

سوموار  سے شروع ہونے والی چھٹیاں جمعرات 11 اپریل تک دی گئی ہیں جبکہ سعودی عرب میں جمعہ اور ہفتہ ہفتے کا اختتام ہوتے ہیں اس لیے ملازمین کُل 6 چھٹیوں سے لطف اندوز ہوسکیں گے۔

سعودی رپورٹ کے مطابق نجی اور سرکاری دونوں شعبوں کے ملازمین اتوار 14 اپریل سے کام کا دوبارہ آغاز کریں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll