جی این این سوشل

ٹیکنالوجی

اب گھر بیٹھے ٹویٹر سے ڈالر کمانے کیلئے ہوجائیں تیار

ٹیکنالوجی کے اس جدید دور میں سوشل نیٹ ورکنگ سائٹس فیس بک، ٹویٹر، واٹس ایپ، یوٹیوب اور انسٹاگرام پر جہاں آپ عوامی طور پر اشتراک کرنے کے لئے معلومات اور تصاویر شائع کرتے ہیں۔ان ایپلی کیشنز کے استعمال سے آن لائن خرید و فروخت میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

اب گھر بیٹھے ٹویٹر سے ڈالر کمانے کیلئے ہوجائیں تیار
اب گھر بیٹھے ٹویٹر سے ڈالر کمانے کیلئے ہوجائیں تیار

 

فیس بک ہو یا یوٹیوب یہ سب سوشل سائٹ گھر بیٹھے روزگار کے مواقع فراہم کررہی ہیں۔ معروف سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر بھی اب آمدن کا ذریعہ بن سکتا ہے اور گھر بیٹھے اس سے فائدہ اٹھا سکتا ہے۔ غیر ملکی ایک ویب سائٹ کے مطابق ٹویٹر کی جانب سے صارفین کیلئے ٹپ جار نامی ایک  نیا فیچرمتعارف کروایا گیا ہے جو صارفین کو اکاؤنٹ بائیو میں مختلف ڈیجیٹل پیمنٹ اکاؤنٹس کے اضافے کی سہولت فراہم کرے گا۔

اس فیچر کی مدد سے ٹویٹر صارفین چند ڈالر اس شخص کو دے سکیں گے جس کا ٹویٹ اسے پسند آئے گا۔ممکن ہے کہ یہ ٹویٹ کسی معلوماتی خبروں کے حوالے سےہو جو آپ اپنے فالوورز کو فراہم کرتے ہوں، ایسی ٹپس جو دوسروں کیلئے مددگار ثابت ہوتی ہوں یا کسی کو پریشان دیکھتے ہوئے اس کی مدد کرنا چاہتے ہوں تو اس حوالے سے یہ فیچر معاون ثابت ہوگا۔

ایک ٹویٹ کے ذریعے اس فیچر کا اعلان کرتے ہوئے ایک اینی میٹڈ تصویر بھی شیئر کی گئی ہے جس میں اس کے استعمال کا طریقہ کار بھی بتایا گیا ہے۔کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ فیچر سب کیلئے نہیں بلکہ محدود تعداد میں صارفین کے لئے پیش کیا جارہا ہے، صارفین کو اس فیچر کی دستیابی کا علم ایک پروموٹ کے ذریعے ہوگا۔

جب کوئی صارف ٹپ جار کو ایکٹیویٹ کرے گا تو وہ اپنے اکاؤنٹ میں مختلف پیمنٹ پلیٹ فارمز جیسے پے پال،  کیش ایپ اور دیگر سے منسلک کرسکے گا۔ ٹویٹر انتظامیہ کا مزید کہنا ہے کہ وہ لوگوں کی جانب سے بھیجے جانے والی رقم میں کوئی کٹوتی نہیں کرے گا۔

 

ٹیکنالوجی

ٹیکنا لو جی کو مزید وسعت دینے کیلئے حکومتی پروجیکٹس جاری ہیں ، وفاقی وزیر اطلاعات

عطا تارڑ نے کہا کہ ملک کے نوجوانوں کو ہر صورت آئی ٹی کی جانب راغب ہونا چاہیے کیونکہ اس سے ملک میں ڈالر کی قیمت میں مزید کمی آئے گی اور پاکستان میں روپے کی قدر میں اضافہ ہوگا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ٹیکنا لو جی  کو مزید وسعت  دینے کیلئے حکومتی پروجیکٹس جاری ہیں ، وفاقی وزیر اطلاعات

اسلام آباد : وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت ٹیکنالوجی اور پبلک پرائیویٹ شراکت داری کے فروغ کیلئے پُرعزم ہے۔اسلام آباد میں آج (جمعرات) ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ غیر ملکی سرمایہ کاری کے حصول کے مقصد کیلئے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دنیا کے پانچویں بڑے ملک پاکستان کو قدرت نے بے پناہ قدرتی اور انسانی وسائل سے نوازا ہے اور انسانی وسائل ہمارا سب سے بڑا ذریعہ ہیں۔انہوں نے ان قدرتی اور انسانی وسائل کی بین الاقوامی سطح پرتشہیر اور استعمال کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے غیر ملکی سرمایہ کاری کو سہولت بہم پہنچانے کیلئے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ پالیسی فریم ورک کی منظوری دی ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان سالانہ پچاس ہزار انجینئر اور آئی ٹی گریجویٹ پیدا کرتا ہے اور دنیا بھر میں انہیں نمایاں مقام ملتا ہے۔انہوں نے پروگرام میں شریک کمپنیوں سے کہا کہ وہ چِپ ڈیزائننگ اور سیمی کنڈکٹر کی صنعت میں مزید بہتری کیلئے ٹھوس تجاویز پیش کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملک کے نوجوانوں کو ہر صورت آئی ٹی کی جانب راغب ہونا چاہیے کیونکہ اس سے ملک میں ڈالر کی قیمت میں مزید کمی آئے گی اور پاکستان میں روپے کی قدر میں اضافہ ہوگا ۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

ملک میں سرمایہ کاری میں مارچ 2024 کے دوران سالانہ بنیاد پراضافہ

بینکوں کی سرمایہ کاری کاحجم 26 ہزار 270 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا جوگزشتہ سال مارچ کے مقابلے میں 36.7 فیصدزیادہ ہے، اسٹیٹ بینک

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ملک میں سرمایہ کاری   میں مارچ 2024 کے دوران سالانہ بنیاد پراضافہ

بینکوں کے ڈیپازٹس، قلیل مدت کے قرضوں اورسرمایہ کاری (اسٹاک) میں مارچ 2024 کے دوران سالانہ بنیاد پراضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق مارچ 2024 میں بینکوں کی سرمایہ کاری(سٹاک) کاحجم 26 ہزار 270 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا جوگزشتہ سال مارچ کے مقابلے میں 36.7 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ سال مارچ میں بینکوں کی سرمایہ کاری کاحجم 19 ہزار 216  ارب روپے ریکارڈ کیا گیا تھا۔ فروری کے مقابلے میں مارچ میں بینکوں کی سرمایہ کاری میں ماہانہ بنیاد پردوفیصداضافہ ہوا۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعدادوشمارکے مطابق مارچ2024 میں بینکوں کے ڈیپازٹس کاحجم 28 ہزار 322  ارب روپے ریکارڈ کیا گیا جوگزشتہ سال مارچ کے مقابلے میں 20.1 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ سال مارچ میں بینکوں کے ڈیپازٹس کا حجم 23 ہزار 580 ارب روپے روپے ریکارڈ کیا گیا تھا۔

فروری کے مقابلے میں مارچ میں بینکوں کے ڈیپازٹس میں ماہانہ بنیاد پر1.6 فیصد نموہوئی، فروری میں بینکوں کے ڈیپازٹس کا حجم 27 ہزار 866 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا تھا۔

اعدادوشمارکے مطابق مارچ2024 میں بینکوں کے قلیل مدت کے قرضوں کاحجم 11 ہزار 964  ارب روپے ریکارڈ کیا گیا جوگزشتہ سال مارچ کے مقابلے میں 1.1 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ سال مارچ میں بینکوں کے قلیل مدت کے قرضوں کاحجم 11 ہزار 835  ارب روپے ریکارڈ کیا گیا تھا۔فروری کے مقابلے میں مارچ میں بینکوں کے قلیل مدت کے قرضوں کے حجم میں ماہانہ بنیاد پر 0.8 فیصد کمی ریکارڈکی گئی ۔

 

 

 

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی کا پہلا میچ بارش کے باعث منسوخ

راولپنڈی اسٹیڈیم میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کے ابتدائی 3 میچز ہوں گے جب کہ باقی 2 میچز لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں شیڈول ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی کا پہلا میچ بارش کے باعث منسوخ

راولپنڈی : پاکستان اور نیوزی لینڈ کا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ بارش کے باعث  سے منسوخ کردیا گیا۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان پانچ ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کھیلی جارہی ہے جس کا پہلا میچ آج راولپنڈی کے پنڈی اسٹیڈیم میں کھیلا جانا تھا ، میچ میں ٹاس ہونے کے باوجود نامہربان موسم کی بے وقت مداخلت کی وجہ سے ایک بال کا کھیل بھی نہیں ہوسکا۔

امپائرز نے کئی بار گراؤنڈ کی انسپکشن کے بعد میچ ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ گرین شرٹس اور کیویز کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی 20 اپریل کو پنڈی میں ہی  کھیلا جائے گا۔

یاد رہے کہ پنڈی اسٹیڈیم میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کے ابتدائی 3 میچز ہوں گے جب کہ باقی 2 میچز لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں شیڈول ہیں۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll