جی این این سوشل

پاکستان

این سی او سی نے عید کیلئے ہدایات جاری کر دیں

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر(این سی اوسی) نے کروناوائرس کی عالمی وبا کے پھیلاؤ کو مدنظر رکھتے ہوئے عیدالفطر کی نماز کی ادائیگی کیلئے خصوصی ہدایات جاری کردیں۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

این سی او سی نے عید کیلئے ہدایات جاری کر دیں
این سی او سی نے عید کیلئے ہدایات جاری کر دیں

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اسد عمر کی زیر صدارت این سی او سی کا اجلاس ہوا جس میں عید الفطر کے حوالے سے ایس او پیز کی بھی منظوری دے دی گئی جن کا اطلاق ملک بھر میں ہوگا۔

این سی اوسی کے مطابق عید کے اجتماعات کھلے مقامات پرمنعقد کیے جائیں جبکہ مسجد میں نماز کی صورت میں دورازے اور کھڑکیاں کھلی رکھی جائیں۔

عید کے خطبہ کومختصر رکھا جائے اور نماز کاوقت کم سےکم رکھنے کی کوشش کی جائے۔ بیمار، بوڑھے افراد اور 15سال سے کم عمر بچوں کو عید گاہ جانے سے پرہیز کیاجائے۔

ہدایات میں مزید کہا گیا ہےکہ مساجد اور عیدگاہ کے اضافی خارجی و داخلہ راستےرکھے جائیں، عید نمازکیلئے وضو گھر سے اور جائے نماز ساتھ لائیں، نماز سے پہلے اور بعد میں مجمع نہ لگائیں جبکہ دوران نماز ماسک کےاستعمال اور سماجی فاصلہ یقینی بنایا جائے۔

مساجد میں سینٹائزرز اور تھرمل سکینر کا استعمال یقینی بنایاجائے، نمازعید کےبعد ہاتھ یا گلے ملنےسے پرہیزکیا جائے۔ مساجد کے باہر کرونا ایس اوپیز سے متعلق آگاہی بینرز لگائے جائیں۔

قبل ازیں گزشتہ دنوں گزشتہ روز نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے سربراہ اسد عمر نے ملک بھر ميں سياحتی مقامات اور پارکس کو بند کرنے کا اعلان کیا تھا جبکہ عوام 8 سے 16 مئی تک عید کی چھٹیاں منانے سیاحتی مقامات کا رخ نہ کرنے کی ہدایات جاری کی گئی تھیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 3ہزار 84نئےکرونا کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 113افراد کی اموات ہوئی۔

علاقائی

پنجاب کو آئی ٹی حب بنانا چاہتے ہیں، مریم نواز

وزیر اعلیٰ پنجاب کی  نواز شریف آئی ٹی سٹی پراجیکٹ مقررہ مدت میں مکمل کرنے کی ہدایت

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پنجاب کو  آئی ٹی حب بنانا چاہتے ہیں، مریم نواز

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ لاہور سمیت پنجاب کے بڑے شہروں کو عالمی سطح پر آئی ٹی کا حب بنانا چاہتی ہوں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا، اجلاس میں نواز شریف آئی ٹی سٹی کے پراجیکٹ پر پیشرفت کا جائزہ لیاگیا، سی ای او سی بی ڈی عمران امین نے چین میں روڈشوزپر رپورٹ پیش کی۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ لاہور سمیت پنجاب کے بڑے شہروں کو عالمی سطح پر آئی ٹی کا حب بنانا چاہتی ہوں۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز نے  نواز شریف آئی ٹی سٹی پراجیکٹ مقررہ مدت میں مکمل کرنے کی ہدایت کر دی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کا سب سے بڑا اور پہلے آئی ٹی سٹی میں 16 چینی کمپنیوں نے دلچسپی کا اظہار کیا، چین کی 8 کمپنیاں نواز شریف آئی ٹی سٹی میں فوری طور پر کام کرنے کے لئے تیار ہیں۔

مریم نواز نے  آئی ٹی سٹی کے لئے دنیا کی بہترین آرکیٹکچرل کمپنیز کی خدمات حاصل کرنے کی ہدایت دیدی ، انہوں نے نواز شریف آئی ٹی سٹی میں بزنس کال سنٹرزکے لئے دو ٹاورزمختص کرنے کی تجویز کا جائزہ لیا ۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

کراچی میں غیر ملکیوں کی گاڑی پر خودکش دھماکہ، 2 دہشتگرد ہلاک

امدادی سرگرمیاں شروع کرکے واقعے کے زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

کراچی میں  غیر ملکیوں کی گاڑی پر خودکش دھماکہ، 2 دہشتگرد ہلاک

کراچی کے علاقے لانڈھی کی مانسہرہ کالونی میں غیر ملکی شہریوں کی گاڑی کے قریب دھماکا ہوا، جس کے نتیجے میں 2 دہشتگردہلاک ہوئے جبکہ 2 سکیورٹی گارڈ ز سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

ایس ایس پی ملیر طارق مستوئی نے کہا کہ گاڑی میں موجود پانچوں غیر ملکی محفوظ ہیں۔ ایک دہشتگرد نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا جبکہ دوسرا دہشتگرد نجی کمپنی کے سکیورٹی گارڈ کی فائرنگ سے مارا گیا۔  حملہ آور کا تیسرا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔

ایس ایس پی نے مزید کہا کہ دھماکے کے بعد پولیس اور  ریسکیو ٹیمیں جائے واقعہ پر پہنچیں اور امدادی سرگرمیاں شروع کرکے واقعے کے زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا۔ 

پولیس کے مطابق واقعے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تاحال شناخت نہیں ہو پائی تاہم دھماکے میں زخمی ہونے والے دو افراد 45 سالہ نور محمد اور 45 لنگر خان کے ناموں سے  شناخت ہوئی ہے دونوں سکیورٹی گارڈ تھے اور غیر ملکیوں کی حفاظت کیلئے ان کے ساتھ گاڑی میں موجود تھے۔

پولیس کا کہنا ہے دھماکے کا نشانہ بننے والی غیر ملکیوں کی گاڑی کے قریب موٹرسائیکلیں بھی ملی ہیں، دھماکے کے نتیجے میں متاثرہ گاڑی کے اگلے حصے کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

ہسپتال حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے کے زخمیوں میں نور محمد، لنگر خان اور سلمان رفیق شامل ہیں، 2 کی حالت تشویشناک ہے، دھماکے کے زخمیوں میں کوئی غیر ملکی شامل نہیں ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

مظفر آباد گاڑی کھائی میں گرنے سے 7 افراد جاں بحق

حادثے میں زخمیوں اورجاں بحق افراد کی لاشوں کو اسپتال منتقل کیا جارہا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

مظفر آباد گاڑی کھائی میں گرنے سے 7 افراد جاں بحق

مظفرآباد : مظفرآباد میں  مسافروین کھائی میں جا گری جس کے باعث 7 افراد جاں بحق ہو گئے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق ریسکیوذرائع کا کہنا ہے کہ مسافر وین موئیاں کھکھیاں کےمقام پرکھائی میں گری، حادثے میں سات افرادجاں بحق ہوئے اور 10 سے زائدزخمی ہوئے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثے میں 13 افراد زخمی ہیں۔ حادثے میں زخمیوں اورجاں بحق افراد کی لاشوں کو اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔

رسیکیو ذرائع کے مطابق حاڈثہ تیزرفتاری کے باعث پیش آیا۔ اندھیرےاورتیزبارش کےباعث امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا ہے۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll