جی این این سوشل

پاکستان

شوال کا چاند نظرآگیا کل عید ہوگی ، رویت ہلال کمیٹی

اسلام آباد: چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کا کہنا ہے کہ شوال کا چاند نظر آگیا ہےکل عید ہوگی۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

شوال کا چاند نظرآگیا کل  عید ہوگی ، رویت ہلال کمیٹی
شوال کا چاند نظرآگیا کل عید ہوگی ، رویت ہلال کمیٹی

تفصیلات کے مطابق چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ شوال کا چاند نظرآگیا ہے۔شوال کے چاند  کے متعلق شہادتیں موصول   کل عید ہوگی۔اجلاس کی صدارت چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے کی۔ڈی جی ریسرچ وزارت مذہبی امور سید مشاہد حسین خا لد اور ڈائریکٹر حافظ عبد القدوس بھی شریک ہوئے۔ مرکزی روئیت ہلال کمیٹی کا اجلاس وزارت مذہبی امور نیو کوہساربلاک میں ہوا۔روئیت ہلال کمیٹی کے اجلاس میں وزارت سائنس اور محکمہ موسمیات کے نمائندے بھی ‏شریک تھے۔

 وزارت کے ترجمان کے مطابق زونل اور ضلعی ہلال کمیٹیوں کے اجلاس اپنے اپنے متعلقہ مقامات پر ہوئے۔ ملک بھر سے موصول ہونے والی شہادتوں کو مد نظر رکھتے ہوئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین چاند کی رویت کے حوالے سے اعلان کردیا ہے۔

محکمہ موسمیات کا بھی کہنا تھا کہ  ملک بھر میں آج چاندنظرآنےکےامکانات کم ہیں۔ شوال کے چاند کی پیدائش 12 مئی کو رات 12 بجے کے بعد ہوگی، اس لیے آج  شوال کا چاند نظر آنے کا کوئی امکان نہیں ہے۔

دوسری جانب سعودی عرب اور امارات سمیت خلیجی ریاستوں میں گزشتہ روز چاند نظر نہیں آیا، وہاں عید کل منائی جائے گی۔ امریکا اور یورپ میں کیلینڈر کے تحت تہوار منانے والے بھی جمعرات ہی کو عید منائیں گے۔

علاقائی

دارلحکومت کے تجارتی مرکز میں آتشزدگی

ڈی سی اسلام آباد نے کہا کہ آگ بجھانےکےلیےپاکستان نیوی کی مددبھی لےلی گئی، ٹینکرمیں پٹرول ہونےکی وجہ سےآگ بجھانےمیں مشکلات کاسامناہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

دارلحکومت کے تجارتی مرکز میں آتشزدگی

اسلام آباد : اسلام آبادکےتجارتی مرکزبلیوایریامیں پٹرول ٹینکرمیں آگ لگ گئی، ایم سی آئی کی2فائربریگیڈآگ بجھانےمیں مصروف ہیں۔ 

ڈپٹی کمشنراسلام آبادعرفان نواز میمن کا کہنا ہے ری فیلنگ کے لیےآنے والے ٹینکرمیں آگ لگی، آگ لگنےکی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہو سکیں۔ریسکیوذرائع کا کہنا ہے کہ آئل ٹینکرکو لگی آگ پر80 فیصدقابوپالیا گیا ہے۔ ڈی سی اسلام آباداورمتعلقہ اسسٹنٹ کمشنرموقع پرموجود ہیں۔

ڈی سی اسلام آباد نے کہا کہ آگ بجھانےکےلیےپاکستان نیوی کی مددبھی لےلی گئی، ٹینکرمیں پٹرول ہونےکی وجہ سےآگ بجھانےمیں مشکلات کاسامناہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

پاک نیوزی لینڈ ٹی 20 سیریز کا دوسرا میچ آج شام کو کھیلا جائے گا

پاک نیوزی لینڈ ٹی 20 کا پہلا میچ بارش کے باعث منسوخ کر دیا گیا تھا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاک نیوزی لینڈ ٹی 20 سیریز کا دوسرا میچ آج شام کو کھیلا جائے گا

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل آج شام کو 07:30 بجے راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا مزہ بارش نے کرکرا کر دیا، راولپنڈی میں بارش کی وجہ سے پہلے میچ میں صرف 2 گیندیں پھینکی جا سکیں اور گزشتہ روز کیوی ٹیم کا آپشنل ٹریننگ سیشن بھی منسوخ کرنا پڑا۔

پاکستانی کھلاڑیوں نے آرام کیا، امکان ہے دوسرے میچ میں بھی پاکستان ٹیم بغیر تبدیلی کے میدان میں اترے گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

سنی اتحاد کونسل کے غیر قانونی جلسہ کے انعقاد پر مقدمہ درج، شیر افضل مروت نامزد

جلسہ میں ریاست مخالف بیانیہ بنا کر لوگوں کو اشتعال دلانے کی کوشش کی گئی، ایف آئی آر

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سنی اتحاد کونسل کے غیر قانونی جلسہ کے انعقاد پر مقدمہ درج، شیر افضل مروت نامزد

قصور میں تھانہ کھڈیاں پولیس نے سنی اتحاد کونسل کی طرف سے غیر قانونی جلسہ کے انعقاد پر مقدمہ درج کر لیا گیا۔ 

مقدمہ میں سنی اتحاد کونسل کے شیر افضل مروت اور سردار محمد حسین ڈوگر سمیت 16 رہنمائوں کو نامزد کیا گیا۔ 

 ایف آئی آر کے متن کے مطابق جلسہ میں ریاست مخالف بیانیہ بنا کر لوگوں کو اشتعال دلانے کی کوشش کی گئی ہے۔ 

متن کے مطابق سنی اتحاد کونسل کے رہنمائوں نے اسلحہ کی نمائش کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کے کوڈ آف کنڈکٹ اور دفعہ 144 کی خلاف ورزی کی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll