جی این این سوشل

صحت

پاکستان میں کورونا ویکسین کے سائیڈ ایفیکٹس، وزارت صحت نے تفصیلات جاری کردی

اسلام آباد: وزارت صحت نے ملک میں کورونا ویکسین کے سائیڈ ایفیکٹس کی تفصیلات جاری کردیں۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پاکستان میں کورونا ویکسین کے سائیڈ ایفیکٹس،   وزارت صحت نے تفصیلات جاری کردی
پاکستان میں کورونا ویکسین کے سائیڈ ایفیکٹس، وزارت صحت نے تفصیلات جاری کردی

تفصیلات کے مطابق وزارت صحت کی جانب سے 15 مئی تک لگائی گئی ویکسین کے سائیڈ ایفیکٹس کی تفصیلات جاری کی گئی ہیں۔وزارت صحت کی رپورٹ کے مطابق ویکسین لگوانے والے 38 لاکھ افراد میں سے صرف4ہزار329 افراد میں منفی اثرات سامنے آئے جن میں سے منفی اثرات والے 35.7 فیصد افراد کو بخار یا کپکپی کی شکایات تھیں جب کہ ویکسین لگوانے والے 33.1 فیصد افراد کو انجیکشن لگانے والی جگہ پر درد کی شکایات تھیں۔

رپورٹ میں بتایا گیاہےکہ 15.4 فیصد منفی اثرات والے افراد کو سر درد، جسم میں درد اور فلو کی شکایات ہوئیں جب کہ ویکسین لگوانے والے6.7 فیصد افرادکو ڈائیریا، 8.9 فیصد کو ہلکی نوعیت کی شکایات ہوئیں۔

خیال رہے کہ ملک میں کورونا ویکسی نیشن کا عمل جاری ہے اور16 مئی سے 30 سال اوراس سے زائد عمرکے شہریوں کی رجسٹریشن کا آغاز کیا جاچکا ہے ۔ ملک میں40 سال سے زائد عمر افراد کی ویکسی نیشن کا آغاز3 مئی سےہواتھا تاہم ملک بھر میں ا ب تک تقریباً 4 ملین افراد کی ویکسی نیشن ہو چکی ہے۔

واضح رہے کہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کیے گئے تازہ اعداد و شمارکے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے مزید102فراد چل بسے ۔ ملک میں  اموات کی مجموعی تعداد20 ہزار089ہوگئی ہے،جبکہ  متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد8لاکھ 93 ہزار461ہو گئی ہے ۔ گزشتہ24 گھنٹوں میں مثبت کیسزکی شرح 5.95 فیصدرہی۔

 

 

 

پاکستان

عطاء تارڑ کا این اے 127 لاہور سے کامیابی کا نوٹیفکیشن چیلنج

الیکشن ٹربیونل کے جج جسٹس سلطان تنویر دونوں درخواستوں پر سماعت کریں گے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

عطاء تارڑ کا این اے 127 لاہور سے کامیابی کا نوٹیفکیشن چیلنج

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور وفاقی وزیر اطلاعات عطاء تارڑ کی لاہور کے حلقہ این اے 127 سے کامیابی کا نوٹیفکیشن چیلنج کر دیا گیا۔

لاہور کے حلقہ این اے 127 سے لیگی رہنما عطاء تارڑ اور پی پی 145 سے سمیع اللہ خان کی کامیابی کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کیا گیا۔

الیکشن ٹربیونل کے جج جسٹس سلطان تنویر دونوں درخواستوں پر سماعت کریں گے، انتخابی عذرداریوں میں الیکشن کمیشن سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا۔

این اے 127 کا نوٹیفکیشن سنی اتحاد کونسل کے ظہیر عباس کھوکھر نے چیلنج کیا جبکہ پی پی 145 کا نوٹیفکیشن محمد یاسر کی جانب سے چیلنج کیا گیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

جرمنی میں موٹر وے پر بس الٹنے سے 4 افراد ہلاک،35زخمی

ایمرجنسی سروسز نے جائے وقوعہ پر زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

جرمنی میں موٹر وے پر بس الٹنے سے 4 افراد ہلاک،35زخمی

برلن: جرمنی کے شہر لیپزگ کے قریب موٹر وے پر بس الٹنے سے 4 افراد ہلاک اور تقریباً 35 زخمی ہو گئے۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق پولیس نے بتایا کہ گزشتہ روز بس جرمن دارالحکومت برلن سے سوئٹزرلینڈ کے شہر زیورخ جا رہی تھی اور اس دوران بس الٹنے سے 35مسافر زخمی ہو گئے جن میں سے 6کی حالت تشویش ناک ہے۔

جرمن آپریٹر فلکس بس نے بتایا کہ بس میں 52 مسافر اور2 ڈرائیور تھے۔فلکس بس نے ایک بیان میں کہا کہ حادثے کی کے وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہو سکی ،ہم اس سلسلے مقامی حکام اور سائٹ پر موجود ہنگامی خدمات کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں ۔ حادثے میں دونوں ڈرائیور محفوظ رہے۔

جرمن حکام نے بتایا کہ ایمرجنسی سروسز نے جائے وقوعہ پر زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا اور موٹر وے کو دونوں جانب سے بند کر دیا گیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

نیپرا نے بجلی کی قیمت میں اضافے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا

بجلی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق لائف لائن اور کےالیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا، نیپرا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

نیپرا نے بجلی کی قیمت میں اضافے کی درخواست پر  فیصلہ محفوظ کرلیا

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی قیمت میں 4 روپے 99 پیسے فی یونٹ اضافے کی اپیل پر سماعت مکمل کرتے ہوئے فیصلہ محفوظ کر لیا۔

چیئرمین نیپرا وسیم مختار کی سربراہی میں سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

سی پی پی اے کےمطابق فروری میں بجلی کی طلب میں 12.2 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے، ممبر نیپرا رفیق شیخ نے کہا کہ سی پی پی اے نے نیپرا اتھارٹی کو سننا چھوڑ دیا ہے، کتنی بار کہا ہے کہ بجلی کی ڈیمانڈ بڑھانے کے لیے اقدامات کریں۔ چند ماہ میں بجلی کی پیداوار میں مقامی کوئلے کے استعمال میں 36 فیصد کمی آئی ہے جس سے درآمدی بل، بجلی کی لاگت اور استعداد کی ادائیگی میں اضافہ ہوا ہے۔

ممبر نیپرا نے ریمارکس دیئے کہ ایل این جی سے بجلی کی پیداوار میں 100 فیصد اضافہ ہوا ہے۔  تھرمل پاور پلانٹس 35 فیصد بجلی پیدا کر رہے ہیں، ان پلانٹس کی 65 فیصد صلاحیت کی ادائیگیاں ہو رہی ہیں۔

دوران سماعت نیپرا کے ممبر مظہر نیاز رانا نے کہا کہ صلاحیت کی ادائیگیوں میں کمی کے لیے حکمت عملی بنائی جائے۔

نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسٹری بیوشن کمپنی (این ٹی ڈی سی) کے حکام نے نیپرا کو بتایا کہ جب ایل این جی سے چلنے والے پلانٹس کم لاگت پر لگائے گئے تھے، اب وہی پلانٹس زیادہ قیمت پر بجلی پیدا کر رہے ہیں۔

حکام نے موقف اپنایا کہ بجلی کے نظام کے استحکام کے لیے پلانٹس کا آپریشن ضروری ہے۔ ملک میں این ٹی ڈی سی کا نظام 26 ہزار میگا واٹ (میگاواٹ) کے لیے بنایا گیا ہے، ملک میں بجلی کی طلب 8 ہزار میگاواٹ تک آتی ہے۔

نیپرا نے بجلی کی قیمت میں 4 روپے 99 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنےکی درخواست پرفیصلہ محفوظ کرلیا گیا جسے اعداد و شمار کا جائزہ لے کر جاری کیا جائے گا۔

نیپرا کے مطابق بجلی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق لائف لائن اور کےالیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll