جی این این سوشل

صحت

یونیسف کی مدد سے ایک لاکھ سے زائد فائزر ویکسین کی خوراکیں اسلام آباد پہنچ گئی

اسلام آباد: یونیسف پاکستان کا کہنا ہے کہ کوویکس کے ذریعے ایک لاکھ سے زائد فائزر ویکسین کے ٹیکے یونیسف کی مدد سے آج اسلام آباد پہنچ گئی ہیں ۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

یونیسف کی مدد سے ایک لاکھ سے زائد فائزر ویکسین کی خوراکیں اسلام آباد پہنچ گئی
یونیسف کی مدد سے ایک لاکھ سے زائد فائزر ویکسین کی خوراکیں اسلام آباد پہنچ گئی

تفصیلات کے مطابق  یونیسف پاکستان کا کہنا ہے کہ  فائزر کے محلول اور سرنج کی کھیپ کی آمد اگلے دو دن میں متوقع ہے، یہ ویکسین ملک بھر میں جاری کورونا ویکسینیشن مہم میں استعمال ہو گی، کورونا ویکسینیشن مہم اور اس میں 18 سال سے زائد عمر کے تمام افراد کی شمولیت پر یونیسف حکومت پاکستان اور وزارت صحت کی کاوشوں کو سراہتا ہے۔

یونیسف پاکستان کا کہنا تھا کہ  فائزر ویکسین کی کھیپ پاکستان کو کوویکس کے ذریعے ملنے والی ویکسین کی دوسری کھیپ ہے، دو ہفتے قبل 12 لاکھ سے زائد آکسفورڈ اسٹرازینکا ویکسین کے ٹیکے کوویکس کے ذریعے پاکستان پہنچے تھے،ان کی بھی خریداری اور فراہمی میں یونیسف نے اہم کردار ادا کیا تھا۔

یاد رہے کہ  8مئی 2021  کو برطانوی ویکسین ایسٹرا زینیکا کی پہلی کھیپ پاکستان پہنچی تھی۔ ۔ویکسین کی پہلی کھیپ میں 12 لاکھ 48 ہزار 400 خوراکیں شامل تھیں ، ایسٹرا زینیکا ویکسین کی پہلی کھیپ کوویکس سہولت کے تحت لائی گئی تھی، قطر ایئر لائن کے ذریعے پاکستان کو عطیہ کی گئی ویکسین اسلام آباد ایئر پورٹ پہنچائی گئی تھیں ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کیے گئے تازہ اعداد و شمارکے مطابق  ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے مزید67فراد چل بسے ۔ ملک میں  اموات کی مجموعی تعداد 20 ہزار607ہوگئی ہے،جبکہ  متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 9 لاکھ 13ہزار 784ہو گئی ہے ۔ گزشتہ24 گھنٹوں میں کوروناوائرس کےمثبت کیسزکی شرح4.80فیصدرہی۔

پنجاب

پنجاب میں کورونا مریضوں کی تعداد 3لاکھ37ہزار 775 ہوگئی ۔ جبکہ صوبے میں اب تک 9ہزار 925افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں ۔

سندھ

سندھ میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ مریضوں کی تعداد  3 لاکھ 14ہزار 158ہو گئی جبکہ صوبے میں اب تک 4 ہزار 988افراد جان کی بازی ہار گئے ۔

خیبرپختون خوا

خیبرپختون خوا میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعدادایک لاکھ 31ہزار411ہوچکی ہے ۔ صوبے میں 4025افراد چل بسے۔

بلوچستان

بلوچستان میں کورونا وائرس کے اب تک 24ہزار908کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ صوبے میں 273مریض چل بسے ۔

اسلام آباد

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مجموعی طورپرمتاثرہ افراد کی تعداد80 ہزار927جبکہ اموات کی تعداد753تک جاپہنچی ۔

گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں اب تک 5 ہزار 545افراد کورونا کا شکار ہوئے ہیں جبکہ 107افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ۔

آزاد کشمیر

آزاد جموں کشمیرمیں کورونا سےمتاثرہ افراد کی تعداد 19 ہزار060ہوچکی ہے جبکہ 536افراد جان کی بازی ہار گئے ۔

ملک بھرمیں صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد بھی تیزی سے بڑھنے لگی ہے، این سی اوسی کے مطابق گزشتہ  24گھنٹوں میں  2822فرادکوروناوائرس کوشکست دےچکے ہیں۔ ملک بھر میں اب تک 8لاکھ 34 ہزار566مریض کورونا کو شکست دے چکے ہیں ۔

واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کا پہلا کیس 26 فروری 2020 کو ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں سامنے آیا تھا ۔

پاکستان

ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی کی صدر مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات

صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ میرے بھائی اور ایران کے صدر کا استقبال کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ایرانی صدر سید ابراہیم  رئیسی کی صدر مملکت آصف علی زرداری سے  ملاقات

ایران کے صدر نے آج صدر مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات کی۔
تفصیلات کے مطابق ایران کے صدر ابراہیم رئیسی نے صدر مملکت آصف علی زرداری سے ایوان صدر میں ملاقات کی ، دونوں رہنماؤں کی ملاقات کی تفصیلات صدر آصف علی زرداری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری کر دی ہیں۔

صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ میرے بھائی اور ایران کے صدر کا استقبال کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے دو طرقہ تعلقات کی رفتار پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

ایرانی صدر آج لاہور اور کراچی کا دورہ کرینگے

لاہور میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز معزز مہمان ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کا خیر مقدم کریں گی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ایرانی صدر آج لاہور اور کراچی کا دورہ کرینگے

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی آج کراچی اور لاہور کا دورہ کریں گے۔

لاہور میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز معزز مہمان ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کا خیر مقدم کریں گی۔ 

ایرانی صدر مینار پاکستان، اقبال میوزیم، بادشاہی مسجد اور شاہی قلعہ کا دورہ بھی کریں گے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے ایرانی صدر کے اعزاز میں ظہرانے کا اہتمام بھی کیا جائے گا۔ 

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی گورنر پنجاب بلیغ الرحمان سے ملاقات کے بعد کراچی روانہ ہو جائیں گے۔

اس کے علاوہ کراچی میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ بھی معزز مہمان کا استقبال کریں گے۔ ابراہیم رئیسی مزار قائد پر حاضری دیں گے۔ ایرانی صدر بزنس کمیونٹی سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔ ایرانی صدر کے دورہ کے موقع پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں۔ 

کراچی اور لاہور میں عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے، کراچی میں تمام نجی و سرکاری دفاتر اور تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔

یاد رہے کہ تعطیل کا نوٹیفکیشن بھی  گزشتہ روز جاری کر دیا گیا تھا، نوٹیفکیشن کے مطابق ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کے دورہ لاہور اور کراچی کے باعث شہر میں مقامی عام تعطیل ہوگی، آج تمام تعلیمی ادارے سکول کالج یونیورسٹی بند ہونگے، تاہم پنجاب اور کراچی کے سو ل سیکرٹریٹ اور ڈویژنل دفاتر کھلے رہیں گے ۔ 

واضح رہے کہ  ڈی سی آفس اور ضلعی دفاتر بھی  بند ہونگے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

تجارتی معاہدوں پر پابندیوں کا سامنا ہو سکتا ہے، ایرانی صدر کا دورہ پاکستان پر امریکہ کا ردعمل

تجارتی معاہدوں پر ممکنہ پابندیوں کا فوری جائزہ نہیں لے رہے، ترجمان امریکی محکمہ خارجہ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

تجارتی معاہدوں پر پابندیوں کا سامنا ہو سکتا ہے، ایرانی صدر کا دورہ پاکستان پر امریکہ کا ردعمل

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے پاک ایران تجارتی معاہدوں پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ تجارتی معاہدوں پر پابندیوں کا خطرہ ہو سکتا ہے، تجارت معاہدوں پر غور کرنے والوں کو ممکنہ خطرے سے آگاہ رہنے کا مشورہ دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تجارتی معاہدوں پر ممکنہ پابندیوں کا فوری جائزہ نہیں لے رہے۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے پریس بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ امریکا، پاکستان کی سب سے بڑی برآمدی منڈی اور اس کے بڑے سرمایہ کاروں میں سے ایک ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکا 20 برس سے پاکستان میں ایک بڑا سرمایہ کار بھی ہیں، پاکستان کی اقتصادی کامیابی دونوں ممالک کے مفاد میں ہے، ہم اپنی شراکت کو جاری رکھنے کے منتظر ہیں۔

میتھیو ملر نے کہا کہ اسرائیل کو آگاہ کر دیا کہ امریکا بے گھر فلسطینیوں کی واپسی چاہتا ہے، رفاہ میں پناہ گزین فلسطینیوں کی تعداد 14 لاکھ سے بڑھ گئی، کوئی جواز نہیں کہ رفاہ میں اسرائیل فوجی آپریشن کرے۔

واضح رہے کہ ایران کے صدر ابراہیم رئیسی پاکستان کا 3 روزہ دورہ کررہے ہیں۔ گزشتہ روز دورے کے پہلے دن پاکستان اور ایران کے درمیان 8 مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کیے گئے جبکہ دونوں ممالک نے دوطرفہ تجارتی حجم کو 10 ارب ڈالر تک بڑھانے پر اتفاق کیا۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll