جی این این سوشل

تجارت

انٹر بینک میں ڈالر 3 پیسے سستا ہوگیا

کراچی : انٹر بینک میں ڈالر 3 پیسے سستا ہوکر154.40 روپے پر بند ہوا ہے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

انٹر بینک میں ڈالر 3 پیسے سستا ہوگیا
انٹر بینک میں ڈالر 3 پیسے سستا ہوگیا

تفصیلات کے مطابق  انٹر بینک میں ڈالر 3 پیسے سستا ہوگیا ہے۔ انٹر بینک میں ڈالر 154.43 روپے سے کم ہوکر 154.40 روپے پر بند ہوا۔

دوسری جانب  اسٹاک ایکسچینج میں تیزی پر کاروبار کا اختتام ہوا ہے۔ 100 انڈیکس میں 770پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے۔ 100 انڈیکس 1.63  فیصد اضافے سے 47897کی سطح پر بند ہوا ۔جبکہ 32ارب روپے مالیت کے 1 ارب 41 کروڑ سے زائد شئیرز کا کاروبار کیا گیا۔

یاد رہے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق  ہفتے میں شئیرز کی ٹریڈنگ کے نئے ریکارڈبنے ہیں  اور 100 انڈیکس میں 1211 پوائنٹس کا اضافے سے 47126 پر بند ہوا ہے۔

ہفتے کے دوران اسٹاک مارکیٹ میں 137 ارب روپے کا کاروبار ہوا ، بدھ کو 1.56 ارب شئیرز اور جمعرات کو 2.20 ارب شئیرز کا ریکارڈ کاروبار ہوا جبکہ ایک ہفتے میں مارکیٹ کیپٹلائزیشن 169 ارب روپے اضافے سے 8 ہزار 131 ارب روپے ہوگئی ہے۔

پاکستان

پاک ترکیہ تجارت کا حجم 5  ارب ڈالر تک بڑھانے پر اتفاق

وفاقی وزیر تجارت جام کمال  نے امید ظاہر کی کہ دونوں ملکوں کے درمیان مستقبل میں تجارتی تعلقات کو مزید فروغ ملے گا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاک  ترکیہ تجارت کا حجم 5  ارب ڈالر تک بڑھانے پر اتفاق

اسلام آباد : پاکستان اور ترکیہ نے دوطرفہ تجارت کا حجم 5  ارب ڈالر تک بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔

وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان اور پاکستان میں ترکیہ کے سفیر ڈاکٹر MEHNET-PACACIکے درمیان یہ اتفاق رائے اسلام آباد میں ملاقات کے دوران ہوا۔ترکیہ کے سفیر نے پاکستان اور ترکیہ کے درمیان دوطرفہ تجارت میں اضافے سمیت اقتصادی اہداف کے حصول کے لئے رابطے بڑھانے کی اہمیت پر زور دیا۔

یاد رہے کہ وفاقی وزیر تجارت جام کمال  نے امید ظاہر کی کہ دونوں ملکوں کے درمیان مستقبل میں تجارتی تعلقات کو مزید فروغ ملے گا۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

نیلم جہلم ہائیڈرو الیکٹرک پراجیکٹ نے اپنی پوری صلاحیت کے مطابق 969 میگاواٹ بجلی پیدا کی،ترجمان واپڈا

پراجیکٹ سے پانی کی دستیابی کے مطابق لگاتار بجلی پیدا کی جارہی ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

نیلم جہلم ہائیڈرو الیکٹرک پراجیکٹ نے اپنی پوری صلاحیت کے مطابق 969 میگاواٹ بجلی پیدا کی،ترجمان واپڈا

لاہور: منصوبے کی ٹیل ریس ٹنل کی انسپکشن کے بعد نیلم جہلم ہائیڈرو الیکٹرک پراجیکٹ نے گزشتہ روز اپنی پوری صلاحیت کے مطابق 969 میگاواٹ بجلی پیدا کی۔

ترجمان واپڈا نے جاری بیان میں بتایا کہ ٹیل ریس ٹنل کے معائنہ کے بعد نیلم جہلم پراجیکٹ نے رواں ماہ کے آغاز میں بجلی کی پیدا وار دوبارہ شروع کی تھی۔پراجیکٹ سے پانی کی دستیابی کے مطابق لگاتار بجلی پیدا کی جارہی ہے، جو ماہِ رمضان میں دِن کے مختلف اوقات خصوصا سحر اور افطار کے دوران نیشنل گرڈ کو فراہم کی جارہی ہے۔

یہ امر قابلِ ذکر ہے کہ لو فلو سیزن کا فائدہ اٹھاتے ہوئے نیلم جہلم ہائیڈرو پاور سٹیشن کے آپریشن کی گزشتہ سال بحالی کی گئی،ٹیل ریس ٹنل کی انسپکشن کے لئے10 جنوری کو بند کیا گیا تھا،جس کے بعد ٹیل ریس ٹنل کی تفصیلی انسپکشن کی گئی۔بین الاقوامی ماہرین پر مشتمل پینل نے بھی ٹیل ریس ٹنل کا معائنہ کیا۔

969 میگاواٹ پیداواری صلاحیت کا نیلم جہلم اپنی نوعیت کا منفرد پن بجلی منصوبہ ہے،جس کا 90 فیصد حصہ زیر ِ زمین تعمیر کیا گیا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

بلوچستان سے سینیٹ کی تمام 11 نشستوں پر امیدوار بلا مقابلہ منتخب

بلامقابلہ منتخب ہونےوالے تمام تین کیٹیگری جن میں سات جنرل، دو خواتین اور دو ٹیکنوکریٹ کی نشستوں پرامیدوار بلا مقابلہ کامیاب ہوئے۔

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بلوچستان سے سینیٹ کی تمام 11 نشستوں پر امیدوار بلا مقابلہ منتخب

بلوچستان سے سینیٹ کی تمام 11 نشستوں پر امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہوگئے۔

بلامقابلہ منتخب ہونےوالے تمام تین کیٹیگری جن میں سات جنرل، دو خواتین اور دو ٹیکنوکریٹ کی نشستوں پرامیدوار بلا مقابلہ کامیاب ہوئے۔  ٹیکنوکریٹ کی دونوں نشستوں میں سے ایک نشست پر پیپلز پارٹی کے بلال مندوخیل جبکہ دوسری نشست پرجے یو آئی کےمولانا عبدالواسع بلامقابلہ منتخب ہوگئے۔

جنرل نشستوں پر منتخب ہونے والوں میں مسلم لیگ ن کے آغا شاہ زیب درانی اور سیدال خان ناصر، پیپلز پارٹی کے سردار محمد عمر گورگیج، جمعیت علماء اسلام کے احمد خان ، آزاد امیدوار سابق نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ، عوامی نیشنل پارٹی کے ایمل ولی خان ، نیشنل پارٹی کے جان محمد بلیدی شامل ہیں۔

جبکہ خواتین کی دو نشستوں پر ن لیگ کی راحت جمالی اور پیپلز پارٹی کی حسنہ بانو ایوان بالا کی ممبر بنی ہیں۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll