جی این این سوشل

ٹیکنالوجی

گوگل فوٹوز نے صارفین کیلئے مفت اسٹوریج ختم کردی

گوگل فوٹوز آج سے صرف 15 جی بی کی مفت اسٹوریج کی سہولت دے گی۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

گوگل فوٹوز نے صارفین کیلئے مفت اسٹوریج  ختم کردی
گوگل فوٹوز نے صارفین کیلئے مفت اسٹوریج ختم کردی

تفصیلات کے مطابق  گوگل فوٹوز کی جانب سے  صارفین کو لامحدود تصاویر اور ویڈیوز اپ لوڈ کرنے کی سہولت فراہم کی جارہی تھی،  لیکن آج  سے صرف 15 جی بی کی مفت اسٹوریج کی سہولت دی جائے گی۔

گوگل کے مطابق  ماضی میں جو بھی تصاویر اور ویڈیوز اپ لوڈ کی گئی ہیں وہ اکاؤنٹ اسٹوریج کا حصہ نہیں ہوں گی، مگر اب جو بھی کچھ اپ لوڈ ہوگا وہ اکاؤنٹ اسٹوریج کے اسپیس کا حصہ ہوگا۔

اسٹوریج بھرنے کے بعد صارفین  کو گوگل ون پلان میں مزید اسٹوریج خریدنا ہوگی،100 جی بی اسٹوریج 276 روپے ماہانہ میں دستیاب ہوگی،  یا صارفین کو اپنی پرانی فائلز ڈیلیٹ کرنا ہونگیں۔

نئی پالیسی کے حوالے سے گوگل کا کہنا ہے کہ اس کے 80 فیصد صارفین کو 15 جی بی اسٹوریج کو بھرنے میں کم از کم 3 سال لگ سکتے ہیں۔ جب آپ کی اسپیس 15 جی بی کے قریب پہنچے گی تو گوگل آپ کو ای میل کے ذریعے مزید اسٹورج خریدنے کا نوٹیفیکیشن دے گا۔

گوگل کی جانب سے یہ بھی اعلان کیا گیا ہے کہ اگر کوئی صارف جی میل، ڈرائیو یا فوٹو کے اکاؤنٹ کو 2 سال سے استعمال نہیں کررہا، تو کمپنی کی جانب سے وہاں موجود مواد کو ڈیلیٹ کیا جاسکتا ہے۔

تجارت

سعودی عرب،سونے کے نرخوں میں اضافہ

24 قیراط 8 گرام کی گنی 2,540.11 ریال میں فروخت کی جاتی رہی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سعودی عرب،سونے کے نرخوں میں اضافہ

جدہ: سعودی عرب کی گولڈ مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

عاجل ویب کے مطابق سعودی گولڈ مارکیٹ میں گزشتہ روز 24 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 264.59 ریال، 22 قیراط ایک گرام 242.54 ریال اور 18 قیراط ایک گرام 198.45 ریال اور 21 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 231.52 ریال رہی۔

مارکیٹ میں 21 قیراط 8 گرام کی گنی 2,222.59، 22 قیراط آٹھ گرام کی گنی 2.328.43 اور 24 قیراط 8 گرام کی گنی 2,540.11 ریال میں فروخت کی جاتی رہی جبکہ ایک کلو گرام سونا 266,446 ریال میں دستیاب رہا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

سی پیک منصوبے پاکستان اور بلوچستان کی ترقی کے ضامن ہیں،سرفراز بگٹی

مجموعی صورتحال سمیت گوادر سیف سٹی منصوبے کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سی پیک منصوبے پاکستان اور بلوچستان کی ترقی کے ضامن ہیں،سرفراز بگٹی

کوئٹہ: وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی جمعرات کو ایک روزہ دورے پر گوادر پہنچے، جہاں انہوں نے امن و امان اور ترقیاتی منصوبوں سے متعلق اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کی، اجلاس میں رکن قومی اسمبلی ملک شاہ گورگیج، رکن صوبائی اسمبلی مولانا ہدایت الرحمٰن، چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ زاہد سلیم، آئی جی پولیس عبدالخالق شیخ، سیکرٹری فشریز عمران گچکی، ڈی جی پی ڈی ایم جہانزیب خان کمشنر مکران ڈویژن سیعد احمد عمرانی، ڈپٹی کمشنر گوادر اورنگزیب بادینی اور دیگر حکام نے شرکت کی۔

اجلاس میں امن و امان کی مجموعی صورتحال سمیت گوادر سیف سٹی منصوبے کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا جبکہ جی ڈی اے حکام کی جانب سے گوادر شہر میں نکاسی آب سے متعلق اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ہوئے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ سی پیک منصوبے پاکستان اور بلوچستان کی ترقی کے ضامن ہیں اور گوادر کی ترقی سے ہی بلوچستان اور پاکستان کی ترقی وابستہ ہے گوادر کی ترقی کے لئے وفاقی اور صوبائی حکومتیں تمام دستیاب وسائل بروئے کار لاررہی ہیں سی پیک منصوبوں پر کام کرنے والے چینی ماہرین اور تمام ورکرز کی فول پروف سیکیورٹی کو یقینی بنایا جا رہا ہے اور وزارت داخلہ کے مروجہ ایس او پیز کے عین مطابق حفاظتی اقدامات اٹھائے جاررہے ہیں اور فیصلہ کیا گیا ہے کہ ایس او پیز پر عمل درآمد کا ہر پندرہ دن بعد جائزہ لیا جاتا رہے گا۔

گوادر سیف سٹی پروجیکٹ پر کام کی رفتار کو تیز کردیا گیا ہے، وزیر اعلٰی بلوچستان نے کہا کہ بحالی امن کے لئے پاک فوج اور سول فورسز کا کردار قابل ستائش ہے دہشت گردی کی عفریت کا خاتمہ کرنے کے لئے پرعزم ہیں بحالی امن پہلی ترجیح ہے دہشت گردی کا مقابلہ پوری قوت سے کریں گے ۔گزشتہ تین دہائیوں سے پاک فوج تمام سکیورٹی اداروں اور پوری قوم نے ثابت قدمی سے دہشت گردی کا مقابلہ کیا

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

مشترکہ مفادات کونسل کی تشکیل نو ، نوٹیفکیشن جاری

مشترکہ مفادات کونسل کی تاریخ میں پہلی بار وزیر خزانہ کی جگہ وزیر خارجہ کو شامل کیا گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

مشترکہ مفادات کونسل کی تشکیل نو ، نوٹیفکیشن جاری

وزیر اعظم میاں شہباز شریف نے مشترکہ مفادات کونسل کی تشکیل نو کر دی، نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق مشترکہ مفادات کونسل کی تاریخ میں پہلی بار وزیر خزانہ کی جگہ وزیر خارجہ کو شامل کیا گیا، 8 رکنی مشترکہ مفادات کونسل کے چیئرمین وزیراعظم شہباز شریف ہوں گے۔

جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ مشترکہ مفادات کونسل میں چاروں وزرائے اعلیٰ بطور ممبران شامل ہوں گے، وزیر خارجہ اسحاق ڈار کو بطور رکن مشترکہ مفادات کونسل میں شامل کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق وزیر دفاع خواجہ محمد آصف، وزیر سیفران انجینئر امیر مقام بھی مشترکہ مفادات کونسل کے ممبر ہوں گے، مشترکہ مفادات کونسل 21 مارچ 2024 سے وجود میں آگئی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll