جی این این سوشل

تجارت

معیشت میں بہتری ، تعمیراتی پالیسی کی کامیابی کے اثرات مختلف شعبوں میں دکھائی دے رہے ہیں : وزیراعظم

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کاکہنا ہے کہ ترقی کیجانب رخ موڑتی معیشت اور ہماری تعمیراتی پالیسی کی کامیابی کےنتائج مختلف شعبوں سےبرآمد ہورہےہیں۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

معیشت  میں بہتری ، تعمیراتی پالیسی کی کامیابی کے اثرات   مختلف شعبوں میں دکھائی دے رہے ہیں : وزیراعظم
معیشت میں بہتری ، تعمیراتی پالیسی کی کامیابی کے اثرات مختلف شعبوں میں دکھائی دے رہے ہیں : وزیراعظم

تفصیلات کے مطابق  سماجی رابطے  کی  ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام میں وزیراعظم عمران خان نے  کہا کہ ترقی کیجانب رخ موڑتی معیشت اورہماری تعمیراتی پالیسی کی کامیابی کےنتائج مختلف شعبوں سےبرآمد ہورہےہیں۔پاکستان بدل رہاہے۔ انہوں نے کہاکہ دیوالیہ پن کےکنارےپر کھڑا سی ڈی اے جسے2017 میں 5.8 ارب کےخسارےکاسامناتھا،  رواں مالی سال 73 ارب کاسرپلس سمیٹےگاجبکہ سی ڈی اے کے پاس 26  ارب پہلےسےکھاتوں میں موجودہیں۔

ایک اور ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہاکہ  مالی استحکام  حاصل کرنے  کے بعد اصلاح و تنظیمِ نو کوترجیح کامزکز  بناتے ہوئے اب پوری رفتار سے اسلام آباد کو ایک مثالی شہر کی صورت میں ڈھالنے کا وقت ہے۔ انہوں نے کہاکہ دوسرے  بڑے شہر بھی قوی عزم، شفافیت اور جدت  کے سہارے خوددار و خود کفیل معاشی نمو کا اہتمام کر سکتے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے کیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی ( سی ڈی اے)  کی کارکردگی کی تعریف بھی کی۔

پاکستان

وفاقی حکومت نے آٹا برآمد کرنے کی مشروط اجازت دے دی

درآمدنی گندم سے تیار آٹا برآمد کرنےکی اجازت ہو گی، نوٹیفکیشن جاری

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وفاقی حکومت نے آٹا برآمد کرنے کی مشروط اجازت دے دی

وفاقی حکومت نے آٹا بیرون ملک برآمد کرنے کی مشروط اجازت دے دی جبکہ درآمدی گندم سے تیار آٹا برآمد کرنے کی اجازت ہوگی۔

وزارت تجارت نے آٹا بیرون ملک بھیجنے کی منظوری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، جس کے مطابق درآمدی گندم سے تیار آٹا برآمد کرنے کی اجازت ہوگی اور صرف برآمدی مقاصد کے لیے درآمدی گندم سے تیار آٹا برآمد ہوسکے گا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق حکومت نے آٹا برآمد کرنے کی اجازت ایکسپورٹ سہولت اسکیم 2021 کے تحت دی اور ایکسپورٹ پالیسی آرڈر 2022 میں ترمیم کردی گئی۔

حکومت کے مطابق ملک میں گندم کے تسلی بخش اور وافر ذخائر موجود ہیں جبکہ رواں سال گندم کا پیداواری ہدف32.1 ملین ٹن حاصل کرلیا جائے گا۔ گندم کی کاشت مقررہ ہدف سے 1.8 فیصد زائد ہوئی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

نادرا نے بغیر اضافی چارجز کے ارجنٹ شناختی کارڈ کی مدت میں کمی کردی

ارجنٹ شناختی کارڈ کی ترسیل کی مدت 23 دن تھی جسے کم کر کے اب 15 دن کر دیا گیا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

نادرا نے بغیر اضافی چارجز کے ارجنٹ شناختی کارڈ کی مدت میں کمی کردی

اسلام آباد: نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ (سی این آئی سی) کے حصول کے لیے لمبی قطاروں میں کھڑے ہوکر تھک جانے والے افراد کے لیے ایک اہم سہولت متعارف کرادی۔

تفصیلات کے مطابق نادرا نے فوری درخواست پر بغیر کسی اضافی فیس کے شناختی کارڈز کی ترسیل کی مدت میں کمی کر دی ہے۔

اس سے قبل ارجنٹ شناختی کارڈ کی ترسیل کی مدت 23 دن تھی جسے کم کر کے اب 15 دن کر دیا گیا ہے۔

نادرا کے آفیشل ایکس اکاؤنٹ نے لوگوں کے لیے یہ خوشخبری سنائی ہے کہ وہ نادرا کے کسی بھی دفتر میں شناختی کارڈ حاصل کرنے کے لیے فوری درخواست جمع کرائیں اور اسے صرف 15 دن میں پہنچا دیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

عطاء تارڑ کا این اے 127 لاہور سے کامیابی کا نوٹیفکیشن چیلنج

الیکشن ٹربیونل کے جج جسٹس سلطان تنویر دونوں درخواستوں پر سماعت کریں گے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

عطاء تارڑ کا این اے 127 لاہور سے کامیابی کا نوٹیفکیشن چیلنج

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور وفاقی وزیر اطلاعات عطاء تارڑ کی لاہور کے حلقہ این اے 127 سے کامیابی کا نوٹیفکیشن چیلنج کر دیا گیا۔

لاہور کے حلقہ این اے 127 سے لیگی رہنما عطاء تارڑ اور پی پی 145 سے سمیع اللہ خان کی کامیابی کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کیا گیا۔

الیکشن ٹربیونل کے جج جسٹس سلطان تنویر دونوں درخواستوں پر سماعت کریں گے، انتخابی عذرداریوں میں الیکشن کمیشن سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا۔

این اے 127 کا نوٹیفکیشن سنی اتحاد کونسل کے ظہیر عباس کھوکھر نے چیلنج کیا جبکہ پی پی 145 کا نوٹیفکیشن محمد یاسر کی جانب سے چیلنج کیا گیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll