جی این این سوشل

کھیل

پی سی بی نے دورہ انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان کردیا

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے دورۂ انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پی سی بی نے دورہ انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان کردیا
پی سی بی نے دورہ انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان کردیا

تفصیلات کے مطابق دورہ انگلینڈ کے دوران شاہین 3 ون ڈے اور 3 ٹی ٹوئنٹی جبکہ ویسٹ انڈیز میں 5 ٹی ٹونٹی اور 2 ٹیسٹ میچز کھیلیں گے۔  پی سی بی کے اعلان کردہ اسکواڈز میں مجموعی طور پر 21 کھلاڑی شامل ہیں جن میں سے 8 کرکٹرز تینوں فارمیٹس میں قومی اسکواڈ کی نمائندگی کر یں گے۔ ون ڈے اور ٹی ٹونٹی اسکواڈز میں بالترتیب 18اور 19 کھلاڑی شامل ہیں۔ دورہ انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز میں تینوں فارمیٹ میں کپتانی کے فرائض بابراعظم انجام دینگے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے پی ایس ایل کھیلنے والے اعظم خان کو  پہلی بار ٹی ٹونٹی    جبکہ کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم کو ون ڈے اور ٹی ٹونٹی اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔پی سی بی کے مطابق فاسٹ بالر محمد عباس اور نسیم شاہ کی بھی ٹیسٹ اسکواڈ میں واپسی ہوئی ہے، لیگ اسپنر یاسر شاہ کی قومی ٹیسٹ اسکواڈ میں شمولیت فٹنس سے مشروط رکھی گئی ہے۔

واضح رہے کہ قومی اسکواڈمیں شامل ٹیم منجمنٹ اور کھلاڑی 23 جون کو انگلینڈ روانہ ہوں گے جبکہ پی ایس ایل میں شرکت کرنےوالےکھلاڑی 25 جون کو ابوظہبی سےانگلینڈ جائیں گے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم انگلینڈ میں تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی، دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ون ڈے انٹرنیشنل آٹھ جولائی کو کھیلا جائے گا۔ شیڈول  کے مطابق ویسٹ انڈیز میں پاکستان ٹیم پانچ ٹی ٹوئنٹی اور دو ٹیسٹ میچز کھیلے گی، پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی 27 جولائی کو کھیلاجائے گا۔

قومی ون ڈے اسکواڈ:

بابر اعظم (کپتان)، شاداب خان (نائب کپتان)، عبداللہ شفیق، فہیم اشرف ، فخر زمان، حیدر علی ، حارث رؤف،حارث سہیل ، حسن علی ، امام الحق ، محمد حسنین ، محمد نواز ، محمد رضوان (وکٹ کیپر) ، سلمان علی آغا ، سرفراز احمد(وکٹ کیپر)، سعود شکیل، شاہین شاہ آفریدی اور عثمان قادر۔

قومی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ:

بابر اعظم (کپتان) ، شاداب خان (نائب کپتان) ، ارشد اقبال ، اعظم خان ، فہیم اشرف  ، فخر زمان ، حیدر علی، حارث رؤف، حسن علی ، عماد وسیم، محمد حفیظ، محمد حسنین ، محمد نواز، محمد رضوان(وکٹ کیپر)، محمد وسیم جونیئر، سرفراز احمد(وکٹ کیپر) ، شاہین شاہ آفریدی، شرجیل خان اور عثمان قادر۔

قومی ٹیسٹ اسکواڈ:

بابر اعظم (کپتان) ، محمد رضوان (نائب کپتان) (وکٹ کیپر)   ، عبداللہ شفیق  ، عابد علی، اظہر علی  ، فہیم اشرف ، فواد عالم ، حارث رؤف، حسن علی ، عمران بٹ،محمد عباس، محمد نواز،نسیم شاہ ، نعمان علی، ساجد خان ، سرفراز احمد(وکٹ کیپر) ، سعود شکیل، شاہین شاہ آفریدی، شاہنواز دھانی، یاسر شاہ  (فٹنس سے مشروط) اور زاہد محمود ۔

پاکستان

تحریک انصاف نے حکومت کا انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان مسترد کرد یا

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ 6 ججز کے خط پر اتوار کو پشاور میں ریلی نکالیں گے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

تحریک انصاف نے حکومت  کا انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان مسترد کرد یا

پی ٹی آئی کی کور کمیٹی کا ہنگامی اجلاس ہوا، جس نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط پر ریٹائرڈ جج کی سربراہی میں کمیشن سے تحقیقات کرانے کا حکومتی اعلان مسترد کیا۔

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ 6 ججز کے خط پر اتوار کو پشاور میں ریلی نکالیں گے، ریلی میں ایم این ایز، ایم پی ایز بھی شرکت کریں گے، ریلی کا ایک ہی مقصد عدلیہ کی آزادی اور بانی پی ٹی آئی کی رہائی ہو گا۔

کور کمیٹی کے اجلاس میں ملکی عدلیہ اور قانونی مفاد سے جڑے اس حساس ترین معاملے پر چیف جسٹس کی وزیراعظم سے ملاقات پر نہایت تشویش کا اظہار کیا گیا، معاملے کو عدالتِ عظمیٰ کے لارجر بینچ کے سامنے رکھنے اور کھلی عدالت میں اس پر کارروائی کے مطالبے کا اعادہ کیا گیا ، بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہمیشہ عدلیہ کا احترام کیا، آج بھی ہم عدلیہ کےساتھ کھڑے ہیں، بانی پی ٹی آئی کے کیسز کے حوالے سے چیف جسٹس کو تفصیلی خط لکھیں گے۔

یاد رہے کہ تحریک انصاف کی کور کمیٹی کے اجلاس نے حکومت کی جانب سے انکوائری کمیشن کا بنانے کا اعلان اکثریت سے مسترد کر دیا ۔ 

اس موقع پر شیر افضل مروت نے کہا کہ خط سپریم جوڈیشل کونسل کولکھا گیا، سپریم جوڈیشل کونسل نے خط سپریم کورٹ کے سامنے رکھ دیا ہے، ہم توقع رکھتے ہیں سپریم کورٹ اس مسئلے کو قالین کے نیچے نہیں دبائے گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

سرکاری حج سکیم کی ویٹنگ فہرست پر موجود 405 درخواست گزاروں کو کامیاب قرار

سکیم کے تحت ویٹنگ فہرست پر 448 درخواست گزار موجود تھے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سرکاری حج سکیم کی ویٹنگ فہرست پر موجود 405 درخواست گزاروں کو کامیاب قرار

اسلام آباد: وزارت مذہبی امور نے سرکاری حج سکیم کی ویٹنگ فہرست پر موجود 405 درخواست گزاروں کو کامیاب قرار دے دیا ہے۔

وزارت کے ترجمان کے مطابق سرکاری سکیم کے تحت ویٹنگ فہرست پر 448 درخواست گزار موجود تھے جن میں سے 43 افراد نے اپنی رقوم واپس لے لی تھیں۔

اب باقی 405 افراد کو کامیاب قرار دیتے ہوئے وزارت مذہبی امور نے ہدایت کی ہے کہ وہ فوری طور پر اپنی بائیو میٹرک کرائیں اور اپنے پاسپورٹ اپنے اپنے متعلقہ بینکوں میں جمع کرائیں

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پاکستان،برطانیہ اقتصادی و معاشی تعلقات بہتر بنائیں گے ، صدر آصف علی زرداری

صدر مملکت  نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی پاکستان کے لئے ایک بڑا چیلنج ہے ہمارا ملک موسمیاتی تبدیلی سے بہت زیادہ متاثر ہونے والے ممالک میں شامل ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان،برطانیہ اقتصادی و معاشی تعلقات بہتر بنائیں گے ، صدر آصف علی زرداری

 صدر آصف علی زرداری نے باہمی مفاد کیلئے پاکستان اور برطانیہ میں تجارتی اور معاشی تعلقات کے فروغ کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

انہوں نے آج  پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ سے گفتگو کی اور اسلام آباد میں ان سے ملاقات کی۔

صدر آصف علی زرداری  نے کہا کہ روزگار کے مواقع بڑھانے اور غربت میں کمی پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے معاشی استحکام حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

انہوں نے دوطرفہ اہمیت کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

صدر مملکت  نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی پاکستان کے لئے ایک بڑا چیلنج ہے ہمارا ملک موسمیاتی تبدیلی سے بہت زیادہ متاثر ہونے والے ممالک میں شامل ہے۔انہوں نے کہا کہ سندھ میں 6 لاکھ ہیکٹرز سے زائد رقبے پر مینگروز کے جنگلات ہیں جن کا ساحلی ماحولیاتی نظام کی بہتری اور ماحولیاتی پائیداری میں اہم کردار ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان سورج کی روشنی اور ہوا سے بجلی پیدا کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے جس سے ملک کی توانائی کی ضروریات پوری کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔جین میریٹ نے صدر پاکستان کا عہدہ سنبھالنے پر صدر آصف علی زرداری کو مبارکباد دی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll