جی این این سوشل

صحت

کورونا وائرس کی نئی قسم ڈیلٹا سب سے زیادہ متعدی قرار

بھارت میں دریافت ہونے والی کورونا وائرس کی قسم 'ڈیلٹا' باقی اقسام کے مقابلے میں 30 سے 100 فیصد تیزی سے پھیل سکتی ہے جو سب اقسام سے زیادہ خطرناک ہے ۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

کورونا وائرس کی نئی قسم   ڈیلٹا  سب سے زیادہ متعدی قرار
کورونا وائرس کی نئی قسم ڈیلٹا سب سے زیادہ متعدی قرار

تفصیلات کے مطابق  برطانیہ کے امپیریل کالج کے  ماہرین کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی قسم ڈیلٹا برطانیہ میں کچھ عرصے پہلے تیزی سے پھیلنے والی قسم ایلفا (جو گزشتہ سال برطانیہ میں دریافت ہوئی تھی) کے مقابلے میں 30 سے 100 فیصد زیادہ متعدی ہوسکتی ہے۔

ایک انٹرویو میں  انہوں نے بتایا کہ ہم مزید ڈیٹا اکٹھا کریں گے مگر بدقسمتی سے اب تک کی صورتحال مثبت نہیں، اس وقت بہترین تخمینہ یہی ہے کہ ڈیلٹا نامی یہ قسم ایلفا قسم سے ممکنہ طور پر 60 فیصد زیادہ متعدی ہے۔

ڈیلٹا نامی اس قسم کو پہلے بی 1617 کا نام دیا گیا تھا اور حال ہی میں عالمی ادارہ صحت نے کورونا وائرس کی اقسام کے نئے ناموں کا اعلان کیا تھا۔ اس نئی قسم میں 2 اہم میوٹیشنز ہیں، پہلی میوٹیشن اسپائیک پروٹین 452 میں ہوئی اور دوسری پروٹین 484 میں۔

اس نئی قسم میں صرف 2 میوٹیشنز  ہی نہیں ہوئیں بلکہ مجموعی طور پر 13 تبدیلیاں آئی ہیں، جن میں سے 7 اسپائیک پروٹین میں موجود ہیں۔ یہ وائرس اسپائیک پروٹین کو پھیپھڑوں اور دیگر انسانی خلیات کی سطح پر موجود ایس 2 ریسیپٹر پروٹین سے جڑنے کے لیے استعمال کرتا ہے اور پھر بیمار کرتا ہے۔

وائرس میں 8 ویں میوٹیشن ناپختہ اسپائیک پروٹین کے وسط میں ہوئی جو وائرس کے پھیلاؤ میں تیزی کا باعث ہوسکتی ہے۔

سپائیک پروٹین میں آنے والی تبدیلیاں اس کی ساخت کو تبدیل کر  دیتی ہیں جس سے وائرس کو اینٹی باڈیز سے بچنے میں مدد ملتی ہے، اس سے وائرس کی بقا  کا امکان زیادہ ہو جاتا ہے ۔ ماہرین کے مطابق اسپائیک پروٹین میں کسی بھی میوٹیشن سے وائرس کے افعال، پھیلاؤ اور دیگر پر اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

تحقیق سے پتا چلا ہے کہ ایل 452 آر نامی میوٹیشن سے وائرس کی خلیات کو متاثر کرنے کی صلاحیت بڑھ جاتی ہے یعنی وہ تیزی سے اپنی نقول بناتا ہے اور ایس 2 ریسیپٹر کو زیادہ سختی سے جکڑتا ہے۔ اسی طرح ای 484 نامی میوٹیشن وائرس کو ناکارہ بنانے والی اینٹی باڈیز سے بچنے میں مدد فراہم کرتی ہے۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس کی  یہ قسم اب تک دنیا بھر میں 50 سے زیادہ ممالک تک پھیل چکی ہے۔

پاکستان

قوم کو یقین دلاتے ہیں امن کے لئے آخری حد تک جائیں گے،محسن نقوی

وفاقی وزیر داخلہ کا ایف سی ہیڈ کوارٹر میں اجلاس سے خطاب

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

قوم کو یقین دلاتے ہیں امن کے لئے آخری حد تک جائیں گے،محسن نقوی

اسلام آباد۔: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ قوم کو یقین دلاتے ہیں کہ امن کے لئے آخری حد تک جائیں گے۔

دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کو وطن عزیز میں چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی۔وہ پشاور میں فرنٹیئر کانسٹیبلری (ایف سی) ہیڈ کوارٹر میں اعلی سطحی اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔

ایف سی ہیڈکوارٹرز پہنچنے پرکمانڈنٹ ایف سی معظم جاہ انصاری نے وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا خیر مقدم کیا۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا ایف سی کے افسران سے تعارف کرایا گیا۔وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے ایف سی ہیڈ کوارٹر میں یادگار شہدا پر حاضری دی۔

انہوں نے یادگار شہدا پرپھول رکھے اور فاتحہ خوانی کی۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے شہدا کے ایصال ثواب کیلئے دعا کی۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے ایف سی کے شہدا کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایف سی کے بہادر جوانوں نے قیام امن کےلئے کلیدی کردار ادا کیا ہے۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت ایف سی ہیڈ کوارٹر میں اجلاس بھی منعقد ہوا۔وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ ایف سی کو مزید موثر فورس بنایا جائے گا۔ ایف سی ہیڈ کوارٹر جلد دوبارہ آئوں گا۔ انہوں نے کہا کہ دشمن امن کو سبوتاژ کرنے کی سازش کر رہا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

روسی فوجی طیارہ سمندر میں گر کر تباہ، پائلٹ نے کود کر جان بچائی

طیارہ جزیرہ نما کریمیا کے سمندر میں گر کر تباہ ہوا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

روسی فوجی طیارہ سمندر میں گر کر تباہ، پائلٹ نے کود کر جان بچائی

ماسکو: روس کا ایک جنگی طیارہ سمندر میں گر کر تباہ ہوگیا۔

غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق روس کا فوجی طیارہ جزیرہ نما کریمیا کے سمندر میں گر کر تباہ ہوگیا۔ حادثے میں پائلٹ نے جلتے ہوئے طیارے سے پیرا شوٹ کے ذریعے چھلانگ لگا کر جان بچائی۔

حکام کے مطابق سیواستوپول شہر کے ریسکیو اہلکاروں نے پائلٹ کو ساحل سے تقریبا 200 میٹر دور سے ریسکیو کرلیا۔ پائلٹ کو کوئی چوٹ نہیں آئی تاہم انہیں طبی معائنے کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔ طیارہ گرنے کی وجوہات معلوم کرنے کے لیے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں جبکہ سمندر سے ملبہ بھی نکالا جارہا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

نواز شریف کو پانامہ کیس میں اقامہ پر سزا دینا ججز کی غلطی تھی، علیمہ خان

اگر اصل کیس میں سزا ہوتی تو آج یہ ایسے نہ پھر رہے ہوتے، ہمشیرہ عمران خان

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

نواز شریف کو پانامہ کیس میں اقامہ پر سزا دینا ججز کی غلطی تھی، علیمہ خان

بانی چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان  نے کہا کہ نواز شریف کو پانامہ کیس میں اقامہ پر سزا دینا ججز کی غلطی تھی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان کا کہنا تھا کہ  پاناما کیس میں جج نے غلطی کی تھی، جس کیس میں سزا دی وہ اقامہ تھا، اصلی کیس پر نواز شریف کو سزا نہیں سنائی گئی، اگر اصل کیس میں سزا ہوتی تو آج یہ ایسے نہ پھر رہے ہوتے۔

انہوں نے کہا کہ 6 ججز کے خط نے بہت سارے افراد کو بھی بےنقاب کیا ، جب تک جج انصاف کیلئے کھڑے نہیں ہوتے تو انصاف نہیں ملتا، جج افتخار چودھری کے ساتھ کھڑے ہوئے آج وکلا کو ان ججز سے یکجہتی کرنی چاہیے۔

علیمہ خان نے کہا کہ اگر آپ کیس سن لیں اسد مجید کے بیان سے کوئی شک باقی نہیں رہےگا، سائفر کیس میں 10 سال کی سزا اور غداری کیس دفن ہو جائیں گے، ڈونلڈ لو کو بچانے کے لیے یہ کیس چلایا جا رہا ہے،انہوں نے سوال کرتے ہوئے مزید کہا کہ سائفر کی نو کاپیاں ہوئیں، پوچھیں کتنی واپس آئی ہیں، سائفر کی باقی کاپیاں کہاں ہیں؟

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll