جی این این سوشل

تفریح

'ان جاہلوں کو اسلام کا پتہ ہے نہ کسی اور مذہب کا ‘ بشریٰ انصاری جنت مرزا پر برس پڑیں

معروف اداکارہ بشریٰ انصاری اور ٹک ٹاکر جنت مرزا کے مابین بیان بازی دیکھنے میں آئی ہے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

'ان جاہلوں کو اسلام کا پتہ ہے نہ کسی اور مذہب کا ‘ بشریٰ انصاری جنت مرزا پر برس پڑیں
'ان جاہلوں کو اسلام کا پتہ ہے نہ کسی اور مذہب کا ‘ بشریٰ انصاری جنت مرزا پر برس پڑیں

جس میں بشریٰ انصاری نے سوشل میڈیا اسٹارز کو 'جاہل' قرار دیا تو وہیں جنت مرزا نے اداکارہ کو اماں جی کہ کر مخاطب کیا اور تنقید سے پہلے حقیقت جاننے کا مشورہ دیا۔

بعدازاں ایک ویڈیو بیان میں جنت مرزا نے پورے واقعہ بیان کیا جس کے مطابق انہیں پی آر پیکج کے طور پر ایک چین موصول ہوئی تھی جسے انہوں نے پہن کر ٹک ٹاک بنائی۔

جنت مرزا کے بقول انہیں سوشل میڈیا صارفین کے کمنٹس سے اندازہ ہوا کہ اس چین میں مسیحیوں کی مقدس علامت ' صلیب' ہے، جس پر انہوں نے سب سے معافی مانگی۔

—تصویر بشکریہ شوبز اینڈ نیوز ٹوئٹر

واضح رہے کہ جنت مرزا نے مذکورہ چین اپنی پتلون پر لگائی ہوئی تھی جس کے خلاف مسیحی برادری کی جانب سے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے سائبر کرائم ونگ میں درخواست دی گئی تھی۔

مذکورہ درخواست کی ایک تصویر پوسٹ کرتے ہوئے بشریٰ انصاری نے لکھا تھا کہ 'ان جاہل اسٹارز کو نہ اسلام کا پتا نہ کسی اور مذہب کا'

—بشریٰ انصاری کی ڈیلیٹ کردہ پوسٹ کا عکس

بعدازاں انہوں نے اپنی یہ پوسٹ ڈیلیٹ کردی لیکن اس کا اسکرین شاٹ سوشل میٖڈیا پر وائرل ہوگیا۔

بشریٰ انصاری کے اس کمنٹ پر نہ صرف جنت مرزا بلکہ ان کی بہن علیشبہ انجم نے بھی اداکارہ کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔

جنت مرزا نے اپنی جوابی اسٹوری میں لکھا کہ 'برائے مہربانی کسی کو جاننے سے پہلے اس کے بارے میں رائے قائم نہ کریں اماں جی(آنٹی بشریٰ)'۔

—جنت مرزا کی اسٹوری کا اسکرین شاٹ

جنت مرزا نے مزید کہا کہ 'میں آپ کی بہت عزت کرتی ہوں لیکن آپ کسی کو حقیقت جانے بغیر بدنام نہیں کرسکتیں،اسلام کی بات آپ کیسے کرسکتی ہیں آنٹی، آپ کوئی تبلیغی جماعت نہیں چلا رہیں'۔

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by All Pakistan Drama Page (@allpakdramapageofficial)

جنت مرزا نے بشریٰ انصاری کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ 'آپ بھی گلوکاری کرتی ہیں، رقص کرتی ہیں، ایوارڈ شو پر ڈانس پرفارمنس آپ نے کی لیکن آج دوسروں پر تنقید، واہ'۔

ٹک ٹاکر کا مزید کہنا تھا کہ میں بس اتنا کہوں گی کہ کسی پر تنقید کرنے سے پہلے اپنے گریبان میں جھانک لیں۔

دوسری جانب اس صورتحال پر جنت مرزا کی بہن علیشبہ انجم نے انتہائی سخت الفاظ میں بشریٰ انصاری کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ بشریٰ انصاری آپ اسلام کی بات نہیں کریں کیوں کہ اسلام میں اداکاری، گلوکاری اور رقص کی اجازت نہیں ہے'۔

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by 𝐅𝐑𝐊 𝐌𝐀𝐆𝐀𝐙𝐈𝐍𝐄 𝐏𝐀𝐊𝐈𝐒𝐓𝐀𝐍 (@frk.magazine)

علیشبہ کا کہنا تھا کہ جنت سے غلطی ہوئی ہے وہ اس پر کافی اداس بھی ہے، اور اس نے معافی مانگی، جن افراد کا دل دکھا انہوں نے جنت کو معاف کردیا لیکن آپ ایسی زبان استعمال کر کے کہہ رہی کہ انہیں اسلام اور دیگر مذاہب کا نہیں پتا۔

ٹک ٹاکر کا کہنا تھا کہ ہمیں اسلام کا بہت اچھی طرح علم ہے آپ ہمارے گھر میں نہیں رہتی جو آپ کو پتا ہے، ہمیں پتا ہے کہ ہم گانوں پر ٹک ٹاک بنا تے ہیں بہت گناہ گار ہیں لیکن اسلام میں عورتوں کے لیے پردہ ہے تو آپ پردہ کیوں نہیں کرتیں؟ اسلام میں گانے اور اداکاری کی اجازت نہیں ہے۔

پاکستان

نواز شریف کی این اے 130 لاہور سے کامیابی الیکشن ٹربیونل میں چیلنج

تحریک انصاف کی یاسمین راشد نے نواز شریف کی کامیابی کے خلاف انتخابی عذرداری دائر کی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

نواز شریف کی این اے 130 لاہور سے کامیابی الیکشن ٹربیونل میں چیلنج

سابق وزیراعظم نوازشریف کی این اے130سےکامیابی ہائیکورٹ میں چیلنج کردی گئی۔

ڈاکٹر یاسمین راشد نے نواز شریف کی کامیابی کیخلاف انتخابی عذرداری دائر کی ہے۔

نواز شریف کی انتخابی عذرداری پر لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس سلطان تنویر احمد پر مشتمل الیکشن ٹربیونل سماعت کرے گا۔

انتخابی عذرداری میں یاسمین راشد نے نواز شریف کی کامیابی کے نوٹیفکیشن کو چیلنج کیا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

دہشت گردی کے خطرے کو مستقل طور پر ختم کرنے کےلئے پر عزم ہے، آرمی چیف

پاکستان کی مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے ادارون کو پوری قوم کی حمایت حاصل ہے، جنرل عاصم منیر

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

دہشت گردی کے خطرے کو مستقل طور پر ختم کرنے کےلئے پر عزم ہے، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے اعلیٰ عسکری حکام کو ہدایت کی ہے کہ وہ ملک میں کسی بھی جگہ سے دہشتگردوں کو فعال ہونے نہ دیں، مسلح افواج پاکستان سے دہشت گردی کے خطرے کو مستقل طور پر ختم کرنے کےلئے پر عزم ہے۔

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت 264ویں کور کمانڈر ز کانفرنس میں شرکاء نے مسلح افواج کے افسران، جوانوں اور شہریوں سمیت شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

آرمی چیف نے دہشت گردی کے خلاف جاری آپریشنز کے دوران متعدد دہشت گرد حملوں کو کامیابی سے ناکام بنانے اور اہم دہشت گرد کمانڈروں کو بے اثر کرنے میں پاک فوج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی انتھک کوششوں کو سراہتے ہوئے کمانڈروں کو ہدایت کی کہ دہشت گردوں کو کسی بھی جگہ فعال نہ ہونے دیں،

پاکستان کی مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے ادارون کو پوری قوم کی حمایت حاصل ہے، پاکستان سے اس خطرے کو مستقل طور پر ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

فورم نے بشام میں چینی شہریوں پر بزدلانہ دہشت گرد حملے اور بلوچستان میں معصوم شہریوں کے بہیمانہ قتل کی مذمت کی، ساتھ ہی مقبوضہ جموں وکشمیر میں بھارتی جارحیت پر تشویش کا اظہار بھی کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فورم نے فلسطینی عوام سے بھی یکجہتی کا اظہار کیا اور غزہ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں، جنگی جرائم اور نسل کشی کی مذمت کی۔

کانفرنس میں بریفنگ کے دوران کہا گیا کہ افغانستان سے سرگرم دہشتگرد گروہ علاقائی سلامتی کیلئے خطرہ ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فورم نے مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی کشیدگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا اگر فریقین نے کشیدگی کم نہ کی تو ایک وسیع علاقائی تنازع جنم لے سکتا ہے۔

فورم نے مسلح افواج کے خلاف مبنی پروپیگنڈا مہم پر بھی تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ اداروں اور سیکیورٹی فورسز پر بے بنیاد الزامات ایک وطیرہ بن چکا ہے، ان الزامات کا مقصد عوام اور مسلح افواج کے درمیان دراڑ ڈالنے کی کوشش ہے۔

شرکاء کا کہنا تھا کہ ہم ایسی کوششوں کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے، سازشی عناصرکے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

بشریٰ بی بی کی اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست عدم پیروی پر خارج

شری بی بی کے وکلا خود بھی نہیں چاہتے کہ وہ جیل چلی جائیں، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بشریٰ بی بی کی  اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست عدم پیروی پر خارج

اسلام آباد ہائیکورٹ نے بشریٰ بی بی کی بنی گالہ سب جیل سے اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست عدم پیروی پر خارج کر دی ہے۔

جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے بشریٰ بی بی کی سب جیل بنی گالہ سے اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست پرسماعت کرتے ہوئے کہا کہ بشری بی بی کے وکلا خود بھی نہیں چاہتے کہ وہ جیل چلی جائیں، گزشتہ سماعت پر کہا تھا کہ آئندہ تاریخ پر فیصلہ کروںگا پھر بھی پیش نہیں ہوئے۔

بشریٰ بی بی کی جانب سے کوئی بھی وکیل عدالت میں پیش نہ ہوا، وکلا کی عدم پیشی پرعدالت نے برہمی کا اظہارکرتے ہوئے استفسار کیا کہ بشریٰ بی بی کے وکلا عدالت میں پیش کیوں نہیں ہوئے؟

عدالت نے کہا کہ اگر وہ یہ کیس جیت جاتے تو بشریٰ بی بی جیل چلی جاتیں، وہ خود بھی نہیں چاہتے کہ بشریٰ بی بی جیل چلی جائیں ، مذاق بنایا ہوا ہے۔

سرکاری وکیل نے عید پر بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی ملاقات کا بتایا تو جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کہا کہ دونوں جانب سے عدالت کے ساتھ سیاست کھیلی جا رہی ہے۔

درخواست خارج ہونے کے کچھ دیر بعد بشریٰ بی بی کے وکیل عثمان گِل عدالت پہنچ گئے، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ گل صاحب آپ کی درخواست عدم پیشی پر خارج کر دی ہے، اب آپ درخواست بحالی کی درخواست دے سکتے ہیں۔

عثمان گِل ایڈووکیٹ نے مؤقف اپنایا کہ ہم پٹیشن بحالی کی درخواست ابھی تھوڑی دیر میں دائر کر رہے ہیں۔

یاد رہے کہ  31 جنوری کو توشہ خانہ کیس میں سزا یافتہ سابق وزیر اعظم و بانی چیئرمین تحریک انصاف کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو بنی گالہ منتقل کرکے رہائش گاہ کو سب جیل قرار دے دیا گیاتھا ۔

بعدازاں 6 فروری کو بشریٰ بی بی نے سب جیل قرار دی گئی بنی گالہ سے واپس اڈیالہ جیل منتقلی کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کیاتھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll