جی این این سوشل

کھیل

پی ایس ایل میں شرکت کیلئے پانچ کٹررز تاحال یو اے ای کے ویزوں کے منتظر

لاہور: پاکستان سپر لیگ میں شرکت کرنے کے لیے پانچ کرکٹرز تاحال متحدہ عرب امارات کے ویزوں کے منتظر ہیں۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پی ایس ایل میں شرکت کیلئے پانچ کرکرٹرز تاحال یو اے ای کے  ویزوں کے منتظر
پی ایس ایل میں شرکت کیلئے پانچ کرکرٹرز تاحال یو اے ای کے ویزوں کے منتظر

رپورٹ  : انس سعید

تفصیلات کے مطابق   قومی کرکٹر عمر امین، عمران رندھاوا اور آصف آفریدی لاہور کے ہوٹل میں ابوظہبی جانے کا انتظار کر رہے ہیں جبکہ حماد اعظم اور خالد عثمان نے انگلینڈ سے  ابوظہبی آنا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حماد اعظم  نے انگلینڈ میں کلب کا بھی کنٹریکٹ ختم کر دیا ہوا ہے  حماد اعظم نے پی ایس ایل کے لیے اپنا انگلینڈ میں کنٹریکٹ ختم کیاہے۔

ترجمان پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق کرکٹرز کے ویزوں   کا کام جاری ہے ، اس حوالے سے پیش رفت کا انتظار ہے  جلد کرکٹرز کے  ویزے جاری ہو جائیں گے اور ابوظہبی پہنچ جائیں گے ۔

کرکٹرعمر امین اسلام یونائیٹڈ ، عمران رندھاوا اور خالد عثمان  پشاور زلمی  کا حصہ ہیں جبکہ آصف آفریدی  اور حماد اعظم نے ملتان سلطانز کی نمائندگی کرنی ہے ۔

اس سے قبل 25 سے زائد افراد کے ویزے تاخیر سے جاری ہوئے تھے جن میں سے کپتان سرفراز احمد سمیت چھ افراد تاحال ابوظہبی کے ہوٹل میں قرنطنیہ میں موجود ہیں ۔

پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن کے بقیہ میچز کا آغاز9 جون سے ہوگا کوالیفائر اور ایلیمنیٹر 1 سمیت ٹورنامنٹ کے دوران 6 ڈبل ہیڈرز کھیلے جائیں گے ٹورنامنٹ کے میچز یو اے ای وقت کے مطابق رات 8 بجے (پاکستانی وقت کے مطابق رات 9 بجے) شروع ہوں گے ڈبل ہیڈرز والے روز پہلا میچ یو اے ای وقت کے مطابق شام 5 بجے (پاکستانی وقت کے مطابق 6 بجے) شروع ہوگا ڈبل ہیڈرز والے روز دوسرا میچ رات 10 بجے (پاکستانی وقت کے مطابق 11 بجے) شروع ہوگا جبکہ ٹورنامنٹ کا فائنل چوبیس جون کو کھیلا جائے گا ۔

دنیا

اسرائیل کا غزہ کے پناہ گزیں کیمپ پر حملہ چار فلسطینی شہید

غزہ کی سرکاری میڈیا آفس کے مطابق محکمہ صحت کے اہلکاروں نے کم سے کم تیس  لاشیں برآمد کی ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسرائیل کا غزہ کے پناہ گزیں کیمپ پر حملہ  چار فلسطینی شہید

غزہ کے مغربی علاقے میں ایک پناہ گزین کیمپ پر اسرائیلی جنگی طیارے کے حملے میں کم سے کم چار  فلسطینی شہید ہو گئے ہیں۔

غزہ کی سرکاری میڈیا آفس کے مطابق محکمہ صحت کے اہلکاروں نے کم سے کم تیس  لاشیں برآمد کی ہیں جو الشفاء ہسپتال کے سامنے ایک اجتماعی قبر میں دفنادی گئی تھیں۔گزشتہ سال سات اکتوبر سے غزہ پر جاری اسرائیلی حملوں میں تینتیس ہزار نو سو ستر فلسطینی شہید اور چھہتر ہزار سات سو ستر زخمی ہو گئے ہیں۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

جمشید دستی اور محمد اقبال خان کی اسمبلی رکنیت معطل

جمشید دستی اور محمد احسن اقبال نے اسپیکر ڈائس کے قریب دھمکی آمیز لہجہ اختیار کیا، اسپیکر ایاز صادق

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

جمشید دستی اور محمد اقبال خان کی اسمبلی رکنیت معطل

قومی اسمبلی کے اسپیکر ایاز صادق نے اپوزیشن کے ارکان قومی اسمبلی جمشید دستی اور محمد اقبال کی رکنیت معطل کردی۔

اسپیکر نے صدر آصف زرداری کے خطاب کے دوران غیر پارلیمانی زبان استعمال کرنے پر ایک اجلاس کی لیے دونوں اراکین کی رکنیت معطل کی۔

اسپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس 40 منٹ کی تاخیر سے شروع ہوا، اجلاس کے دوران اسپیکر سردار ایاز صادق نے رولنگ دیتے ہوئے کہا کہ صدراتی خطاب کے دوران جمشید دستی اور محمد اقبال نے غیر پارلیمانی زبان استعمال کی، ان افراد نے اسمبلی قواعد کی خلاف وزری کی۔

اسپیکر کا کہنا تھا کہ ان ممبران کی رکنیت اس اجلاس کے لیے معطل کی جا رہی ہے، دونوں افراد موجودہ اجلاس میں حصہ نہیں لے سکتے۔دونوں ارکان نے باجے بجائے اور ایوان کی توہین کی، ایسا پہلے کبھی نہیں ہوا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اقبال خان نے کہا یہ احتجاج توکچھ بھی نہیں، ملک میں آئین وقانون کی حکمرانی اور پاسداری کےلیے ہرحد تک جائیں گے، احتجاج کا سلسلہ آگے بھی جاری رہے گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

دارلحکومت کے تجارتی مرکز میں آتشزدگی

ڈی سی اسلام آباد نے کہا کہ آگ بجھانےکےلیےپاکستان نیوی کی مددبھی لےلی گئی، ٹینکرمیں پٹرول ہونےکی وجہ سےآگ بجھانےمیں مشکلات کاسامناہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

دارلحکومت کے تجارتی مرکز میں آتشزدگی

اسلام آباد : اسلام آبادکےتجارتی مرکزبلیوایریامیں پٹرول ٹینکرمیں آگ لگ گئی، ایم سی آئی کی2فائربریگیڈآگ بجھانےمیں مصروف ہیں۔ 

ڈپٹی کمشنراسلام آبادعرفان نواز میمن کا کہنا ہے ری فیلنگ کے لیےآنے والے ٹینکرمیں آگ لگی، آگ لگنےکی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہو سکیں۔ریسکیوذرائع کا کہنا ہے کہ آئل ٹینکرکو لگی آگ پر80 فیصدقابوپالیا گیا ہے۔ ڈی سی اسلام آباداورمتعلقہ اسسٹنٹ کمشنرموقع پرموجود ہیں۔

ڈی سی اسلام آباد نے کہا کہ آگ بجھانےکےلیےپاکستان نیوی کی مددبھی لےلی گئی، ٹینکرمیں پٹرول ہونےکی وجہ سےآگ بجھانےمیں مشکلات کاسامناہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll