جی این این سوشل

کھیل

پی ایس ایل 6 کے بقیہ میچز کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان

کراچی : پی سی بی نے پی ایس ایل 6 کے بقیہ 20 میچز کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان کردیا ہے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پی ایس ایل 6 کے بقیہ میچز کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان
پی ایس ایل 6 کے بقیہ میچز کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 6 کے ابوظہبی میں شیڈول بقیہ 20 میچز کے ‏لیے میچ آفیشلز کا اعلان کردیا ہے۔علیم ڈار اور احسن رضا پی ایس ایل 6 کے فائنل میں امپائرنگ کے فرائض انجام دیں گے۔

ان  6 امپائرز میں احسن رضا، آصف یعقوب ، فیصل خان آفریدی، راشد ریاض، شوزب رضا اور ضمیر حیدر شامل ہیں۔ پی سی بی کےایلیٹ  پینل برائے ریفری میں شامل محمد انیس ، علی نقوی، افتخار احمد اور محمد جاوید میچز میں فرائض انجام دیں گے۔

شیڈول کے مطابق  9 جون کو لاہور قلندرز اور اسلام آباد ‏یونائیٹڈ کے مابین کھیلا جائے گا ۔

چند روز قبل پی سی بی نے اعلان کیا تھا کہ  ٹورنامنٹ کے 20 میچز 9سے 24 جون تک شیخ زید کرکٹ اسٹیڈیم ابوظہبی میں کھیلے جائیں گے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق  پہلا میچ لاہور قلندرزاور  اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔10 جون کو ملتان سلطانز اور کراچی کنگز کی ٹیمیں مد مقابل  ہوں گی۔ ٹیمیں 21 اور 23 جون کو آرام کریں گی اور ٹورنامنٹ کا فائنل چوبیس جون کو کھیلا جائے گا اور  قومی کرکٹ ٹیم 25 جون کو مانچسٹر روانہ ہوجائے گی۔

پاکستان

بغیر ثبوت بلیسٹک میزائیلوں سے متعلق امریکی پابندیاں قبول نہیں، ترجمان دفتر خارجہ

ماضی میں بھی بغیر ثبوت فراہم کیے پاکستان کے بلیسٹک میزائل سے تعلق کے الزام میں کمپنیوں پر پابندیاں عائد کی جا چکی ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بغیر ثبوت بلیسٹک میزائیلوں سے متعلق امریکی پابندیاں قبول نہیں، ترجمان دفتر خارجہ

 

ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا کہ ثبوت فراہم کئے بغیر بلیسٹک میزائیلوں سے متعلق امریکی پابندیاں قبول نہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے بلیسٹک میزائلوں سے متعلق امریکی پابندیاں مسترد کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ ماضی میں بھی بغیر ثبوت فراہم کیے پاکستان کے بلیسٹک میزائل سے تعلق کے الزام میں کمپنیوں پر پابندیاں عائد کی جا چکی ہیں۔

امریکی پابندیوں کے رد عمل پر ترجمان دفترخارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ برآمدات پر پابندیاں سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کرنے کی پالیسی قبول نہیں۔ ہمیں امریکا کی جانب سے تازہ ترین اقدامات کا علم نہیں۔

ممتاز زہرا نے کہا کہ برآمدی کنٹرول کےمن مانے اطلاق سے گریز کرنا ضروری ہے، برآمدی کنٹرول کے سیاسی استعمال کو مسترد کرتے ہیں۔

امریکی محکمہ خارجہ کے بیان میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ یہ کمپنیاں پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے لیے آلات فراہم کرتی ہیں۔

 

 

 

 

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

ایلون مسک کا دورہ بھارت اچانک ملتوی

ایلون مسک مزید آمدنی پیدا کرنے کے لیے ہندوستان میں 2 سے 3 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے والے تھے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ایلون مسک کا دورہ بھارت اچانک ملتوی

نئی دہلی: الیکٹرک کار کمپنی کے مالک ایلون مسک نے اپنا دورہ بھارت ملتوی کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایلون مسک نے 21 اپریل کو دو روز کے لیے بھارت آنا تھا جس میں انہوں نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات کا فیصلہ کیا تھا۔ 


ایلون مسک مزید آمدنی پیدا کرنے کے لیے ہندوستان میں 2 سے 3 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے والے تھے۔ بھارت اس دورے کو نریندر مودی کی کامیاب انتخابی مہم کے لیے استعمال کر رہا تھا۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے مالک نے بتایا کہ وہ ٹیسلا کمپنی کے معاملات میں بہت زیادہ مصروف ہونے کی وجہ سے ہندوستان نہیں آسکتے تھے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

لاہور کے گردو نواح میں موسم خشک رہے گا ، محکمہ موسمیات

لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر شہر وں میں موسم خشک اور جنوبی علاقوں میں گرم ر ہنے کا امکان ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

لاہور کے گردو نواح میں موسم خشک  رہے گا ، محکمہ موسمیات

محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر شہر وں میں موسم خشک اور جنوبی علاقوں میں گرم ر ہنے کا امکان ہے۔

ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران نارووال 23،سیالکوٹ(سٹی 18 ، ایئرپورٹ 07)، جوہر آباد 17، ڈی جی خان 11، بہاولپور (سٹی 09 ، ایئرپورٹ 08)، ملتان (ایئرپورٹ 07 اور سٹی 05)، ٹی ٹی سنگھ 03، لاہور ایئرپورٹ 01،منڈی بہائوالدین 02، کوٹ ادو اور سرگودھا میں 01 ملی میٹر بارش ریکار ڈ کی گئی۔

ترجمان کیمطابق لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 20اور زیادہ سے زیادہ 33سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 32فی صد رہا۔

اسی طرح لا ہور میں آلودگی کی مجموعی شرح 59فیصد رہی جبکہ شہر کے دیگر علاقوں ذکی فارمز84، سی ای آر پی آفس68، فیز 8 ایوی گر ین 78، سید مراتب علی روڈ 59 ،سید فدا حسین ہائوس70،فیز 8ڈی ایچ اے 76،لاہور امریکن سکول 59 اور شاہراہ قائد اعظم میں 53 ایئر کوالٹی انڈیکس ریکارڈ کیا گیا۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll