جی این این سوشل

علاقائی

وڈیرے کے بیٹے کی غنڈہ گردی، ریسٹورنٹ ملازم پر تھپڑبرسا دیئے

سکھر : وڈیرے کے بیٹے نے برگر دینے میں دیر کرنے پر ریسٹورنٹ ملازم پر تھپڑبرسا دیئے۔ تھانہ آباد میں نوجوان سمیر جتوئی کےخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

وڈیرے کے بیٹے کی غنڈہ گردی، ریسٹورنٹ ملازم  پر تھپڑبرسا دیئے
وڈیرے کے بیٹے کی غنڈہ گردی، ریسٹورنٹ ملازم پر تھپڑبرسا دیئے

تفصیلا ت کے مطابق  سکھر میں وڈیرے کے بیٹے کی غنڈہ گردی ،   برگر دینے میں دیر کرنے پر ریسٹورنٹ ملازم  پر تھپڑبرسا دیئے۔ کاؤنٹر کراس کرکے ملازم کو تشدد کا نشانہ بنایا۔کاؤنٹر مین پر تشدد کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی ہے۔

جی این این کے مطابق  تھانہ آباد میں  نوجوان سمیر جتوئی کےخلاف  مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

آیف آئی آر کا متن ہے کہ   برگر تیار کرنے کے لیے وقت مانگا تو تشدد کا نشانہ بنایا گیا، مدعی کا کہنا ہے کہ  سمیر جتوئی اور اس کے 3 ساتھیوں نے مارپیٹ کی۔

پولیس نے وڈیرے کے بیٹے کو چھوڑ کر اس کے 2ساتھیوں زبیر اور سجاد جتوئی کو گرفتار کر لیا ہے۔مرکزی ملزم پی ٹی آئی کے رہنما مبین جتوئی کاقریبی رشتہ دار ہے۔

علاقائی

دارلحکومت کے تجارتی مرکز میں آتشزدگی

ڈی سی اسلام آباد نے کہا کہ آگ بجھانےکےلیےپاکستان نیوی کی مددبھی لےلی گئی، ٹینکرمیں پٹرول ہونےکی وجہ سےآگ بجھانےمیں مشکلات کاسامناہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

دارلحکومت کے تجارتی مرکز میں آتشزدگی

اسلام آباد : اسلام آبادکےتجارتی مرکزبلیوایریامیں پٹرول ٹینکرمیں آگ لگ گئی، ایم سی آئی کی2فائربریگیڈآگ بجھانےمیں مصروف ہیں۔ 

ڈپٹی کمشنراسلام آبادعرفان نواز میمن کا کہنا ہے ری فیلنگ کے لیےآنے والے ٹینکرمیں آگ لگی، آگ لگنےکی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہو سکیں۔ریسکیوذرائع کا کہنا ہے کہ آئل ٹینکرکو لگی آگ پر80 فیصدقابوپالیا گیا ہے۔ ڈی سی اسلام آباداورمتعلقہ اسسٹنٹ کمشنرموقع پرموجود ہیں۔

ڈی سی اسلام آباد نے کہا کہ آگ بجھانےکےلیےپاکستان نیوی کی مددبھی لےلی گئی، ٹینکرمیں پٹرول ہونےکی وجہ سےآگ بجھانےمیں مشکلات کاسامناہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

جوڈیشل کمپلیکس کیس میں اعظم سواتی کی ضمانت میں توثیق

کیا آپ کو اعظم سواتی کی تحویل کی ضرورت ہے؟، جج کا تفتیشی افسر سے استفسار 

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

جوڈیشل کمپلیکس کیس میں اعظم سواتی کی ضمانت میں توثیق

اسلام آباد: انسداد دہشت گردی کی عدالت (اے ٹی سی) نے جوڈیشل کمپلیکس میں توڑ پھوڑ کیس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اعظم سواتی کی ضمانت میں توثیق کردی۔

تفصیلات کے مطابق جج طاہر عباس سپرا نے کیس کی سماعت کی۔ تفتیشی افسر عدالت میں پیش ہوئے۔

سماعت کے دوران طاہر عباس سپرا نے تفتیشی افسر  سے استفسار کیا کہ ملزم گاڑی سے باہر آیا ہے یا نہیں؟ جس پر تفتیشی افسر نے بتایا اعظم سواتی گاڑی میں موجود تھے تاہم فوٹیج میں کہیں نظر نہیں آئے۔

جج نے استفسار کیا کہ کیا آپ کو اعظم سواتی کی تحویل کی ضرورت ہے؟ تاہم تفتیشی افسر نے اس سے انکار کر دیا۔

بعد ازاں عدالت نے مقدمے میں اعظم سواتی کی ضمانت کی توثیق کردی۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

پاک نیوزی لینڈ ٹی 20 سیریز کا دوسرا میچ آج شام کو کھیلا جائے گا

پاک نیوزی لینڈ ٹی 20 کا پہلا میچ بارش کے باعث منسوخ کر دیا گیا تھا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاک نیوزی لینڈ ٹی 20 سیریز کا دوسرا میچ آج شام کو کھیلا جائے گا

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل آج شام کو 07:30 بجے راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا مزہ بارش نے کرکرا کر دیا، راولپنڈی میں بارش کی وجہ سے پہلے میچ میں صرف 2 گیندیں پھینکی جا سکیں اور گزشتہ روز کیوی ٹیم کا آپشنل ٹریننگ سیشن بھی منسوخ کرنا پڑا۔

پاکستانی کھلاڑیوں نے آرام کیا، امکان ہے دوسرے میچ میں بھی پاکستان ٹیم بغیر تبدیلی کے میدان میں اترے گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll