جی این این سوشل

علاقائی

ملک کے 124 اضلاع میں آج سے خصوصی پولیو مہم کا آغاز

اسلام آباد : آج سے ملک بھر کے 124 اضلاع میں مختلف دورانیے کی انسداد پولیو مہم کا آغاز ہوگیا ہے ۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

ملک  کے 124 اضلاع میں  آج سے خصوصی  پولیو مہم کا آغاز
ملک کے 124 اضلاع میں آج سے خصوصی پولیو مہم کا آغاز

تفصیلات کے مطابق   پولیو ٹیمیں پانچ سال سے کم عمر کے 33 ملین سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں گی تاکہ انھیں وائرس سے بچایا جاسکے۔ تمام صوبوں کے محکمہ صحت نے والدین سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے بچوں کو پولیو وائرس سے بچاؤ کے قطرے پلائیں۔

اس سلسلے میں پنجاب کے 20 اضلاع میں  5 روزہ مہم 11 جون تک جاری رہے گی جس میں 33 ہزار ٹیمیں ایک کروڑ 41 لاکھ 82 ہزار سے زائد بچوں کو انسداد پولیو قطرے پلائیں گی۔انسداد پولیو مہم اٹک، بہاولپور، ڈی جی خان، فیصل آباد ،گجرانوالہ، جھنگ اور قصور میں جاری ہے جب کہ لیہ، لودھراں، میانوالی، ملتان، مظفر گڑھ ، ننکانہ صاحب، اوکاڑہ، راجن پور، راولپنڈی، رحیم یار خان، شیخوپورہ اور  سیالکوٹ بھی انسداد پولیو مہم میں شامل ہیں۔

 خیبر پختونخوا کے تمام اضلاع میں بھی  رواں سال کی تیسری انسداد پولیو مہم کا آغاز ہو گیا، ایمرجنسی آپریشن سنٹرکے مطابق پشاور اور ضلع خیبر میں 7 روزہ جبکہ دیگر اضلاع میں 5 روزہ مہم چلائی جا رہی ہے، مہم کے دوران مجموعی طور پر 62 لاکھ سے زائد بچوں کو قطرے پلائے جائینگے،  انسداد پولیو مہم کے لئے 30 ہزار ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں ، پولیس ٹیموں کی سیکورٹی کے لئے 40 ہزار سکیورٹی اہلکار تعینات کئے گئے ہیں۔

2020 میں  ملک میں پولیو کیسز کی تعداد 84 ہوگئی ، خیبر پختونخوا میں 22 ، سندھ میں 22 ، بلوچستان میں 26 اور پنجاب میں 14 کیسز رپورٹ  ہوئے۔ گزشتہ  سال آزاد جموں و کشمیر ، گلگت بلتستان (جی بی) اور اسلام آباد  میں پولیو کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا تھا ۔

حالیہ ماہ  میں پولیو ویکسین کے خلاف پھیلائے جانے والے مسلسل پروپیگنڈے  اور افواہوں کی وجہ سے پاکستان میں خصوصا خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں پولیو کیسز میں اضافہ ہوا ہے۔پولیو کے خاتمے کی عالمی مہم  1988 میں شروع ہوئی تھی  اور اب یہ بیماری دنیا سے خاتمے کے قریب ہے۔

بدقسمتی سے  پاکستان  اور افغانستان  دنیا کے وہ  دو ممالک  ہیں جہاں پولیو وائرس ابھی  تک ختم نہیں ہوسکا ہے ۔اس سے قبل  25 اگست  کو ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او)    افریقہ کو پولیو سے پاک قرار دے چکی  ہے ۔

پاکستان

جنرل فیض حمید (ر) کے خلاف اختیارات کے ناجائز استعمال کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی قائم

سپریم کورٹ آف پاکستان نے آئی ایس آئی کے سابق سربراہ سے متعلق کیس کی سماعت کی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

جنرل فیض حمید (ر) کے خلاف اختیارات کے ناجائز استعمال  کی  تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی قائم

راولپنڈی: پاک فوج نے بدھ کو آئی ایس آئی کے سابق سربراہ جنرل فیض حمید (ر) کے خلاف اختیارات کے ناجائز استعمال کے الزامات کی تحقیقات کے لیے ایک انکوائری کمیٹی قائم کردی۔

 باخبر ذرائع نے بتایا کہ کمیٹی اعلیٰ عدالت اور وزارت دفاع کی ہدایات کے بعد تشکیل دی گئی تھی۔


تفصیلات کے مطابق جنرل فیض حمید (ریٹائرڈ) کے خلاف الزامات کا جائزہ لینے کے لیے تحقیقاتی کمیٹی اس معاملے پر ایک جامع رپورٹ مرتب کرے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ الزامات درست ثابت ہونے پر انکوائری کمیٹی کو فیض حمید کے خلاف سفارشات پیش کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔


یاد رہے کہ جنرل فیض حمید پر الزام تھا کہ انہوں نے اسلام آباد میں ایک ہاؤسنگ سوسائٹی کے حوالے سے اپنا اختیار استعمال کیا۔

سپریم کورٹ آف پاکستان نے آئی ایس آئی کے سابق سربراہ سے متعلق کیس کی سماعت کی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے پاکستان کی حمایت کرتےرہے گے،امریکا

طالبان افغان سرزمین پاکستان میں دہشتگردی کیلئے استعمال نہ ہونے دیں، ترجمان امریکی محکمہ خارجہ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے پاکستان کی حمایت کرتےرہے گے،امریکا

امریکی دفتر خارجہ کے ترجمان میتھیو ملیر نے کہا ہے کہ امریکا دہشت گردی سے نمٹنے کےلئے پاکستان کی حمایت کرنا رہے گا، طالبان افغان سرزمین پاکستان میں دہشتگردی کیلئے استعمال نہ ہونے دیں۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر کا کہنا ہے کہ پاکستان نے دہشتگردوں کے ہاتھوں بہت نقصان اٹھایا ہے۔  طالبان یقنی بنائیں کہ افغان سرزمین پاکستان میں دہشتگردی کیلئے استعمال نہ ہو۔ 

جاری کیے گئے اعلامیے میں امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ کسی بھی ملک کو دہشت گردی کا شکار نہیں ہونا چاہیے، دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں۔

میتھیو ملر نے زور دیا ہے کہ طالبان یقینی بنائیں کہ افغان سر زمین دہشت گردی کے لیے استعمال نہ ہو، بین الاقوامی قانونی حیثیت کے لیے طالبان کو وعدے پورے کرنا ہوں گے۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ ہم انسدادِ دہشت گردی پر پاکستانی رہنماؤں کے ساتھ باقاعدہ رابطے میں ہیں، امریکا اور پاکستان انسدادِ دہشت گردی ڈائیلاگ سمیت افغانستان پر بات کرتے رہتے ہیں

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

بلو چستا ن کی ترقی پاکستان کی اولین ترجیح ہے ، وزیر اعظم

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ بلوچستان کے باصلاحیت افرادی قوت کو مساوی ترقی اور روزگار کے مواقع فراہم کیے جائیں گے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بلو چستا ن کی ترقی پاکستان کی اولین ترجیح ہے ، وزیر اعظم

اسلام آباد :  بلوچستان کے وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے آج اسلام آباد میں وزیراعظم شہبازشریف سے ملاقات کی۔انہوں نے صوبہ بلوچستان سے متعلق مسائل پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا۔وزیراعظم نے کہا وفاقی حکومت ترقی کے مقصد کیلئے بلوچستان کے معدنی وسائل کو زیادہ سے زیادہ استعمال میں لانے کے لئے تمام ممکن کوششیں کررہی ہے۔

انہوں نے کہا وفاقی حکومت تعلیم کے فروغ کیلئے صوبائی حکومت کو تمام ممکنہ تعاون فراہم کرے گی اور دانش سکول کو بلوچستان تک وسعت دی جارہی ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ بلوچستان کے باصلاحیت افرادی قوت کو مساوی ترقی اور روزگار کے مواقع فراہم کیے جائیں گے۔انہوں نے صوبے میں حالیہ بارشوں کے باعث نقصانات پر گہرے افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ وفاقی حکومت بارش سے متاثرہ افراد کی بحالی کیلئے صوبائی حکومت کے شانہ بشانہ ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll