کھیل
راجر فیڈرر فرنچ اوپن سے دستبردار
سوئٹزرلینڈ : ومبلڈن چیمپئن شپ کو مدنظر رکھتے ہوئے عالمی نمبرون ٹینس اسٹار راجر فیڈرر فرنچ اوپن سے دستبردار ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق عالمی نمبر ون ٹینس اسٹار راجر فیڈرر کو فرنچ اوپن کے پری کوارٹر فائنل میں مقابلہ کرنا تھا ، سوئٹزرلینڈر کے راجر فیڈرر نے دوسرے گرینڈ سلم فرنچ اوپن کے تیسرے رائونڈ میں جرمنی کے ڈومینک کاپفیر کو سخت مقابلے میں شکست دے کر پری کوارٹر فائنل میں رسائی حاصل کی لیکن اس کے ساتھ ہی میگا ایونٹ سے دستبردار ہوگئے ہیں ۔
سوئٹزرلینڈ کے اسٹار ٹینس کھلاڑی راجر فیڈرر کا کہنا ہے کہ وہ 28جون سے شروع ہونے والے ومبلڈن کے لئے خود کو محفوظ رکھنا چاہتے ہیں، اپنی ٹیم کے ساتھ مشاورت کے بعد یہ فیصلہ کیا ہے، کیونکہ گھٹنے کے دو آپریشنز اور ایک سال سے زائد عرصے تک بحالی صحت پروگرام پر عمل کے بعداپنے جسم پر توجہ دینا ضروری تھا اور مقابلوں میں شرکت کیلئے جلد بازی بھی نہیں کی جا سکتی تاہم وہ ومبلڈن میں حصہ لینے کی کوشش کریں گے ۔
خیال رہے کہ سوئٹزر لینڈ کے ٹینس اسٹار راجر فیڈرر نے گزشتہ برس ٹینس نہ کھیلنے کا فیصلہ کیا تھا ۔ٹینس اسٹار راجر فیڈرر کا کہنا تھا کہ اُن کے دائیں گھٹنے کی تکلیف دوبارہ شروع ہو گئی ہے، اُنہیں پہلے بھی اسی قسم کے مسئلے کا سامنا تھا۔دوبارہ تکلیف کے بعد کسی قسم کا رسک نہیں لینا چاہتا۔
اس سے قبل راجر فیڈرر کے لیے سال 2021 کو اہم قرا ر دیا جارہا تھا ، فیڈرر رواں سال انجری کے باعث پہلے گرینڈ سلیم آسٹریلین اوپن سے دستبردار ہوگئے تھے۔
دنیا
اسرائیل کی وحشیانہ بمباری سے 212 سکول تبا ہ
فلسطینی وزارت صحت کے مطابق 7 اکتوبر سے اب تک شہید فلسطینیوں کی تعداد 32 ہزار 590 ہوگئی
غزہ پر اسرائیل کی مسلسل وحشیانہ بمباری میں گزشتہ سال 7 اکتوبر سے اب تک 212 سکولوں کو براہ راست نشانہ بنایاگیا۔
اقوا م متحدہ کے بچوں کے ادارے کے مطابق سیٹلائٹس کے ذریعے لی گئی تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گزشتہ سال اکتوبر سے جاری تنازعے میں کم از کم ترپن سکول مکمل طور پر تباہ ہوچکے ہیں جبکہ گزشتہ ماہ کے وسط سے سکولوں پر حملوں میں نو فیصد اضافہ ہوا ہے۔
اسرائیلی فوج نے 24 گھنٹوں میں مزید 86 فلسطینی شہید کردیے۔
فلسطینی وزارت صحت کے مطابق 7 اکتوبر سے اب تک شہید فلسطینیوں کی تعداد 32 ہزار 590 ہوگئی۔
یاد رہے کہ فلسطینی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی حملوں سے7 اکتوبر سے اب تک 74 ہزار 889 فلسطینی زخمی ہوئے۔
کھیل
میامی اوپن ٹینس مینز ڈبلز،روہن بھوپنا اور میتھیو ایبڈن سیمی فائنل میں پہنچ گئے
میامی اوپن کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ ہارڈ روک سٹیڈیم، فلوریڈا میں جاری ہے
فلوریڈا: بھارت کے ٹینس کھلاڑی روہن بھوپنا اور ان کے آسٹریلیا کے جوڑی دار میتھیو ایبڈن پر مشتمل ایونٹ کی ٹاپ سیڈڈ جوڑی میامی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں اپنی عمدہ کارکردگی کی بدولت مینز ڈبلز مقابلوں کے سیمی فائنل رائونڈ میں پہنچ گئی۔
انہوں نے مردوں کے ڈبلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل رائونڈ میں آسٹریلیا کے جان پیٹرک سمتھ اور ان کے نیدرلینڈز کے جوڑی دار سیم وربیک کو شکست دی۔ میامی اوپن کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ ہارڈ روک سٹیڈیم، فلوریڈا میں جاری ہے۔
اے ٹی پی ایونٹ کے مردوں کے ڈبلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل رائونڈ میں بھارت کے ٹینس کھلاڑی روہن بھوپنا اور ان کے آسٹریلیا کے جوڑی دار میتھیو ایبڈن پر مشتمل ایونٹ کی ٹاپ سیڈڈ جوڑی نے سخت مقابلے کے بعد آسٹریلیا کے جان پیٹرک سمتھ اور ان کے نیدرلینڈز کے جوڑی دار سیم وربیک ک6-3، 6-7(4-7) اور 7-10سے ہرا کر ٹورنامنٹ ٹاپ فور رائونڈ کے لیے کوالیفائی کرلیا۔
جہاں ان کا مقابلہ ہسپانوی ٹینس سٹار مارشل گرانولرز اور ان کے ارجنٹائن کے جوڑی دار ہوراشیو زیبالوس سے ہوگا۔
پاکستان
لوک ورثہ اسلام آباد میں رمضان المبارک میں ماہِ عصر او امان کے عنوان سے تقریبات کا آغاز
فن سے لگاؤ رکھنے والوں کے لیے ایک شاندار اسلامی خطاطی کی نمائش بھی ہے
اسلام آباد: لوک ورثہ اسلام آباد میں رمضان المبارک میں ’’ماہِ عصر او امان‘‘ کے عنوان پر تقریبات جمعرات سے شروع ہو گئیں۔
قومی ادارہ برائے لوک اور روایتی ورثہ نے اس رمضان کو حقیقی معنوں میں خاص بنانے کے لیے سرگرمیوں کی صف منصوبہ بندی کی ہے اور یہ عید تک جاری رہے گی۔
لوک ورثہ کے مطابق رمضان کی تقریبات میں روزانہ شام 5 بجے سے کھانے پینے کے ثقافتی سٹالز، افطار سے قبل تلاوت و نعت کے مقابلے اور شام 6:45 بجے افطار کے بعد ترقیاتی کارکردگی بھی پیش کی جائے گی۔
ایگزیکٹو ڈائریکٹر لوک ورثہ عزیر خان نے اے پی پی کو بتایا کہ ہمارے پاس تمام فن سے لگاؤ رکھنے والوں کے لیے ایک شاندار اسلامی خطاطی کی نمائش بھی ہے۔
-
پاکستان 23 گھنٹے پہلے
فل کورٹ اجلاس میں نئی پیش رفت
-
پاکستان 2 دن پہلے
عیدالفطر کی تعطیلات چھ دن تک جاری رہنے کی توقع ہے
-
دنیا ایک دن پہلے
منگولیا کے سابق وزیر اعظم پر کرپشن کی رقم سے لگژری اپارٹمنٹس خریدنے کا الزام
-
علاقائی 2 دن پہلے
شانگلہ میں کار پر خود کش حملہ، چینی شہریوں سمیت 6 افراد جاں بحق
-
پاکستان 8 گھنٹے پہلے
نادرا نے بغیر اضافی چارجز کے ارجنٹ شناختی کارڈ کی مدت میں کمی کردی
-
پاکستان ایک دن پہلے
ایم کیو ایم کے رہنما رؤف صدیقی اور نجیب ہارون سینیٹ الیکشن سے مستعفی
-
پاکستان 2 دن پہلے
عمر ایوب عمران خان سے ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل پہنچ گئے
-
تجارت 2 دن پہلے
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں سیکڑوں روپے کا اضافہ