جی این این سوشل

تجارت

بجلی کی قیمت میں کمی ، نیپرا نے باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کر دیا

عوام کے لئے خوشخبری ،بجلی 44 پیسے فی یونٹ سستی کر دی گئی جس کا نیپرا نے باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

بجلی کی قیمت میں کمی ، نیپرا نے  باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کر دیا
بجلی کی قیمت میں کمی ، نیپرا نے باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کر دیا

تفصیلات کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں کمی ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں اپریل کے ماہ کیلئے دی گئی ہے۔ قیمتوں میں کمی سے مجموعی طور پر 4 ارب 40 کروڑ روپے کا ریلیف صارفین کو ملے  گا۔

واضح رہے کہ سی پی پی اے نے 84 پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست کی تھی، نیپرا کے کیس افسر نے صارفین کا ریلیف 87 پیسے فی یونٹ تجویز کیا تھا،نیپرا نے 43 پیسے فی یونٹ بقایاجات کی مد میں بجلی کمپنیوں کو دے دیئے۔ اگر سی پی پی اے کی درخواست منظور ہوتی تو عوام کو ساڑھے 8 ارب روپے کا ریلیف ملتا۔

پاکستان

بانی پی ٹی آئی کی جناح ہاؤس حملہ سمیت دیگر مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع

عدالت نے جیل حکام کو عمران خان کی اڈیالہ جیل سے ویڈیو لنک پر حاضری مکمل کرانے کا حکم دے دیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بانی پی ٹی آئی کی جناح ہاؤس حملہ سمیت دیگر مقدمات میں عبوری ضمانت  میں توسیع

لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے جناح ہاؤس حملہ اور دیگر مقدمات میں پاکستان تحریک انصاف کے سابق چیئرمین عمران خان کی عبوری ضمانت میں 4 اپریل تک توسیع کردی جبکہ عدالت نے ملزم کی اڈیالہ جیل سے ویڈیو لنک پر حاضری مکمل کرانے کا حکم دے دیا۔

انسداد دہشت گردی عدالت لاہور کے ڈیوٹی جج ارشد جاوید نے جناح ہاؤس حملہ اور دیگرمقدمات میں سابق وزیراعظم عمران خان کی عبوری ضمانتوں پر سماعت کر دی، عمران خان کے جونئیر وکلاء کی ٹیم عدالت میں پیش ہوئی اور عدالت سے استدعا کی کہ سینئر وکیل بیرسٹرسلمان صفدر مصروف ہیں، مہلت دی جائے۔

عدالت نے سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی 3 مقدمات میں عبوری ضمانت میں 4 اپریل تک توسیع کردی۔ عدالت نے ملزم کی اڈیالہ جیل سے ویڈیو لنک پر حاضری مکمل کرانے کا حکم دے دیا جبکہ عدالت نے عمران خان کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر سے دلائل طلب کرلیے۔

یاد رہے کہ 4 مقدمات میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی حاضری کے بغیر میرٹ پر فیصلہ ہوچکا ہے، کورٹ نمبر 3 نے 4 مقدمات میں ملزم کی عبوری ضمانتیں کنفرم کی تھیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

میامی اوپن ٹینس مینز ڈبلز،روہن بھوپنا اور میتھیو ایبڈن سیمی فائنل میں پہنچ گئے

میامی اوپن کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ ہارڈ روک سٹیڈیم، فلوریڈا میں جاری ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

میامی اوپن ٹینس مینز ڈبلز،روہن بھوپنا اور میتھیو ایبڈن سیمی فائنل میں پہنچ گئے

فلوریڈا: بھارت کے ٹینس کھلاڑی روہن بھوپنا اور ان کے آسٹریلیا کے جوڑی دار میتھیو ایبڈن پر مشتمل ایونٹ کی ٹاپ سیڈڈ جوڑی میامی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں اپنی عمدہ کارکردگی کی بدولت مینز ڈبلز مقابلوں کے سیمی فائنل رائونڈ میں پہنچ گئی۔

انہوں نے مردوں کے ڈبلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل رائونڈ میں آسٹریلیا کے جان پیٹرک سمتھ اور ان کے نیدرلینڈز کے جوڑی دار سیم وربیک کو شکست دی۔ میامی اوپن کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ ہارڈ روک سٹیڈیم، فلوریڈا میں جاری ہے۔

اے ٹی پی ایونٹ کے مردوں کے ڈبلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل رائونڈ میں بھارت کے ٹینس کھلاڑی روہن بھوپنا اور ان کے آسٹریلیا کے جوڑی دار میتھیو ایبڈن پر مشتمل ایونٹ کی ٹاپ سیڈڈ جوڑی نے سخت مقابلے کے بعد آسٹریلیا کے جان پیٹرک سمتھ اور ان کے نیدرلینڈز کے جوڑی دار سیم وربیک ک6-3، 6-7(4-7) اور 7-10سے ہرا کر ٹورنامنٹ ٹاپ فور رائونڈ کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

جہاں ان کا مقابلہ ہسپانوی ٹینس سٹار مارشل گرانولرز اور ان کے ارجنٹائن کے جوڑی دار ہوراشیو زیبالوس سے ہوگا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

نادرا نے بغیر اضافی چارجز کے ارجنٹ شناختی کارڈ کی مدت میں کمی کردی

ارجنٹ شناختی کارڈ کی ترسیل کی مدت 23 دن تھی جسے کم کر کے اب 15 دن کر دیا گیا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

نادرا نے بغیر اضافی چارجز کے ارجنٹ شناختی کارڈ کی مدت میں کمی کردی

اسلام آباد: نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ (سی این آئی سی) کے حصول کے لیے لمبی قطاروں میں کھڑے ہوکر تھک جانے والے افراد کے لیے ایک اہم سہولت متعارف کرادی۔

تفصیلات کے مطابق نادرا نے فوری درخواست پر بغیر کسی اضافی فیس کے شناختی کارڈز کی ترسیل کی مدت میں کمی کر دی ہے۔

اس سے قبل ارجنٹ شناختی کارڈ کی ترسیل کی مدت 23 دن تھی جسے کم کر کے اب 15 دن کر دیا گیا ہے۔

نادرا کے آفیشل ایکس اکاؤنٹ نے لوگوں کے لیے یہ خوشخبری سنائی ہے کہ وہ نادرا کے کسی بھی دفتر میں شناختی کارڈ حاصل کرنے کے لیے فوری درخواست جمع کرائیں اور اسے صرف 15 دن میں پہنچا دیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll