جی این این سوشل

دنیا

سعودی عرب کی اقاموں اور خروج وعودہ کے ویزوں میں ایک بار پھر توسیع

ریاض : محکمہ پاسپورٹ نے بیرون مملکت مقیم غیر ملکیوں کے اقاموں، وزٹ ویزوں اور خروج و عودہ کے ویزوں میں ایک مرتبہ پھر خود کار توسیع شروع کردی ہے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

سعودی عرب کی اقاموں اور خروج وعودہ  کے ویزوں میں ایک بار پھر توسیع
سعودی عرب کی اقاموں اور خروج وعودہ کے ویزوں میں ایک بار پھر توسیع

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق  یہ توسیع خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی ہدایت پر کی گئی ہے جبکہ   یہ توسیع خود کار نظام کے تحت 31 جولائی 2021 تک کسی فیس یا چارجز کے بغیر ہوگی ۔

وزیر خزانہ نے توسیع کے شاہی فرمان پر عملدرآمد کی ہدایت جاری  کردی ہیں۔

محکمہ پاسپورٹ کے مطابق " اقاموں اور ویزوں میں توسیع نیشنل انفارمیشن سینٹر کے تعاون سے خود کار نظام کے تحت ہوگی اس کیلئے کسی کو دفاتر نہیں آنا پڑے گا۔"

محکمہ پاسپورٹ  نے کہا ہے کہ " بیرون مملکت موجود ان اقامہ ہولڈرز کے اقاموں، خروج و عودہ ویزوں اور وزٹ ویزے میں توسیع ہوگی جہاں سے آمد پر کورونا وائرس پھیلنے سے روکنے کیلئے پابندی لگی ہوئی ہے اور یہ توسیع 31 جولائی 2021 تک ہوگی۔"

خیال رہے کہ  اس سے قبل پابندی والے ممالک میں مقیم  افراد کے اقاموں، وزٹ ویزوں اور خروج وعودہ میں دو جون 2021 تک توسیع کی گئی تھی۔

دنیا

سعودی عرب نے بحیرہ احمر میں ناجل اور طراد مچھلی کے شکار پر پابندی عائد کردی

زرعی نظام کی خلاف ورزیوں کو کم کرنے کے لیے دورے کئے جائیں گے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سعودی عرب نے بحیرہ احمر میں ناجل اور طراد مچھلی کے شکار پر پابندی عائد کردی

ریاض: سعودی عرب نے بحیرہ احمر میں ناجل اور طراد مچھلیوں کے شکار پر پابندی عائد کر دی۔

العربیہ اردو کے مطابق مکہ مکرمہ کے علاقے میں ماحولیات، پانی اور زراعت کی وزارت کی شاخ نے ناجل اور طراد مچھلیوں کے شکار پر پابندی عائد کر دی ہے جس کا مقصد مچھلی کو تولیدی مدت کے دوران انڈے دینے کا موقع فراہم کرنے، اس کے پائیدار سٹریٹجک سٹاک کو محفوظ رکھنے کے علاوہ ضرورت سے زیادہ ماہی گیری سے اس کی کمی کو روکنا ہے۔

وزارت ماحولیات، پانی اور زراعت نے بحیرہ احمر کے ساحل پر ناجل اور طراد مچھلیوں کی ماہی گیری پر 2ماہ کے لیے پابندی کا اعلان کیا ہے جو یکم اپریل سے 31 مئی تک ہے۔

ماہی پروری کے محکمے کے سربراہ انجینئر ابراہیم المالکی نے کہا کہ زرعی نظام کی خلاف ورزیوں کو کم کرنے کے لیے دورے کئے جائیں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

خیبر پختونخوا حکومت کا صوبے میں مستحق افراد کو عید پیکج دینے کا فیصلہ

پیکج کے تحت ہر حلقے میں ایک ہزار مستحق افراد کو دس، دس ہزار روپے دیئے جائیں گے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

خیبر پختونخوا حکومت کا صوبے میں مستحق افراد کو عید پیکج دینے کا فیصلہ

خیبر پختونخوا حکومت نے صوبے میں مستحق افراد کو عید پیکج دینے کا فیصلہ کر لیا ہے، صوبائی کابینہ نے پیکج کی منظوری دے دی ہے۔

ایک ارب 15 کروڑ روپے لاگت کے پیکج کے تحت صوبائی اسمبلی کے ہر حلقے میں ایک ہزار مستحق افراد کو دس، دس ہزار روپے دیئے جائیں گے،دوسری جانب کابینہ نے 2050 پولیس شہداء کے خاندانوں کو بھی عید پیکج دینے کی منظوری دیدی ہے۔

علاوہ ازیں ضم اضلاع میں پولیس کو گاڑیوں اور دیگر جدید آلات کی فراہمی کے لیے اسکیم کی منظوری دی گئی، جس کے تحت 7.67 ارب روپے کی لاگت سے گاڑیاں اور جدید آلات خریدے جائیں گے۔

کابینہ نے سرکاری محکموں میں بھرتیوں کے لیے نجی ٹیسٹنگ ایجنسیوں سے اسکریننگ ٹیسٹ لینے کے معاملے پر کمیٹی تشکیل دے دی، جو 15 دنوں میں سرکاری ٹیسٹنگ ایجنسیوں کی استعداد بڑھانے سمیت دیگر متعلقہ معاملات پر حتمی سفارشات پیش کرے گی۔

کابینہ اجلاس میں ڈیجیٹل رائٹ آف وے پالیسی کی بھی منظوری دے دی گئی۔ اجلاس میں پاکستان ڈیجیٹل سٹی کے قیام کے لیے انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ اور اسپیشل ٹیکنالوجی زون اتھارٹی کے درمیان معاہدے کی بھی منظوری دی گئی۔ علاوہ ازیں اجلاس میں چیف ایگزیکٹو آفیسر اور ایگزیکٹو کمیٹی ممبران پیڈو کی تعیناتی کے لیے رولز کی منظوری دیدی گئی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

وزیراعظم شہباز شریف کو امریکی صدر کا خط، ساتھ کھڑے رہنے کی یقین دہانی

نو منتخب حکومت کےلئے نیک تمناؤں کا اظہار

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیراعظم شہباز شریف کو امریکی صدر  کا خط، ساتھ کھڑے رہنے کی یقین دہانی

امریکی صدر جوبائیڈن نے وزیراعظم شہباز شریف کو خط لکھ دیا، انہوں نے وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر شہباز شریف کو مبارک باد دی، امریکی صدر نے کہا کہ پاک امریکا شراکت داری دنیا کی سلامتی کے لیے اہم ہے، اہم چیلنجز کا سامنا کرنے کے لیے امریکا پاکستان کے ساتھ کھڑا رہے گا۔

وزیراعظم شہباز شریف کو امریکی صدر جو بائیڈن نے خط لکھا ہے، وزیراعظم شہباز شریف کے منصب سنبھالنے کے بعد امریکی صدر کا یہ پہلا خط ہے۔

خط میں امریکی صدر نے پاکستان کی نومنتخب حکومت کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور کہا کہ دونوں ممالک کے عوام کے درمیان شراکت داری دنیا اور ہمارے عوام کی سلامتی یقینی بنانے میں نہایت اہم ہے۔

امریکی صدر جوبائیڈن کی جانب سے خط میں کہا گیا کہ دنیا اور خطے کو درپیش وقت کے اہم ترین چیلنجز کا سامنا کرنے میں امریکا پاکستان کے ساتھ کھڑا رہے گا، صحت عامہ کا تحفظ، معاشی ترقی اور سب کے لیے تعلیم مشترکہ وژن ہے جسے مل کر فروغ دیتے رہیں گے۔

خط میں کہا گیا کہ امریکا پاکستان گرین الائنس فریم ورک سے ماحولیاتی بہتری کے لیے ہم اپنے اتحاد کو مزید مضبوط کریں گے، پائیدار زرعی ترقی، آبی انتظام اور 2022 کے سیلاب کے تباہ کن اثرات سے بحالی میں پاکستان کی معاونت جاری رکھیں گے، پاکستان کے ساتھ مل کر انسانی حقوق کے تحفظ اور ترقی کے فروغ کے لیے پرعزم ہیں۔

جوبائیڈن نے خط میں مزید کہا کہ دونوں اقوام کے درمیان استوار مضبوط پارٹنرشپ کو تقویت دیں گے، دونوں ممالک کے عوام کے درمیان استوار قریبی رشتے مزید مضبوط بنائیں گے۔

یاد رہے کہ طویل عرصے کے بعد کسی بھی امریکی صدر کا پاکستانی وزیراعظم کو پہلا سفارتی خط لکھا گیا ہے، امریکی صدر کا تہنیتی خط پاکستان اور امریکہ کے درمیان سفارتی تعلقات میں بحالی کا عندیہ ہے۔

سائفر اور پی ٹی آئی کے الزامات سے دونوں ممالک کے تعلقات میں سرد مہری آگئی تھی، وزیراعظم شہباز شریف کے آنے کے بعد امریکا کے ساتھ سفارتی تعلقات کی بحالی اور بہتری میں نمایاں پیش رفت دیکھنے میں آئی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll