جی این این سوشل

صحت

پاکستان میں ایک کروڑ ویکسین لگانے کا ہدف مکمل

اسلام آباد: پاکستان نے ایک کروڑ کورونا ویکسین لگانے کا ہدف مکمل کرلیا۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پاکستان میں ایک کروڑ ویکسین لگانے کا ہدف مکمل
پاکستان میں ایک کروڑ ویکسین لگانے کا ہدف مکمل

تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) میں  ہدف مکمل ہونے کے حوالے سے ایک تقریب ہوئی جس میں وفاقی وزیر اور این سی او سی کے سربراہ اسد عمر نے بتایا کہ ہم ایک کروڑ ویکسین لگانے میں کامیاب ہوگئے ہیں، تقریباً 70 لاکھ سے زائد افراد کو یہ ویکسین لگائی گئی ہے جب کہ ہمارا ہدف اس سال 7 کروڑ افراد کو ویکسین لگانے کا ہدف ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ابھی بہت محنت کی ضرورت ہے، لوگ روزانہ کی بنیاد پر رجسٹریشن کروارہے ہیں اور تقریباً ساڑھے 3 لاکھ رجسٹریشن روزانہ آرہی ہیں، روزانہ تقریباً ساڑھے 3 لاکھ افراد کو ویکسین کی پہلی ڈوز لگائی جارہی ہے اور دوسری ڈوز والے الگ ہیں۔

اسد عمر نے شہریوں سے ویکسین لگوانے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ جتنی تیزی سے ویکسی نیشن ہوگی اتنی ہی تیزی سے پابندیاں کم کرسکتے ہیں، ابھی بھی کچھ ایسے سیکٹرز ہیں جہاں روزگار متاثر ہورہا ہے ہمیں اس کو بھی ختم کرنا ہے ، کورونا کی تیسری  لہر میں کیے گئے اقدامات کے مثبت نتائج آ رہے ہیں، میں لوگوں نے تعاون کیا، ہیلتھ کئیر عملے نے محنت کی اور اللہ نے کامیابی دی ہے ۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ خطرہ ابھی ٹلا نہیں ہے ابھی بھی3ہزار کے قریب لوگ وینٹی لیٹر پر ہیں۔ حکومت کو عوام کے تعاون کی ضرورت ہے تاکہ وبا کیخلاف مل کر لڑا جا سکے۔

اس سے قبل  این سی او سی نے ایک ٹویٹ میں کہا تھا کہ 8 جون کو پاکستان بھر میں 335،790 افراد کو کورونا سے بچاؤ کی ویکسین  کے ٹیکے لگائے گئے اور اب تک دی جانے والی خوراکوں کی کل  تعداد ایک کروڑ تک پہنچ گئی ہے۔

خیال رہے کہ ملک بھر میں  کورونا ویکسی نیشن کے عمل کا آغاز ہوچکا ہے ، کہ  ملک بھر میں انسداد کورونا ویکسی نیشن کے 1700 مراکز قائم کئے گئے ہیں اور این سی او سی نے آئندہ دنوں میں چار ہزار مراکز قائم کرنے کا ہدف مقرر کیا ہے۔

حکومت    پاکستان نے 10 مارچ سے  60 سال سے زائد عمر کے افراد کیلئے کورونا ویکسینیشن  کا آغاز کیا  ،  پاکستان میں جہاں حکومت کی جانب سے فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز یعنی طبی عملے اور 60 سال سے زائد عمر والے افراد کو کورونا سے بچاؤ کی مفت ویکسین لگانے کا سلسلہ جاری ہے وہیں نجی دوا ساز کمپنیوں کی جانب سے بھی فروخت کے لیے ویکسین درآمد کی جا رہی ہیں۔

صحت

بشری بی بی کے میڈیکل ٹیسٹ نجی اسپتال سے کروائے گئے ، وزیر قانون

وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ شریٰ بی بی کو پی ٹی آئی کی پسند کے کسی اور اسپتال میں ریفر کرنے کی کوئی وجہ نہیں تھی کیونکہ ان کے تمام ٹیسٹ کلیئر تھے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بشری بی بی کے میڈیکل ٹیسٹ نجی اسپتال سے کروائے گئے ، وزیر قانون

اسلام آباد: وفاقی وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ نے منگل کو قومی اسمبلی کو بتایا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی قیادت کی درخواست پر بشریٰ بی بی کے میڈیکل ٹیسٹ اسلام آباد کے ایک بہترین نجی اسپتال میں کیے گئے۔

قائد حزب اختلاف عمر ایوب کی جانب سے اٹھائے گئے پوائنٹ آف آرڈر کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی قیادت کی جانب سے سرکاری اسپتالوں پر اعتراضات کے باعث بشریٰ بی بی کے ٹیسٹ نجی اسپتال سے کرائے گئے۔


انہوں نے کہا کہ بشریٰ بی بی کو پی ٹی آئی کی پسند کے کسی اور اسپتال میں ریفر کرنے کی کوئی وجہ نہیں تھی کیونکہ ان کے تمام ٹیسٹ کلیئر تھے۔ انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ پی ٹی آئی قیادت نے ان کی صحت کے معاملے کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

عمران خان نے سنی اتحاد کونسل کے سربراہ حامد رضا کو پی اے سی کا چیئرمین نامزد کر دیا

سپیکر قومی اسمبلی سے اپوزیشن ارکان زین قریشی، شیر افضل مروت اور حامد رضا نے ملاقات کی ہے جس میں پارلیمانی کمیٹیوں کی تشکیل کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

عمران خان نے سنی اتحاد کونسل کے سربراہ حامد رضا کو پی اے سی کا چیئرمین نامزد کر دیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان نے سنی اتحاد کونسل (ایس آئی سی) کے سربراہ حامد رضا کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) کا چیئرمین نامزد کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق عمران خان نے حامد رضا کی نامزدگی کے لیے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کو ہدایات جاری کر دیں۔ اس سے قبل عمران خان نے پی ٹی آئی کے رہنما شیر افضل مروت کو چیئرمین پی اے سی نامزد کیا تھا۔


سپیکر قومی اسمبلی سے اپوزیشن ارکان زین قریشی، شیر افضل مروت اور حامد رضا نے ملاقات کی ہے جس میں پارلیمانی کمیٹیوں کی تشکیل کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔


تاہم اپوزیشن نے چیئرمین پی اے سی کے لیے حامد رضا کا نام اسپیکر کو دے دیا۔ سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا کہ چیئرمین پی اے سی کا انتخاب قواعد کے مطابق ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ سپیکر کی چیئرمین پی اے سی کی نامزدگی کا کوئی دائرہ اختیار نہیں۔ یہ فیصلہ اپوزیشن کو کرنا ہے انہیں جو بھی نام دیا جائے گا وہ چیئرمین پی اے سی بنے گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

چیئرمین سینیٹ سے امریکی سفیر کی ملاقات، تعلقات مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال 

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان جاری تعاون کے مزید فروغ کی امید کا اظہار کیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

چیئرمین سینیٹ  سے امریکی سفیر کی ملاقات، تعلقات مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال 

چیئرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی سے پاکستان میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے پارلیمنٹ ہائوس میں ملاقات کی۔ دو طرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے اور باہمی مفادات کو فروغ دینے کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔  پائیدار دوستی کے مختلف پہلوؤں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
 امریکی سفیر نے سید یوسف رضا گیلانی کو چیئرمین سینٹ منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی اور ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ امریکہ کے ساتھ دیرینہ دوستانہ تعلقات کو فروغ دینے کے لیے پاکستان کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے چیئرمین سینٹ نے دونوں ممالک کے درمیان پارلیمانی تعلقات کو مزید فروغ دینے کی اہمیت پر زور دیا۔ 
چیئرمین سینٹ نے کہا کہ امریکہ پاکستان کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے۔ مختلف شعبوں میں پاکستانی حکومت سے تعاون پر امریکی حکومت کا شکریہ ادا کیا اور دونوں ممالک کے مابین تجارتی روابط اور تجارتی حجم کو بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔ 
ڈونلڈ بلوم نے پاکستان کی نئی اقتصادی ٹیم کو سراہتے ہوئے پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان جاری تعاون کے مزید فروغ کی امید کا اظہار کیا۔ پاکستان کی اقتصادی ٹیم کی کوششوں کی تعریف کی اور پاکستان اور امریکہ کے درمیان مزید اقتصادی تعاون کے امکانات پر روشنی ڈالی۔ 
پاکستان کے مثبت معاشی اشاریوں کی روشنی میں، بلوم نے افراط زر میں کمی کے رجحان اور ڈالر کے ذخائر میں اضافے کو مدنظر رکھتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستانی معیشت پر اعتماد سے سرمایہ کاروں کی حوصلہ افزائی ہوگی۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll