جی این این سوشل

تفریح

اداکارہ ریشم کی کورونا ویکسی نیشن کیلئے حکومتی اقدامات کی تعریف

لاہور: معروف اداکارہ ریشم نے کورونا ویکسی نیشن کیلئے حکومتی اقدامات کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ خیر خواہ حکومت کو ہی عوام کی صحت کا اتنا خیال ہوسکتا ہے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

اداکارہ ریشم کی کورونا ویکسی نیشن کیلئے حکومتی اقدامات کی تعریف
اداکارہ ریشم کی کورونا ویکسی نیشن کیلئے حکومتی اقدامات کی تعریف

معروف فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر  اداکارہ ریشم نے کورونا ویکسین لگواتے ہوئے اپنی تصویر شیئر کی اور کورونا ویکسی نیشن کیلئے حکومتی اقدامات کی تعریف بھی کی۔

اداکارہ نے لکھا کہ  ایک خیر خواہ حکومت کو ہی اپنی عوام کی صحت کا اس درجہ خیال ہوسکتا ہے کہ جیسا اس موجودہ حکومت نے ثابت کیا ہے۔ کورونا کی ویکسین کے لیے لگائے گئے سینٹرز کی کارکردگی اتنی اچھی ہے کہ وہ لوگ جو یہ سمجھ رہے تھے کہ شاید ویکسین لگوانے کے لیے انہیں افراتفری کا سامنا کرنا پڑے گا، حکومتی سطح پر بہترین اقدامات کی بدولت آج وہ سب ہی لوگ مطمئن ہیں اور جوق در جوق ویکسین لگا بھی رہے ہیں۔

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by therealresham (@therealresham)

اداکارہ  ریشم  نے مزید کہا کہ  میری بھی اپنے لوگوں سے یہ پُرزور اپیل ہے کہ صحت کے معاملے میں کسی بھی قسم کی غفلت نہ برتیں کیونکہ آپ کی ذرا سی غفلت آپ کی یا آپ کے گھر والوں کی زندگی کا چراغ گُل کر سکتی ہے۔اپنی اور اپنے گھر والوں کی صحت کا خیال رکھئیے کہ جان ہے تو جہان ہے۔

پاکستان

پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید اور عالیہ حمزہ کی میانوالی میں درج مقدمہ میں گرفتاری

انسداد دہشت گردی عدالت نے تھانہ شادمان حملہ کیس میں دونوں رہنماؤں کی درخواست ضمانت منظور کی تھی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید اور عالیہ حمزہ کی میانوالی میں درج مقدمہ میں گرفتاری

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما صنم جاوید اور عالیہ حمزہ کا نام 9 مئی کے مقدمات میں شامل، پولیس گرفتاری کے لیے لاہور پہنچ گئی۔

پولیس کی جانب سے صنم جاوید خان اور عالیہ حمزہ کی میانوالی میں درج مقدمہ میں گرفتاری ڈال دی گئی۔ جیل حکام پی ٹی آئی رہنما کو انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں پیش کریں گے۔

میانوالی پولیس صنم جاوید اور عالیہ حمزہ کے راہداری ریمانڈ کی استدعا کرے گی۔ میانوالی کے تھانہ سٹی میں 9 مئی کو توڑ پھوڑ کے دو مقدمات 348/23 اور 349/23 درج تھے۔ پی ٹی آئی رہنما کا نام پہلے سے درج مقدمات میں بطور ملزمہ شامل کیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی رہنما کی گرفتاری کے لیے ڈی ایس پی صدر کی زیر قیادت ٹیم لاہور پہنچی ہے۔

خیال رہے کہ رواں ہفتے ہی سینیٹ انتخابات کے لیے الیکشن کمیشن پنجاب کی جانب سے تحریک انصاف کی رہنما کے کاغذات نامزدگی منظور کیے گئے تھے۔ گزشتہ دنوں انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی کو تھانہ شادمان حملہ کیس میں پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ اور صنم جاوید کی درخواست ضمانت منظور کی تھی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

مشترکہ مفادات کونسل کی تشکیل نو ، نوٹیفکیشن جاری

مشترکہ مفادات کونسل کی تاریخ میں پہلی بار وزیر خزانہ کی جگہ وزیر خارجہ کو شامل کیا گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

مشترکہ مفادات کونسل کی تشکیل نو ، نوٹیفکیشن جاری

وزیر اعظم میاں شہباز شریف نے مشترکہ مفادات کونسل کی تشکیل نو کر دی، نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق مشترکہ مفادات کونسل کی تاریخ میں پہلی بار وزیر خزانہ کی جگہ وزیر خارجہ کو شامل کیا گیا، 8 رکنی مشترکہ مفادات کونسل کے چیئرمین وزیراعظم شہباز شریف ہوں گے۔

جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ مشترکہ مفادات کونسل میں چاروں وزرائے اعلیٰ بطور ممبران شامل ہوں گے، وزیر خارجہ اسحاق ڈار کو بطور رکن مشترکہ مفادات کونسل میں شامل کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق وزیر دفاع خواجہ محمد آصف، وزیر سیفران انجینئر امیر مقام بھی مشترکہ مفادات کونسل کے ممبر ہوں گے، مشترکہ مفادات کونسل 21 مارچ 2024 سے وجود میں آگئی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا

قومی و صوبائی اسمبلیوں کی 23 نشستوں پر 21 اپریل کو ضمنی انتخابات ہوں گے، الیکشن کمیشن

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا

الیکشن کمیشن نے قومی وصوبائی اسمبلیوں کی 23نشستوں پرضمنی انتخابات کےلئے شیڈول جاری کردیا۔

الیکشن کمیشن کے مطابق قومی و صوبائی اسمبلیوں کی 23 نشستوں پر ضمنی انتخابات 21 اپریل کو ہوں گے۔ شیڈول کے مطابق پنجاب میں قومی اسمبلی کی 6، پنجاب اسمبلی کے 12 حلقوں میں انتخابات ہوں گے۔

پی پی 22، چکوال کم تلہ گنگ ،پی پی 32، گجرات ،پی پی 36 وزیرآباد، پی پی 54، نارروال میں انتخابات ہوں گے، پی پی 93، بھکر، پی پی 139، شیخوپورہ ،پی پی 147، لاہور، پی پی 149، لاہور ،پی پی 158، لاہور ،پی پی 164، لاہورمیں میدان سجےگا،جبکہ پی پی 266، رحیم یار خان ،پی پی 290،

ڈی جی خان پنجاب میں قومی اسمبلی کے دو حلقوں این اے 132اور 119 کے لیے ضمنی انتخابات کروائے جائیں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll