جی این این سوشل

علاقائی

وفاقی تعلیمی بورڈ کا میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کی تاریخوں کا اعلان

اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے میٹرک اور انٹر میڈیٹ کے سالانہ امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا ہے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

وفاقی تعلیمی بورڈ  کا میٹرک اور انٹرمیڈیٹ  کے امتحانات کی تاریخوں  کا اعلان
وفاقی تعلیمی بورڈ کا میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کی تاریخوں کا اعلان

تفصیلات کے مطابق    بارہویں کلاس کے امتحانات 10 جولائی سے 31 جولائی تک ہوں گے،  دسویں کلاس کے امتحانات 12 جولائی سے 30 جولائی تک ہوں گے اور  امتحانات صرف اختیاری مضامین کے ہوں گے۔رواں سال بچوں کے پریکٹیکل نہیں ہوں گے، نویں اور گیارہویں کلاس کے امتحانات اگست میں ہوں گے۔

اسلام آباد میں چیئرمین فیڈرل بورڈ قیصر عالم نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے کل امیدوار 3 لاکھ 85 ہزار سے زائد ہیں،میٹرک کے767 اور انٹرمیڈیٹ کے 385 سینٹرز بنائے جائیں گے۔

قیصر عالم کا کہنا تھا کہ کورونا کی وجہ سے  سلیبس بھی کم کیا ہے،  ریگولر طلبا کا امتحان اختیاری مضامین میں ہوگا، جوطالبعلم دوبارہ ٹیسٹ دینا چاہتے ہیں ان کا امتحان بھی اسی طرح ہوگا، ان بچوں کی ڈیٹ شیٹ نویں اور گیارہویں کے ساتھ جاری ہوگی۔

چیئرمین فیڈرل بورڈ کا کہنا تھا کہ امپروومنٹ والے بچوں کا امتحان اگست میں ہوگا،پہلی بار امتحانات میں ڈیجیٹل حاضری لگےگی، فیڈرل بورڈ کے ڈیش بورڈ پر بچوں کی حاضری غیر حاضری کا پتہ چل جائےگا۔انہوں نے کہا کہ  ابھی امتحانات کے پریکٹیکل نہیں لے رہے، آئندہ امتحانات میں پریکٹیکل لیں گے، پریکٹیکل کے نتائج ایک گھنٹے میں موصول ہوجائیں گے، امتحانی پیپر ای مارکنگ کے ذریعے چیک ہوں گے اور  ہماری  کوشش ہے 30 روز کے اندر امتحانات کے نتائج کا اعلان ہو جائے۔

تجارت

پاکستان اسٹاک ایکسچینج تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

سٹاک مارکیٹ 100 انڈیکس ایک اور تاریخ رقم کرتے ہوئے 72 ہزار کی نفسیاتی حد بھی عبور کرگیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان اسٹاک ایکسچینج تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ کاروبار کے آغاز پر 700 سےزائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔ 
آج ابتدائی ٹریڈنگ کے دوران سٹاک مارکیٹ 100 انڈیکس ایک اور تاریخ رقم کرتے ہوئے 72 ہزار کی نفسیاتی حد بھی عبور کرگیا۔
سٹاک مارکیٹ میں یہ تیزی اسی طرح برقرار نہیں رہ سکی اور انڈیکس نے کچھ ہی دیر کے بعد واپسی کا سفر شروع کر دیا تاہم اس وقت 100 انڈیکس میں 356 پوائنٹس کا اضافہ ہو چکاہے اور اس وقت 70 ہزار 901 پوائنٹس پر موجود ہے ۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز 100 انڈیکس 523 پوائنٹس یا 0.74 فیصد اضافے کے بعد 71 ہزار 433 پوائنٹس کی بُلند ترین سطح پر پہنچ گیا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

شیخ رشید کیخلاف مختلف شہروں میں درج مقدمات کیخلاف کیس کا فیصلہ محفوظ

ایف آئی آر میں بلورانی اور دیگر الفاظ نہیں ہیں، ایف آئی آر میں لکھا ہے بلاول بھٹو کے خلاف غلیظ اور غلط الفاظ بولے، عدالت 

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

شیخ رشید کیخلاف مختلف شہروں میں درج مقدمات کیخلاف کیس کا فیصلہ محفوظ

اسلام آباد ہائی کورٹ نے شیخ رشید کیخلاف ایک ہی الزام پر مختلف شہروں میں درج مقدمات کیخلاف کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا۔ 
اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس طارق محمود جہانگیری نے کیس کی سماعت کی، شیخ رشید اپنے وکیل سردار عبدالرازق اور سردار شہباز کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔اس موقع پر اسٹیٹ کونسل ملک عبدالرحمن اور پولیس وکیل کاظم عدالت بھی عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔
جسٹس طارق محمود جہانگیری نے استفسار کیا کہ یہ بلو رانی والے الفاظ ایف آئی آر میں ہیں کیا؟ اس میں مدعی کون ہے،ایف آئی آر میں بلورانی اور دیگر الفاظ نہیں ہیں، ایف آئی آرمیں لکھا بلاول بھٹو کے خلاف غلیظ اور غلط الفاظ بولے گئے، جو الفاظ رپورٹ میں بتائے وہ ایف آئی آر میں نہیں، آئی جی سندھ اور پراسیکیوٹر جنرل سندھ نے کہاں سے یہ الفاظ لیے۔
عدالت نے استفسار کیا کہ تفتیشی صاحب بتائیں یہ وقوعہ ہی اسلام آباد میں ہواہے، بیان یہاں دیا مقدمہ کراچی میں کیسے ؟، بے نظیر بھٹو راولپنڈی میں شہید ہوئیں،کراچی میں مقدمہ ہوگا کیا؟
مدعی کے وکیل نے بتایا کہ یو ایس بی موجود ہے، یوٹیوب پر ویڈیو موجودہے،9 لاکھ سے زائد ویوز ہیں۔وقوعہ پولی کلینک ہسپتال میں ہوا ہے۔
بعدازاں  عدالت نے شیخ رشید احمد کی اخراج مقدمہ درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔
واضح رہے کہ شیخ رشید احمد نے تھانہ موچکو ، لسبیلہ اور اسلام آباد میں درج مقدمات کے اخراج کی درخواست دائر کررکھی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

پاکستان اور نیوزی لیڈ کے درمیان چوتھا ٹی 20میچ کل لاہورمیں ہوگا

پاکستانی ٹیم کل مایہ ناز بیٹر بابر اعظم کی زیر قیادت میدان میں اترے گی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان اور نیوزی لیڈ کے درمیان چوتھا ٹی 20میچ کل لاہورمیں ہوگا

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان چوتھا ٹی 20 میچ کل لاہور میں کھیلا جائے گا۔ 
پاکستانی ٹیم کل مایہ ناز بیٹر بابر اعظم کی زیر قیادت میدان میں اترے گی ،سکواڈ میں شامل دیگر کھلاڑیوں میں ابرار احمد ، اعظم خان ، فخر زمان ، افتخار احمد ، عماد وسیم ، محمد عباس آفریدی ، محمد رضوان ، محمد عامر ، محمد عرفان خان ، نسیم شاہ ، صائم ایوب ، شاداب خان ، شاہین شاہ آفریدی ، اسامہ میر ، عثمان خان اور زمان خان شامل ہیں ۔
 نیوزی لینڈ ٹیم کو مائیکل بریسویل لیڈ کریں گے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں ٹام بلنڈل ، ٹم سیفرٹ ، فن ایلن ، مارک چیپمین ، جوش کلارکسن ، ڈین فوکس کرافٹ ، کول میک کونچی ، جیمز نیشم ، جیکب ڈفی ، بین لسٹر ، ولیم او روک ، بین سیئرز ، ایش سودھی ، ایڈم ملن ، زیکری فوکس اور ٹم روبنسن شامل ہیں ۔
دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا چوتھا میچ 25 اپریل جبکہ پانچواں اور آخری میچ 27 اپریل کو کھیلا جائے گا ۔ سیریز کے پہلے تین میچ راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جا چکے ہیں جبکہ بقیہ آخری دو میچ قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلے جائیں گے
یاد رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کی یہ سیریز 5 میچوں پر مشتمل ہے۔ جس میں 3 میچ کھیلے جا چکے ہیں۔ پہلا میچ بارش کے باعث منسوخ کر دیا گیا تھا ۔ پہلے میچ میں صرف 2 گیندیں کی کھلیں جا سکی تھیں۔
اب تک پاکستان اور نیوزی لینڈ کی 5 میچوں کی سیریز ایک ، ایک سے برابر ہے۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll