جی این این سوشل

دنیا

میانمار میں فوجی طیارہ گر کر تباہ ، 12 افراد ہلاک

میانمار کی فوج کا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں طیارے میں سوار 12 افراد ہلاک ہوگئے ۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

میانمار میں فوجی طیارہ گر کر تباہ ، 12 افراد ہلاک
میانمار میں فوجی طیارہ گر کر تباہ ، 12 افراد ہلاک

خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق  طیارہ میانمار کے دوسرے سب سے بڑے شہر منڈالے کے  پہاڑی علاقوں میں گر کر تباہ ہوا ہے ، جس میں مبینہ طور پر تمام فوجی اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔فوکر طیارے میں 16 فوجی جوان سوار تھے ۔

اطلاعات کے مطابق طیارہ دارالحکومت نیپائیڈو سے پائین او لون شہر جا رہا تھا اور جب وہ اسٹیل پلانٹ سے 300 میٹر (984 فٹ) کے فاصلے پر گرکر تباہ ہوا ۔فوجی طیارے میں سوار افراد   مذہبی تقریب میں شرکت کرنے والے تھے۔ پائلٹ اور ایک مسافر سمیت دو افراد زندہ بچ گئے ہیں  جنہیں  زخمی حالت میں  ملٹری  اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔

 حادثے کی وجوہات  معلوم کی جارہی ہیں ۔

دنیا

سعودی عرب نے بحیرہ احمر میں ناجل اور طراد مچھلی کے شکار پر پابندی عائد کردی

زرعی نظام کی خلاف ورزیوں کو کم کرنے کے لیے دورے کئے جائیں گے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سعودی عرب نے بحیرہ احمر میں ناجل اور طراد مچھلی کے شکار پر پابندی عائد کردی

ریاض: سعودی عرب نے بحیرہ احمر میں ناجل اور طراد مچھلیوں کے شکار پر پابندی عائد کر دی۔

العربیہ اردو کے مطابق مکہ مکرمہ کے علاقے میں ماحولیات، پانی اور زراعت کی وزارت کی شاخ نے ناجل اور طراد مچھلیوں کے شکار پر پابندی عائد کر دی ہے جس کا مقصد مچھلی کو تولیدی مدت کے دوران انڈے دینے کا موقع فراہم کرنے، اس کے پائیدار سٹریٹجک سٹاک کو محفوظ رکھنے کے علاوہ ضرورت سے زیادہ ماہی گیری سے اس کی کمی کو روکنا ہے۔

وزارت ماحولیات، پانی اور زراعت نے بحیرہ احمر کے ساحل پر ناجل اور طراد مچھلیوں کی ماہی گیری پر 2ماہ کے لیے پابندی کا اعلان کیا ہے جو یکم اپریل سے 31 مئی تک ہے۔

ماہی پروری کے محکمے کے سربراہ انجینئر ابراہیم المالکی نے کہا کہ زرعی نظام کی خلاف ورزیوں کو کم کرنے کے لیے دورے کئے جائیں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید اور عالیہ حمزہ کی میانوالی میں درج مقدمہ میں گرفتاری

انسداد دہشت گردی عدالت نے تھانہ شادمان حملہ کیس میں دونوں رہنماؤں کی درخواست ضمانت منظور کی تھی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید اور عالیہ حمزہ کی میانوالی میں درج مقدمہ میں گرفتاری

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما صنم جاوید اور عالیہ حمزہ کا نام 9 مئی کے مقدمات میں شامل، پولیس گرفتاری کے لیے لاہور پہنچ گئی۔

پولیس کی جانب سے صنم جاوید خان اور عالیہ حمزہ کی میانوالی میں درج مقدمہ میں گرفتاری ڈال دی گئی۔ جیل حکام پی ٹی آئی رہنما کو انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں پیش کریں گے۔

میانوالی پولیس صنم جاوید اور عالیہ حمزہ کے راہداری ریمانڈ کی استدعا کرے گی۔ میانوالی کے تھانہ سٹی میں 9 مئی کو توڑ پھوڑ کے دو مقدمات 348/23 اور 349/23 درج تھے۔ پی ٹی آئی رہنما کا نام پہلے سے درج مقدمات میں بطور ملزمہ شامل کیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی رہنما کی گرفتاری کے لیے ڈی ایس پی صدر کی زیر قیادت ٹیم لاہور پہنچی ہے۔

خیال رہے کہ رواں ہفتے ہی سینیٹ انتخابات کے لیے الیکشن کمیشن پنجاب کی جانب سے تحریک انصاف کی رہنما کے کاغذات نامزدگی منظور کیے گئے تھے۔ گزشتہ دنوں انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی کو تھانہ شادمان حملہ کیس میں پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ اور صنم جاوید کی درخواست ضمانت منظور کی تھی۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

پاکستان ایس آئی ایف سی کے تحت برازیل سے اعلیٰ نسل کے مویشی درآمدکرے گا

پاکستان اور برازیل کے درمیان باہمی تجارت کو فروغ دینے کے وسیع مواقع ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان ایس آئی ایف سی کے تحت برازیل سے اعلیٰ نسل کے مویشی درآمدکرے گا

پاکستان نے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے سرسبز پاکستان اقدام کے تحت اعلیٰ نسل کے مویشیوں کی درآمد کے لئے برازیل کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔

اس اقدام کے تحت قائم ہونیوالی کمپنی FONGROWنے معاہدے میں اہم کردار ادا کیا، معاہدے کے تحت پاکستان برازیل سے مویشیوں کی نو نسلیں درآمد کرے گا۔

برازیل کے سفیرOlyntho Vieira نے ایک انٹرویومیں کہا کہ پاکستان اور برازیل کے درمیان باہمی تجارت کو فروغ دینے کے وسیع مواقع ہیں۔
 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll