جی این این سوشل

کھیل

ملتان سلطانز نے کراچی کنگز کو 12 رنز سے ہرا دیا

ابوظہبی : ملتان سلطانز نے کراچی کنگز کو 12 رنز سے شکست دے دی۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

ملتان سلطانز نے کراچی کنگز کو  12 رنز سے ہرا دیا
ملتان سلطانز نے کراچی کنگز کو 12 رنز سے ہرا دیا

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل ) 6 کا 16 واں میچ کراچی کنگز اور ملتان سلطانز کے درمیان کھیلا گیا،کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا،ملتان سلطانز نے پہلے کھیلتے ہوئے 177 رنز بنائے تھے۔ کراچی کینگز کی ٹیم 177 رنز کے تعاقب میں 7 وکٹوں پر 164 رنز بنا سکی۔

کراچی کنگز کے بابر اعظم  85 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے ہیں جبکہ  ملتان سلطانز کی جانب سے عمران خان 3 شکار کر کے نمایاں رہے اور   عمران طاہرنے بھی 2 وکٹیں حاصل کیں ہیں ۔

ملتان کی جانب سے رائلے روسو اور خوشدل شاہ 44،44 رنز بنا کر ٹاپ سکورر رہے جبکہ  کراچی کنگز کے تھیسارا پریرا 2 وکٹوں کیساتھ نمایاں رہے ہیں ۔

خیال رہے کہ  کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم  نے ٹاس جیت کر ملتان سلطانز کے کپتان  محمد رضوان  کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔

 عماد وسیم  کا کہنا تھا کہ  کراچی کے مقابلے میں یہاں کنڈیشنز مختلف ہیں، ابوظبی میں اسپنرز کو مدد ملے گی اور   کراچی کنگز کی ٹیم میں قاسم اکرم کو شامل کیا گیا ہے۔ ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان کا کہنا تھا کہ کوشش کریں گے اچھا ٹوٹل سیٹ کرسکیں، ٹاس جیتتے تو پہلے بولنگ ہی کرتے۔

گزشتہ روز پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 6 کے 15 ویں میچ میں لاہور قلندرز نے  شاندار  مقابلے کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔ لاہور قلندرز نے ٹاس جیت کر اسلام آباد یونائیٹڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی۔لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے دیا گیا 144 رنز کا ہدف آخری اوور میں حاصل کر لیا۔ابوظہبی میں کھیلے گئے میچ میں لاہور قلندرز کی جیت میں اہم کردار راشد خان اور ٹم ڈیوڈ نے ادا کیا۔ دونوں کھلاڑی بالترتیب 15 اور 23 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔لاہور قلندرز کے راشد خان کو عمدہ آل راؤنڈ کارکردگی پر پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔

پاکستان

پاک سعودیہ تعلقات کو مضبوط اقتصادی شراکت داری میں بدلنے کی ضرورت ہے، وزیر خزانہ

پاکستان میں سعودی سرمایہ کاری باہمی ترقی اور خوشحالی کے لیے بھی مددگار ثابت ہوگی، اسحاق ڈار

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاک سعودیہ  تعلقات کو مضبوط اقتصادی شراکت داری میں بدلنے کی ضرورت ہے، وزیر خزانہ

وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان میں سعودی سرمایہ کاری سے نہ صرف گہری قابل قدر شراکت داری کو تقویت ملے گی بلکہ یہ علاقائی امن و استحکام میں بھی اہم کردار ادا کرے گی ۔ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان برادرانہ تعلقات ہیں ، ان برادرانہ تعلقات کو مضبوط اقتصادی شراکت داری میں بدلنے کی ضرورت ہے۔

خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیرخارجہ اسحٰق ڈار نے کہا کہ سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان اور وفد کو خوش آمدید کہتا ہوں ، سعودی وفد کی موجودگی دونوں ممالک کے درمیان گہرے اور مستقل روابط کو واضح کرتی ہے۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ موجودہ حکومت کا ہدف سرمایہ کاروں بالخصوص سعودی عرب کے سرمایہ کاروں کے لیے پرکشش ماحول پیدا کرتے ہوئے پاکستان کو اقتصادی سرگرمی اور اور جدت کے حامل مرکز میں تبدیل کرنا ہے۔ پاکستان میں سعودی سرمایہ کاری باہمی ترقی اور خوشحالی کے لیے بھی مددگار ثابت ہوگی۔

وزیر خارجہ ڈار نے کہا کہ پاکستان زرخیز زرعی زمین، فعال افرادی قوت ،معدنی وسائل ، متحرک آئی ٹی سیکٹر اور شمسی، ہائیڈرو اور ونڈ جیسی قابل تجدید توانائی کے وافر امکانات سے مالا مال ہے۔ پاکستان کی زرخیز زمین نے زرعی ٹیکنالوجی اور فوڈ پروسیسنگ میں بے شمار مواقع فراہم کئے ہیں۔ آبی وسائل کا ایک وسیع نیٹ ورک پاکستان کے لیے ریجنل فوڈ باسکٹ بننے کے امکانات پیدا کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک کے کان کنی کے شعبہ بالخصوص تانبا ،سونا اور قیمتی معدنیات سے معروف ٹیتھیان بیلٹ میں بہت زیادہ مواقع پائے جاتے ہیں جن سے بھی تک استفادہ نہیں کیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مشترکہ کوششوں کے ذریعے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات مزید مضبوط ہوں گے انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ دونوں فریقین کو دسیتیاب وافر مواقع سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔

اجلاس میں  سعودی وزیر برائے پانی و زراعت انجینیر عبدالرحمن عبدالمحسن آل فضلی ، صنعت اور معدنی وسائل کے وزیر، بندر ابراہیم الخریف، معاون وزیر برائے سرمایہ کاری، ابراہیم بن یوسف المبارک؛ سعودی خصوصی کمیٹی کے سربراہ، محمد مازیاد التویجری اور وزارت توانائی اور سعودی پبلک انویسٹمنٹ فنڈ کے سینئر حکام شامل ہیں ۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

2400 روپے اضافے کے بعد فی تولہ سونے کی قمیت 2 لاکھ 49 ہزار 700 روپے ہو گئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ دیکھا گیا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 2400 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق ایک تولہ سونا 2400 روپے مہنگا ہونے کے بعد 2 لاکھ 49 ہزار 700 روپے کا ہوگیا ہے۔

 اسی طرح 10 گرام سونا 2057 روپے اضافے سے 2 لاکھ 14 ہزار 77 روپےکا ہوگیا ہے۔

دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 20 ڈالر اضافے سے 2371 ڈالر فی اونس ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

ایران اسرائیل کشیدگی میں اضافے کو روکنے کی سفارتی کوششیں کر رہے ہیں، امریکہ

واشنگٹن ایران کے ساتھ دشمنی میں کوئی اضافہ نہیں دیکھنا چاہتا، امریکی وزیر جارجہ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ایران  اسرائیل کشیدگی میں اضافے کو روکنے  کی  سفارتی کوششیں کر رہے ہیں، امریکہ

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا ہے کہ امریکہ مشرق وسطیٰ میں ایران اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی میں اضافے کو روکنے کے لیے سفارتی کوششیں کر رہا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق انٹونی بلنکن نے عراقی نائب وزیر اعظم محمد علی تمیم کے ساتھ ملاقات کی اور کہا ہم کشیدگی نہیں چاہتے لیکن ہم اسرائیل کا دفاع اور خطے میں اپنے اہلکاروں کی حفاظت جاری رکھیں گے۔

امریکی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ واشنگٹن ایران کے ساتھ دشمنی میں کوئی اضافہ نہیں دیکھنا چاہتا تاہم اس کے باوجود دمشق میں ایرانی قونصل خانے کو نشانہ بنانے کے جواب میں تہران کی جانب سے کیے گئے حملے کے بعد بھی اسرائیل کا دفاع جاری رکھے گا۔

انہوں نے کہا امریکہ مشرق وسطیٰ میں ایران اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی میں اضافے کو روکنے کے لیے سفارتی کوششیں کر رہا ہے۔  گزشتہ 36 گھنٹوں میں ہم نے اپنے سفارتی رد عمل کو اس کوشش میں مربوط کیا ہے کہ طاقت اور حکمت ایک ہی سکے کے دو مختلف رخ بنے رہیں۔

عراق کے نائب وزیر اعظم محمد علی تمیم نے بلنکن کے ساتھ اپنی ملاقات کے دوران کہا کہ عراق ایران اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی میں اضافے کے درمیان تمام فریقوں سے تحمل کا مظاہرہ کرنے کا مطالبہ کرتا ہے۔خطے میں جاری کشیدگی ایک وسیع جنگ میں بدل سکتی ہے اور پھر اس سے بین الاقوامی سلامتی اور تحفظ کو خطرہ لاحق ہو جائے گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll