جی این این سوشل

علاقائی

سندھ میں میٹرک اور انٹر کے امتحانات کے شیڈول کا اعلان

کراچی : سندھ میں میٹرک اور انٹر کے امتحانات کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا، محکمہ کالج ایجوکیشن نے امتحانات کا شیڈول کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

سندھ میں میٹرک اور انٹر کے امتحانات کے شیڈول کا اعلان
سندھ میں میٹرک اور انٹر کے امتحانات کے شیڈول کا اعلان

تفصیلات کے مطابق    محکمہ کالج ایجوکیشن نے امتحانات کا شیڈول کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، میٹرک کے امتحانات کا انعقاد 5 جولائی اور بارہویں جماعت کے امتحانات کا آغاز 26 جولائی سے ہوگا، گیارہویں جماعت کےامتحانات بارہویں جماعت کےامتحان مکمل ہونے کے بعد شروع ہونگے،کراچی: صرف اختیاری مضامین کےامتحانات لیے جائیں گےاور تعلیمی بورڈز کے تحت امتحانات 60فیصد سلیبس پر ہونگے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق   امتحانی پرچے میں 50فیصد معروضی سوالات تیس فیصد چھوٹے اور 20فیصد بڑےسوالات پر مشتمل ہونگے،  پرچہ کا دورانیہ 2 گھنٹے کا ہوگا۔  تدریسی و غیر تدریسی عملے کیلے کورونا ویکسین لازمی قرار دیا گیا ہے۔

گزشتہ روز  فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے میٹرک اور انٹر میڈیٹ کے سالانہ امتحانات کی تاریخوں کا اعلان  کیا تھا،جس میں کہا گیا تھا کہ  بارہویں کلاس کے امتحانات 10 جولائی سے 31 جولائی تک ہوں گے،  دسویں کلاس کے امتحانات 12 جولائی سے 30 جولائی تک ہوں گے اور  امتحانات صرف اختیاری مضامین کے ہوں گے۔رواں سال بچوں کے پریکٹیکل نہیں ہوں گے، نویں اور گیارہویں کلاس کے امتحانات اگست میں ہوں گے۔

جرم

دفتر خارجہ کی لانڈھی دہشتگردانہ حملے کی شدید مذمت

دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا کہ ہم ہر قسم کی دہشت گردی کے خاتمے کے لئے شراکت داروں کے ساتھ ملکر کام جاری رکھیں گے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

دفتر  خارجہ کی لانڈھی  دہشتگردانہ حملے کی شدید مذمت

پاکستان نے کراچی کے علاقے لانڈھی میں دہشتگرد حملے کی شدید مذمت کی ہے۔دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان غیر ملکیوں کا تحفظ یقینی بنانے کے لئے پرعزم ہے۔

انہوں نے کہا کہ واقعہ میں ملوث عناصر کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لئے تمام ضروری اقدامات کئے جائیں گے۔ترجمان نے کہا کہ اس طرح کی بزدلانہ کارروائیاں ملک سے دہشت گردی کے خاتمے سے متعلق حکومت اور عوام کے پختہ عزم کو مضبوط بناتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم ہر قسم کی دہشت گردی کے خاتمے کے لئے شراکت داروں کے ساتھ ملکر کام جاری رکھیں گے۔دہشت گرد حملے میں دو پاکستانی شہید ہوئے ہیں۔حملے میں پانچ جاپانی شہری محفوظ رہے جبکہ جوابی کارروائی میں دہ دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

ایران کے ایٹمی مراکز مکمل طور پر محفوظ ہیں، ایرانی جنرل 

ایران خطرات سے نمٹنے کے لیے ہمیشہ تیار ہے، احمد حق طلب

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ایران کے ایٹمی مراکز مکمل طور پر محفوظ ہیں، ایرانی جنرل 

ایران کے نیوکلیر سکیورٹی کور کے کمانڈر جنرل احمد حق طلب نے کہا ہے کہایران کے ایٹمی مراکز مکمل طور پر محفوظ ہیں۔

ایرانی خبررساں ادارے کے مطابق جنرل احمد حق طلب نے تہران میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بین الاقوامی اٹامک ایجنسی کے قواعد و ضوابط اور اصولوں کے مطابق تمام ممالک جوہری تنصیبات پر حملہ نہ کرنے کے پابند ہیں مگر اس کے باوجود اسلامی جمہوریہ ایران شروع ہی سے ان خطرات سے نمٹنے کے لیے ہمیشہ تیار رہا ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ اسرائیل کے ایٹمی مراکز کی نشاندہی کرلی گئی ہے اور تمام اہداف کے بارے میں ضروری معلومات ہمارے اختیار میں ہیں اس لیے م اسرائیلی کارروائی کا جواب دینے کے لیے ہم ان کے اہداف پر طاقتور میزائل داغنے کے لیے تیار ہیں۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ اگر اسرائیلی حکومت ہمارے ایٹمی مراکز اور تنصیبات کے خلاف کارروائی کرنا چاہتی ہے تو اسے یقینی طور پر ہمارے ردعمل کا سامنا کرنا پڑے گا اور اسرائیلی ایٹمی مراکز پر ان کے مقابلے کے جدید ہتھیاروں سے حملہ اور آپریشن کیا جائے گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

ضمنی الیکشن میں پاک فوج کے دستے تعینات کرنے کی منظوری

وفاقی حکومت کی جانب سے منظوری کے بعد وزارت داخلہ نے احکامات جاری کر دیئے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ضمنی الیکشن میں پاک فوج کے دستے تعینات کرنے کی منظوری

ضمنی انتخابات کی فول پروف سکیورٹی کیلئے وفاقی حکومت نے سول آرمڈ فورسز اور پاکستان آرمی کے دستے تعینات کرنے کی منظوری دے دی۔

ذرائع کے مطابق حکومت نے ملک بھر میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالے سے وفاقی حکومت نے ضمنی الیکشن میں سول آرمڈ فورسز اور پاکستان آرمی کے دستے تعینات کرنے کی منظوری دے دی۔

نوٹی فکیشن کے مطابق سول آرمڈ فورسز اور پاکستان آرمی کے دستے کوئیک رسپانس کے طور پر استعال ہوں گے۔

سول آرمڈ فورسز اور پاکستان آرمی کے دستے آج سے 22 اپریل تک دستیاب ہوں گے۔

وفاقی حکومت کی جانب سے منظوری کے بعد وزارت داخلہ نے احکامات جاری کر دیئے۔الیکشن کمیشن آف پاکستان نے وفاقی حکومت کو ضمنی انتخابات میں سیکیورٹی فراہم کرنے کی در خواست کی تھی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll