جی این این سوشل

تجارت

پاکستان کے تمام معاشی اعشاریے مثبت ہیں: فواد چوہدری

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ الحمداللّہ! پاکستان کے تمام معاشی اعشاریے مثبت ہیں۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پاکستان کے تمام معاشی اعشاریے مثبت ہیں: فواد چوہدری
پاکستان کے تمام معاشی اعشاریے مثبت ہیں: فواد چوہدری

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر  جاری  بیان میں وفاقی وزیراطلاعات و نشریات  فواد چوہدری نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ طویل عرصے بعد پاکستان معاشی استحکام کی طرف بڑھ رہاہے۔عوام اوراداروں کاوزیراعظم پر مکمل اعتماد ہےاس لئے سیاسی اور معاشی استحکام ممکن ہوا۔ انہوں نے کہاکہ چاہتے ہیں اپوزیشن احتساب کواصلاحات سے علیحدہ دیکھےاورانتخابی اور عدالتی اصلاحات پر بات چیت ہو۔

علاقائی

خیبر پختونخوا حکومت کا صوبے میں مستحق افراد کو عید پیکج دینے کا فیصلہ

پیکج کے تحت ہر حلقے میں ایک ہزار مستحق افراد کو دس، دس ہزار روپے دیئے جائیں گے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

خیبر پختونخوا حکومت کا صوبے میں مستحق افراد کو عید پیکج دینے کا فیصلہ

خیبر پختونخوا حکومت نے صوبے میں مستحق افراد کو عید پیکج دینے کا فیصلہ کر لیا ہے، صوبائی کابینہ نے پیکج کی منظوری دے دی ہے۔

ایک ارب 15 کروڑ روپے لاگت کے پیکج کے تحت صوبائی اسمبلی کے ہر حلقے میں ایک ہزار مستحق افراد کو دس، دس ہزار روپے دیئے جائیں گے،دوسری جانب کابینہ نے 2050 پولیس شہداء کے خاندانوں کو بھی عید پیکج دینے کی منظوری دیدی ہے۔

علاوہ ازیں ضم اضلاع میں پولیس کو گاڑیوں اور دیگر جدید آلات کی فراہمی کے لیے اسکیم کی منظوری دی گئی، جس کے تحت 7.67 ارب روپے کی لاگت سے گاڑیاں اور جدید آلات خریدے جائیں گے۔

کابینہ نے سرکاری محکموں میں بھرتیوں کے لیے نجی ٹیسٹنگ ایجنسیوں سے اسکریننگ ٹیسٹ لینے کے معاملے پر کمیٹی تشکیل دے دی، جو 15 دنوں میں سرکاری ٹیسٹنگ ایجنسیوں کی استعداد بڑھانے سمیت دیگر متعلقہ معاملات پر حتمی سفارشات پیش کرے گی۔

کابینہ اجلاس میں ڈیجیٹل رائٹ آف وے پالیسی کی بھی منظوری دے دی گئی۔ اجلاس میں پاکستان ڈیجیٹل سٹی کے قیام کے لیے انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ اور اسپیشل ٹیکنالوجی زون اتھارٹی کے درمیان معاہدے کی بھی منظوری دی گئی۔ علاوہ ازیں اجلاس میں چیف ایگزیکٹو آفیسر اور ایگزیکٹو کمیٹی ممبران پیڈو کی تعیناتی کے لیے رولز کی منظوری دیدی گئی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

نواز شریف کو پانامہ کیس میں اقامہ پر سزا دینا ججز کی غلطی تھی، علیمہ خان

اگر اصل کیس میں سزا ہوتی تو آج یہ ایسے نہ پھر رہے ہوتے، ہمشیرہ عمران خان

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

نواز شریف کو پانامہ کیس میں اقامہ پر سزا دینا ججز کی غلطی تھی، علیمہ خان

بانی چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان  نے کہا کہ نواز شریف کو پانامہ کیس میں اقامہ پر سزا دینا ججز کی غلطی تھی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان کا کہنا تھا کہ  پاناما کیس میں جج نے غلطی کی تھی، جس کیس میں سزا دی وہ اقامہ تھا، اصلی کیس پر نواز شریف کو سزا نہیں سنائی گئی، اگر اصل کیس میں سزا ہوتی تو آج یہ ایسے نہ پھر رہے ہوتے۔

انہوں نے کہا کہ 6 ججز کے خط نے بہت سارے افراد کو بھی بےنقاب کیا ، جب تک جج انصاف کیلئے کھڑے نہیں ہوتے تو انصاف نہیں ملتا، جج افتخار چودھری کے ساتھ کھڑے ہوئے آج وکلا کو ان ججز سے یکجہتی کرنی چاہیے۔

علیمہ خان نے کہا کہ اگر آپ کیس سن لیں اسد مجید کے بیان سے کوئی شک باقی نہیں رہےگا، سائفر کیس میں 10 سال کی سزا اور غداری کیس دفن ہو جائیں گے، ڈونلڈ لو کو بچانے کے لیے یہ کیس چلایا جا رہا ہے،انہوں نے سوال کرتے ہوئے مزید کہا کہ سائفر کی نو کاپیاں ہوئیں، پوچھیں کتنی واپس آئی ہیں، سائفر کی باقی کاپیاں کہاں ہیں؟

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

سی پیک منصوبے پاکستان اور بلوچستان کی ترقی کے ضامن ہیں،سرفراز بگٹی

مجموعی صورتحال سمیت گوادر سیف سٹی منصوبے کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سی پیک منصوبے پاکستان اور بلوچستان کی ترقی کے ضامن ہیں،سرفراز بگٹی

کوئٹہ: وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی جمعرات کو ایک روزہ دورے پر گوادر پہنچے، جہاں انہوں نے امن و امان اور ترقیاتی منصوبوں سے متعلق اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کی، اجلاس میں رکن قومی اسمبلی ملک شاہ گورگیج، رکن صوبائی اسمبلی مولانا ہدایت الرحمٰن، چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ زاہد سلیم، آئی جی پولیس عبدالخالق شیخ، سیکرٹری فشریز عمران گچکی، ڈی جی پی ڈی ایم جہانزیب خان کمشنر مکران ڈویژن سیعد احمد عمرانی، ڈپٹی کمشنر گوادر اورنگزیب بادینی اور دیگر حکام نے شرکت کی۔

اجلاس میں امن و امان کی مجموعی صورتحال سمیت گوادر سیف سٹی منصوبے کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا جبکہ جی ڈی اے حکام کی جانب سے گوادر شہر میں نکاسی آب سے متعلق اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ہوئے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ سی پیک منصوبے پاکستان اور بلوچستان کی ترقی کے ضامن ہیں اور گوادر کی ترقی سے ہی بلوچستان اور پاکستان کی ترقی وابستہ ہے گوادر کی ترقی کے لئے وفاقی اور صوبائی حکومتیں تمام دستیاب وسائل بروئے کار لاررہی ہیں سی پیک منصوبوں پر کام کرنے والے چینی ماہرین اور تمام ورکرز کی فول پروف سیکیورٹی کو یقینی بنایا جا رہا ہے اور وزارت داخلہ کے مروجہ ایس او پیز کے عین مطابق حفاظتی اقدامات اٹھائے جاررہے ہیں اور فیصلہ کیا گیا ہے کہ ایس او پیز پر عمل درآمد کا ہر پندرہ دن بعد جائزہ لیا جاتا رہے گا۔

گوادر سیف سٹی پروجیکٹ پر کام کی رفتار کو تیز کردیا گیا ہے، وزیر اعلٰی بلوچستان نے کہا کہ بحالی امن کے لئے پاک فوج اور سول فورسز کا کردار قابل ستائش ہے دہشت گردی کی عفریت کا خاتمہ کرنے کے لئے پرعزم ہیں بحالی امن پہلی ترجیح ہے دہشت گردی کا مقابلہ پوری قوت سے کریں گے ۔گزشتہ تین دہائیوں سے پاک فوج تمام سکیورٹی اداروں اور پوری قوم نے ثابت قدمی سے دہشت گردی کا مقابلہ کیا

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll