جی این این سوشل

پاکستان

وزیراعظم کا عالمی رہنماؤں سے آن لائن انتہا پسندی کا مقابلہ کرنے پر زور

اسلام آباد : وزیر اعظم عمران خان نے عالمی حکومتوں سے کینیڈاحملےکے بعد آن لائن نفرت اور انتہا پسندی کے خلاف مل کر لڑنے کی اپیل کی ہے ۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

وزیراعظم   کا عالمی رہنماؤں سے آن لائن انتہا پسندی کا مقابلہ کرنے پر زور
وزیراعظم کا عالمی رہنماؤں سے آن لائن انتہا پسندی کا مقابلہ کرنے پر زور

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نےاونٹاریومیں حملے کے بعد عالمی رہنماؤں سے آن لائن نفرت انگیزی  اور انتہا پسندی کے خاتمے کا مطالبہ   کیا  ہے ۔  عالمی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئےوزیراعظم  عمران خان   نے کہاکہ  اس واقعےکا پاکستان میں گہرا اثر پڑا ہے، نفرت انگیز ویب سائٹس انسانوں میں نفرت پیدا کررہی ہیں،   ان کے خلاف بین الاقوامی کارروائی ہونی چاہئے۔

انہوں نے کہاکہ آن لائن بنیاد پرستی حالیہ ہلاتوں میں ایک  اہم عنصر ہے اور  یہ مسئلہ وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کے ساتھ اٹھایا ہے، کینیڈین وزیرِ اعظم جسٹن ٹروڈو اسلامو فوبیا اور نفرت انگیز مواد کے خلاف اقدامات کو سمجھتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ مسئلہ  یہ ہےکہ  کچھ بین الاقوامی رہنماؤں   نےاب تک اس ، حقیقت   یامسئلے کوسمجھانہیں ہے۔

 وزیراعظم کامکمل انٹرویو اتوارکو کینیڈاکےچینل پرنشر ہوگا خصوصی انٹرویو سی بی سی نیوز نیٹ ورک پرکینیڈاکےوقت کےمطابق اتوارکی صبح 10 بجے نشر ہوگا۔

دنیا

اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت کے لئے فلسطینی درخواست پر ووٹنگ کل ہو گی

سلامتی کونسل کی قرارداد کے حق میں کم از کم 9 ووٹوں کی ضرورت ہوتی ہے بشرطیکہ اسے امریکا، برطانیہ، فرانس، روس یا چین کی طرف سے ویٹو نہ کیا جائے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت کے لئے فلسطینی درخواست پر ووٹنگ کل ہو گی

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت کے لئے فلسطینی درخواست پر ووٹنگ کل (جمعہ) ہوگی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سفارت کاروں نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ میں فلسطین کی مکمل رکنیت ایک ایسا اقدام جسے اسرائیل کا اتحادی امریکا ویٹو کرتے ہوئے روک دے گا کیونکہ یہ فلسطینی ریاست کو  موثر  طریقے سے تسلیم کئے جانے کے مترادف ہو سکتا ہے۔

سفارت کاروں نے مزید  کہا کہ 15 رکنی سلامتی کونسل میں ایک مسودہ قرارداد پر ووٹنگ جمعہ کی دوپہر 3 بجے ہو گی ۔سلامتی کونسل کی طرف سے قرار داد کی منظوری میں 193 رکنی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کو سفارش کی جائے گی کہ ریاست فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دی جائے۔

خیال رہے کہ سلامتی کونسل کی قرارداد کے حق میں کم از کم 9 ووٹوں کی ضرورت ہوتی ہے بشرطیکہ اسے امریکا، برطانیہ، فرانس، روس یا چین کی طرف سے ویٹو نہ کیا جائے ۔

دوسری جانب غزہ کی پٹی کے جنوبی علاقے رفاء پر اسرائیلی فوج کی تازہ ترین بمباری میں خواتین اور بچوں سمیت مزید سات فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔گزشتہ سال سات اکتوبر سے غزہ پر اسرائیلی حملوں میں کم از کم تینتیس ہزار آٹھ سوننانوے فلسطینی شہید اور چھہترہزار چھ سوچونسٹھ زخمی ہو چکے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

عالمی منڈی میں پیٹرول کی قیمت میں کمی واقع

پاکستان میں گزشتہ دنوں پیٹول کی قیمتیں کم ہونے کے بجائے ان کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

عالمی منڈی میں پیٹرول کی قیمت  میں کمی واقع

عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ اب بھی  جاری ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ایران اور اسرائیل کے درمیان گزشتہ دنوں  کشیدگی کے سبب سپلائی پر بڑھتے خدشات کی وجہ سے بدھ کے روز عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی۔

برینٹ فیوچر کی قیمت 56 سینٹس یا 0.62 فیصد کم ہوئی جس کے بعد اس کی نئی قیمت فی بیرل 89 اعشاریہ 46 ڈالر ہوگئی جبکہ یو ایس کروڈ فیوچر 63 سینٹ، یا 0.74 فیصد گر کر 84.73 ڈالر فی بیرل پر آگیا۔

یاد رہے کہ پاکستان میں گزشتہ دنوں پیٹول کی قیمتیں کم ہونے کے بجائے ان کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے ۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

امریکہ کا پا کستان سے توانائی، زراعت، ماحولیاتی تحفظ اور ٹیک انڈسٹری میں معاشی معاملات بڑ ھانے کا عزم

گرین پائیدار بانڈ کے اجراء کیلئے پائیدار مالیاتی فریم ورک کے قیام پر تبادلہ خیال کیا گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

امریکہ کا پا کستان سے توانائی، زراعت، ماحولیاتی تحفظ اور ٹیک انڈسٹری میں معاشی     معاملات بڑ ھانے کا عزم

 

پاکستان اور امریکہ نے متبادل توانائی، زراعت، ماحولیاتی تحفظ اور ٹیک انڈسٹری میں معاشی شراکت داری کو بڑھانے کا عزم ظاہر کیا ہے۔اِس عزم کا اظہار واشنگٹن میں عالمی بینک کے ہیڈ کوارٹرز میں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی امریکی نائب وزیر خارجہ ڈونلڈ لو   اور پرنسپل ڈپٹی اسسٹنٹ سیکرٹری الیزبیتھ ہورسٹ کے درمیان ایک ملاقات میں کیا گیا۔

وزیر خزانہ نے امریکی سرمایہ کاروں کیلئے پاکستان کے انفارمیشین ٹیکنالوجی، توانائی، زراعت اور معدنیات کے شعبوں میں پیدا ہونے والے مواقعوں کو اجاگر کیا اور کہا کہ پاکستان امریکی انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ فنانس کارپوریشن اور ایگزم بینک  کے ساتھ مل کر کام کر ے گا۔ادھر وزیر خزانہ نے متحدہ عرب امارات کے وزیر مملکت برائے مالی امور محمد بن ہادی الحسینی سے بھی ملاقات کی اور باہمی معاشی تعاون اور مالیاتی روابط کو مضبوط بنانے پر بات کی۔ ملٹی لیٹرل  انویسٹمنٹ گارنٹی ایجنسی کے ایگزیکٹو وائس پریذیڈنٹ اور عالمی بینک گروپ کے رکن ہروشی مٹانو کے ساتھ ملاقات میں وزیر خزانہ نے پاکستان میں سرمایہ کاری کے تناظر اور سرمایہ کاروں کی اعتماد سازی کیلئے کئے گئے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔

یاد رہے کہ وزیر خزانہ نے واشنگٹن میں ڈوچے بینک کے نمائندوں سے بھی ملاقات کی۔ انہوں نے گرین پائیدار بانڈ کے اجراء کیلئے پائیدار مالیاتی فریم ورک کے قیام پر تبادلہ خیال کیا۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll