جی این این سوشل

تجارت

ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی کے اعدادوشمار جاری کردیئے

اسلام آباد: ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں 0.59 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی کے اعدادوشمار جاری کردیئے
ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی کے اعدادوشمار جاری کردیئے

ادارہ شماریات کے مطابق  ایک ہفتے میں 14 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ 9 اشیاء کی قیمتوں میں کمی ہوئی،گزشتہ ہفتے 28 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا ہے، گزشتہ ہفتے پیاز 4 روپے فی کلو مہنگے ہو گئے،ٹماٹر 2 روپے، لہسن فی کلو 2 روپے 71 پیسے مہنگا ہوا،جبکہ مٹن کی فی کلو قیمت میں 13 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

ادارہ شماریات کے مطابق  دہی کی فی کلو قیمت میں 67 پیسے کا اضافہ  ہوا، انڈوں کی فی درجن قیمت میں 50 پیسے کا اضافہ ہوا، گزشتہ ہفتے مرغی کی فی کلو قیمت میں 36 روپے کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہےکہ کیلا فی درجن 12 روپے، دال مونگ 15 روپے فی کلو سستی ہوئی،دال ماش کی فی کلو قیمت میں 4 روپے 49 پیسے کمی ریکارڈ ہوئی۔ادارہ شماریات   کے جاری اعدادو شمار کے مطابق  ایل پی جی کا سلنڈر 25 روپے سستا ہوا، آلو 29 پیسے فی کلو اور چینی کی فی کلو قیمت میں 14 پیسے کمی ہوئی جبکہ  آٹے کا تھیلا 1 روپیہ 23 پیسے سستا ہوا ہے۔

دنیا

تائیوان میں زلزلہ، شدت 6.3 ریکارڈ

زلزلے سے دارالحکومت تائی پے کی عمارتیں لرز گئیں تاہم فوری کسی نقصان کی اطلاع سامنے نہیں آئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

تائیوان میں زلزلہ، شدت 6.3 ریکارڈ

تائیوان کے مشرقی علاقے میں 6.3 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا ہے، زلزلے سے دارالحکومت تائی پے کی عمارتیں لرز گئیں تاہم فوری کسی نقصان کی اطلاع سامنے نہیں آئی۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق تائیوان کی مشرقی کاؤنٹی ہوالین میں زلزلے کے شدید جھٹکے ریکارڈ کیے گئے ہیں، زلزلہ 5.5 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں جاپان کے جنوبی علاقے شیکو میں شدید زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔ جس کی شدت 7.4 تھی۔ زلزلے میں 9 افراد ہلاک ہوئے اور متعدد عمارتوں کو نقصان پہنچا جبکہ جس شدت کا زلزلہ تھا اس میں کئی گنا زیادہ ہلاکتیں اور تباہی متوقع تھی۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

ایران کا یورپی یونین کی جانب سےغیر قانونی پابندیاں عائد کرنے کے فیصلے پر اظہار افسوس

یورپی یونین ایران کے بجائے اسرائیل پر پابندیاں عائد کرے، ایرانی وزیر خارجہ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ایران کا یورپی یونین کی جانب سےغیر قانونی پابندیاں عائد کرنے کے فیصلے پر اظہار  افسوس

ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے یورپی یونین کی جانب سے اسرائیل کے حملے کے پیش نظر اپنے "دفاع کے حق" کو استعمال کرنے کے لیے ایران پر مزید "غیر قانونی" پابندیاں عائد کرنے کے فیصلے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس پر رد عمل دیتے ہوئے امیر عبداللہیان نے ’ایکس‘ پلیٹ فارم پر ایک پوسٹ میں کہا کہ یورپی یونین سے مطالبہ کیا کہ اس کے ملک کے بجائے اسرائیل پر پابندیاں عائد کرے۔

یورپی یونین کے وزرائے خارجہ نے گذشتہ ہفتے لکسمبرگ میں ملاقات کے دوران تہران کے اسرائیل پر بیلسٹک میزائل اور ڈرون حملے کے تناظر میں اس کے خلاف پابندیوں کو بڑھانے پر اتفاق کیا تھا۔

گذشتہ جمعے کو وسطی ایران کے شہر اصفہان میں دھماکے ہوئے تھے اور ایرانی فوج کے کمانڈر انچیف عبدالرحیم موسوی نے کہا تھا کہ وہ فضائی دفاع کی وجہ سے متعدد "اڑنے والی اشیاء" کو تباہ کرنے کے نتیجے میں ہوئے جبکہ سرکاری ٹیلی ویژن نے ایک ویڈیو کلپ شائع کیا جس میں کہا گیا ہے کہ اصفہان میں فضائی دفاع کو فعال کیا گیا تھا۔

یہ تازہ ترین پیش رفت اس وقت سامنے آئی ہے جب ایران نے اسرائیل پر سینکڑوں ڈرونز اور میزائلوں سے حملہ کیا تھا، جب کہ پاسداران انقلاب کے ایک سینیر کمانڈر کی ہلاکت کے بعد ایران نے رد عمل دیا۔

یورپی یونین کے رکن ممالک نے ایرانی میزائل اور ڈرون بنانے والوں کے خلاف پابندیوں کا دائرہ بڑھانے کے لیے ایک سیاسی سمجھوتہ کیا ہے۔ یہ بات یورپی یونین کی خارجہ اور سکیورٹی پالیسی کے سربراہ جوزپ بوریل نے لکسمبرگ میں یورپی یونین کونسل کے اجلاس کے بعد ایک پریس کانفرنس میں کہی۔

بوریل نے پیر کو کہا کہ "ہم ایرانی ڈرون اور میزائل بنانے والے اداروں اور روس کو ممکنہ میزائل سپلائی کے خلاف پابندیوں کے نظام کو وسعت دینے کے لیے ایک سیاسی معاہدے پر پہنچ گئے ہیں۔

 بوریل نے مزید کہا کہ "نظام ایک ہی ہے۔ میزائل بنانے والوں کے خلاف پابندیاں عاید کی جائیں گی۔ روس اس کے پراسکیوں اور ایران کی پراسکیوں پر پابندیوں کا دائرہ بڑھایا جائےگا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

بانی چیئرمین پی ٹی آئی اس ماہ کے آخر تک جیل سے باہر آ جائیں گے، اسد قیصر

عمران خان پر جو کیسز بنائے گئے ہیں وہ بے بنیاد ہیں، رہنما پی ٹی آئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بانی چیئرمین پی ٹی آئی اس ماہ کے آخر تک جیل سے باہر آ جائیں گے، اسد قیصر

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی اس ماہ کے آخر تک جیل سے باہر آ جائیں گے کیونکہ ان پر جو کیسز بنائے گئے ہیں وہ بے بنیاد ہیں۔

مانچسٹر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہا کہ انتخابات کے دوران ہمیں جلسے نہیں کرنے دیئے گئے اور ہمارے لوگوں کو اٹھایا گیا۔ یہ عمران خان کو مزید جیل میں نہیں رکھ سکتے۔

سابق اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ جو انہوں نے عمران خان پر کیسز بنائے اس کی کوئی بنیاد نہیں ہے اور چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ پر ہمیں اعتماد نہیں ہے لیکن باقی چھ ججوں نے جو بہادری کا مظاہرہ کیا ہے تو ہماری امیدیں اپنی عدلیہ سے ابھی بھی وابستہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے اور کسی کے دباؤ میں نہیں آئیں گے ، انہوں نے امید ظاہر کی کہ بانی پی ٹی آئی اس ماہ کے آخر تک رہا ہو جائیں گے۔

اس قیصر نے مزید کہا کہ مجھے عمران خان نے الائنس بنانے کی ذمہ داری دی جو میں نے پوری کی اور اب الائنس کو مزید بڑھائیں گے ، الیکشن دھآ ندلی پر ہمارا ون پائنٹ ایجنڈا ہے جو سیاسی جماعتیں اس الیکشن پر تحفظات رکھتی ہے انکو ساتھ لے کر چلیں گے 

واضح رہے چار روز قبل تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے بھی بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے حوالے سے کہا تھا کہ عمران خان کے خلاف جھوٹے مقدمات قائم کیے گئے ہیں جو جلد عدالتوں سے اڑ جائیں گے اور وہ عوام کے درمیان ہوں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll