جی این این سوشل

دنیا

جی 7 مملک نے چین کے بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کے مقابلے میں گلوبل انفراسٹرکچرپلان بنا لیا

لندن : دنیا کے سات امیر ملکوں نے چین کے بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کے مقابلے میں گلوبل انفراسٹرکچر پلان بی تھری ڈبلیو بنا لیا ۔ ترقی یافتہ جمہوری ممالک 400 کھرب ڈالر کی سرمایہ کاری سے کووڈ 19 سے متاثرہ ترقی پذیر ممالک میں انفراسٹرکچر تعمیر کریں گے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

جی 7 مملک نے چین کے بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کے مقابلے میں گلوبل انفراسٹرکچرپلان  بنا لیا
جی 7 مملک نے چین کے بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کے مقابلے میں گلوبل انفراسٹرکچرپلان بنا لیا

غیر ملکی  خبررساں ادارے کے مطابق  لندن میں ہونے والے جی سیون سربراہ اجلاس میں دنیا کے سات امر ترین ملکوں نے بیلٹ اینڈ روڈ کے مقابلے میں   گلوبل انفراسٹرکچر "بِلڈ بیک بِیٹر ورلڈ "  پلان بنا لیا ۔

 وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ اس پلان کے تحت  ترقی یافتہ جمہوری ممالک 400 کھرب ڈالر کی سرمایہ کاری سے کووڈ 19 سے متاثرہ ترقی پذیر دنیا میں انفراسٹرکچر تعمیر کریں گے۔

جی سیون سربراہ اجلاس کے دوسرے دن آج  صدر بائیڈن   گروپ کے رکن ملکوں پر  زور دیں گے کہ وہ چین میں زبردستی مشقت لیے جانے کے خلاف سخت ایکشن لیں۔صدر بائیڈن ترقی پذیر ممالک کے انفراسٹرکچر میں چین کی سرمایہ کاری کے خلاف نیا اتحاد بھی بنانے کی کوشش کر رہے ہیں ۔

جی سیون میں امریکہ، کینیڈا، برطانیہ، فرانس، جرمنی، اٹلی اور جاپان شامل ہیں۔ جی سیون ممالک عالمگیر وبائیں روکنے کے لیے بھی ایک نئے پلان کا اعلان کریں گے۔ ان میں ویکسین کی تیاری کے وقت اور کووڈ 19 کے علاج کو سو دن سے کم کرنے جیسے اقدامات شامل ہیں ۔

کھیل

پاک نیوزی لینڈ ٹی 20 میچ سے پہلے قومی ٹیم کو بڑا دھچکا

وکٹ کیپر بلے بار اعظم خان دائیں گھٹنے اور پٹھے کی تکلیف میں مبتلا ہو گئے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاک نیوزی لینڈ ٹی 20 میچ سے پہلے قومی ٹیم کو بڑا دھچکا

پاک نیوزی لینڈ ٹی 20 میچ سے پہلے قومی ٹیم کو بڑا دھچکا، وکٹ کیپر بلے بار اعظم خان دائیں گھٹنے اور پٹھے کی تکلیف میں مبتلا ہو گئے

پی سی بی کے مطابق اعظم خان کو بدھ کے روز ٹریننگ سیشن کے دوران تکلیف کی شکایت ہوئی۔

وکٹ کیپر بیٹر اعظم خان دائیں گھٹنے اور کالف مسل کی تکلیف میں مبتلا ہوگئے ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی میڈیکل ٹیم اعظم خان کی دیکھ بھال کررہی ہے جبکہ کرکٹر کی نیوزی لینڈ کیخلاف میچز میں شرکت کا فیصلہ رپورٹ آنے کے بعد کیا جائے گا۔

 واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کا پہلا آج شام 7 بجے مقامی وقت کے مطابق راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

بجلی کی اوور بلنگ میں ملوث ملزمان جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے

تقسیم کار کمپنی کے افسروں پر قومی خزانے کو نقصان پہنچانے کا الزام لگایا گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بجلی کی اوور بلنگ میں ملوث ملزمان جسمانی ریمانڈ پر  ایف آئی اے کے حوالے

گیپکو کے زیر انتظام بجلی کی اوور بلنگ میں ملوث ملزمان کو جسمانی ریمانڈ پر  ایف آئی اے کے حوالے کر دیا گیا، گیپکو اہلکاروں  10 کروڑ 50 لاکھ روپے کی بے ضابطگیوں پر گرفتاری کے بعد عدالت میں پیش کیا گیا۔

تقسیم کار کمپنی  کے افسروں پر قومی خزانے کو نقصان پہنچانے کا الزام لگایا گیا ہے۔ گیپکو افسران کی گرفتاریوں کے بعد ایف آئی اے نے اپنی تفتیش شروع کر دی ہے۔ ایف آئی اے حکام کے مطابق کرپشن میں گریڈ 16اور 17 کے 20 افسران ملوث ہیں۔

افسران کی گرفتار کے بعد انہیں عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت نے جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے ملزمان کو ایف آئی اے کے حوالے کر دیا۔  ملزمان میں اصغر ، تاج انجم، نوید اکبر، فیصل وقاص، زبیر، اسد رضا، سعید ، عثمان، عمران سرفراز، مرتضی شامل ہیں۔ 

دوسری جانب گیپکو نے ایف آئی اے کے ریجنل آفس کی بجلی کاٹ دی۔ دفاتر میں اندھیرا چھا گیا۔ گیپکو ترجمان کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے کے ذمہ ایک کروڑ سے زائد کے واجبات ہیں اس لئے بجلی کاٹی گئی۔ 

یادرہے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ بجلی کی اوور بلنگ کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔  

وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا تھا کہ اوور بلنگ عوام سے ظلم کے مترادف ہے،اس میں ملوث عملہ کسی رعایت کا مستحق نہیں۔ اوور بلنگ کے معاملے پر عوام کو فوراً ریلیف دیا جائے

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

فیض آباد دھرنا،معاہدہ پہلے کیا گیا ، وزیر اعظم کو بعد میں بتایا گیا، احسن اقبال کا ا نکشاف

وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے معاہدہ دیکھا تو اعتراض کیا، سابق وزیر داخلہ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

فیض آباد دھرنا،معاہدہ پہلے کیا گیا ، وزیر اعظم  کو بعد میں بتایا گیا، احسن اقبال کا ا نکشاف

سابق وزیر داخلہ احسن اقبال نے انکشاف کیا کہ تحریک لیبک کیساتھ معاہدہ پہلے کیا گیا اور اس وقت کے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو معاہدہ بعد میں دکھایا گیا۔

فیض آباد دھرنا معاہدے میں سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید اصرار کر کے شامل ہوئے۔وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے معاہدہ دیکھا تو اعتراض کیا۔

احسن اقبال نے دھرنا کمیشن کو بیان دیا کہ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے معاہدہ دیکھا تو وزیر کے استعفے اور فیض حمید کے نام پر اعتراض کیا۔

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو بتایا کہ معاہدہ تو ہو چکا اور دستخط بھی ہو گئے اب پیچھے نہیں ہٹا جا سکتا۔

واضح رہے کہ فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن نے سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کو کلین چٹ دے دی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll