جی این این سوشل

پاکستان

وزیراعلیٰ سندھ بے اختیار ہیں، اہم فیصلے بلاول ہاؤس میں ہوتے ہیں : فواد چوہدری

کراچی : فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ بے اختیار ہیں۔ اہم فیصلے وزیراعلیٰ ہاؤس نہیں، بلاول ہاؤس میں ہوتے ہیں۔ سندھ میں اس وقت آرٹیکل140اےلاگو کرنے کی ضرورت ہے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

وزیراعلیٰ سندھ بے اختیار ہیں، اہم فیصلے بلاول ہاؤس میں ہوتے ہیں : فواد چوہدری
وزیراعلیٰ سندھ بے اختیار ہیں، اہم فیصلے بلاول ہاؤس میں ہوتے ہیں : فواد چوہدری

تفصیلات کے مطابق  وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ سندھ سمیت صوبوں کو نیشنل فنانس کمیشن کے ذریعے پیسہ آتا ہے اس کے باوجود سندھ میں تعصب پھیلایا جاتا ہے، صوبے کو این ایف سی کی مد میں ملنے والا پیسہ کہاں جا رہا ہے۔ وفاقی حکومت نے کے الیکٹرک کو 500 میگا واٹ اضافی بجلی فراہم کی۔

انہوں نے کہا کہ آئین میں گورنر راج کی گنجائش نہیں، سندھ حکومت نے پولیس موبائلز صرف پروٹوکول کیلئے رکھی ہیں، سندھ پولیس میں جرائم سے نمٹنے کی اہلیت نہیں۔ وفاق سے بدین اور گھوٹکی کیلئے اسپیشل فنڈز لیے جاتے ہیں، لاڑکانہ میں سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں۔ صحت کا نظام تباہ ہو چکا، من پسند ٹھیکہ داروں کو ٹھیکے دے کر کب تک سندھ کو چلایا جائے گا۔ سب سےزیادہ پلی بارگین کے کیسز سندھ کے ہیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات کا یہ بھی کہنا تھا کہ لوگ مطالبہ کرتے ہیں سندھ میں گورنر راج لگادیں، لیکن آئین میں اس کی کوئی گنجائش نہیں ، آرٹیکل 140اے کا نفاذ ہی واحد راستہ ہے جس کے ذریعے سندھ کو اس کا حق مل سکتا ہے۔

بجٹ سے متعلق وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ اس سال گندم، چاول اور مکئی کی ریکارڈ فصل ہوئی۔ موبائل ڈیٹا اور کالز پر ٹیکس کو مسترد کر دیا گیا، حکومت نے چھوٹی گاڑیوں کی قیمت میں بھی کمی کی۔

فواد چوہدری کے مطابق ن لیگی رہنما احسن اقبال کہتے ہیں اوورسیز پاکستانیوں کو ملکی مسائل کاعلم نہیں، آج کل نواز شریف، اسحاق ڈار، حسن نواز بھی اوور سیز پاکستانی ہیں۔ ن لیگ نے آنکھیں بند کر کےانتخابی اصلاحات کو مسترد کیا، اوور سیز پاکستانی ملک سے پیسہ نہیں لے کر جاتے بلکہ باہر سے بھیجتے ہیں۔

پاکستان

فوجی عدالتوں میں سویلینز کا  ٹرائل : سپریم کورٹ نے لارجر بنچ کی تشکیل کیلئے معاملہ ججز کمیٹی کو بھیج دیا

سپریم کورٹ نے فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کالعدم قرار دینے کیخلاف ایپلوں پر سماعت کی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

فوجی عدالتوں میں سویلینز کا  ٹرائل : سپریم کورٹ نے لارجر بنچ کی تشکیل کیلئے معاملہ ججز کمیٹی کو بھیج دیا

سپریم کورٹ نے فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل سے متعلق معاملہ لارجر بنچ کی تشکیل کیلئے ججزکمیٹی کو بھیج دیا۔
سپریم کورٹ نے فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کالعدم قرار دینے کیخلاف ایپلوں پر سماعت کی۔
جسٹس امین الدین کی سربراہی میں 6 رکنی بینچ نے سماعت کی، بینچ میں جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس حسن اظہر رضوی، جسٹس شاہد وحید، جسٹس مسرت ہلالی اور جسٹس عرفان سعادت خان شامل تھے۔
سماعت کے آغاز پر اٹارنی جنرل منصور اعوان نے بتایا کہ عید پر 20 ملزمان رہا ہو کر گھروں کو جا چکے ہیں، متفرق درخواست کے ذریعے رہائی پانے والوں کی تفصیل جمع کرائی ہے۔
جسٹس میاں محمد علی مظہر نے استفسار کیا کہ رہا ہونے والے ملزمان کے خلاف اب کوئی کیس نہیں ہے؟
اعتزاز احسن نے جواب دیا کہ ان ملزمان کو سزا یافتہ کر کے گھر بھیج دیا گیا ہے، ایک بچے کو ٹرائل کیے بغیر سزا یافتہ کیا گیا وہ اب چھپتا پھر رہا ہے، یہ جو کچھ بھی ہوا ہے بڑا بے ترتیب سا ہوا ہے۔
جسٹس امین الدین نے پوچھا کہ آپ جس کی بات کر رہے ہیں وہ اٹارنی جنرل کی جمع کرائی فہرست میں ہے؟ اعتزاز احسن نے بتایا کہ وہ اس فہرست میں شامل ہے۔
بعد ازاں سپریم کورٹ نے لارجر بینچ کی تشکیل کیلئے معاملہ ججز کمیٹی کو بھیج دیا گیا۔ جواد ایس خواجہ کے وکیل خواجہ احمد حسین نے بینچ پر اعتراض اٹھایا تھا۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

وزیراعظم شہبازشریف کا کراچی کا دورہ، مزار قائد پر حاضری

دورے میں وزیراعظم سے گورنر اور وزیر اعلیٰ سندھ سے ملاقاتیں بھی شامل ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیراعظم شہبازشریف کا کراچی کا دورہ، مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے جہاں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے استقبال کیا۔ 
وزیراعظم شہباز شریف نے مزار قائد پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔ وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری و دیگر بھی ساتھ موجود تھے۔
وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد وزیراعظم کا یہ کراچی کا پہلا دورہ ہے۔وزیراعظم شہباز شریف کراچی میں کاروباری برادری کی معروف شخصیات اور کراچی چیمبر آف کامرس کے وفد سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔ ان ملاقاتوں میں وزیراعظم کاروباری برادری سے ملکی معیشت کی بہتری کے حوالے سے تجاویز لیں گے۔ 
دورے میں وزیراعظم سے گورنر اور وزیر اعلیٰ سندھ سے ملاقاتیں بھی شامل ہیں، جن میں وزیراعظم صوبہ سندھ کی مجموعی سیاسی صورتحال اور انتظامی امور کے حوالے سے تبادلہ خیال کریں گے۔
ذرائع کے مطابق دورہ کراچی کے باعث وفاقی کابینہ کا آج ہونے والا اجلاس مؤخر کردیا گیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

ضنمی انتخابات میں دھاندلی نے ووٹ کو عزت کو کا نعرہ دفن کر دیا، یاسمین راشد

کوئی شرم کوئی حیا ہوتی ہے، عوام کے ساتھ اور کتنی زیادتی کرنی ہے، رہنما پی ٹی آئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ضنمی انتخابات میں دھاندلی نے ووٹ کو عزت کو کا نعرہ دفن کر دیا، یاسمین راشد

 پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ ضنمی انتخابات میں دھاندلی نے ووٹ کو عزت کو کا نعرہ دفن کر دیا۔

شیر پاؤ پل پر اشتعال انگیز تقریر اور مسلم لیگ ن کے دفتر کو جلانے کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی

میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ ضمنی انتخابات میں جو دھاندلی ہوئی اس نے ووٹ کو عزت دو کا نعرہ دفن کر دیا، کوئی شرم کوئی حیا ہوتی ہے، عوام کے ساتھ اور کتنی زیادتی کرنی ہے۔

یاسمین راشد  نے کہا کہ ضمنی الیکشن میں تاریخی دھاندلی ہوئی، 8 فروری میں ان کو اندازہ نہیں تھا کہ لوگ بانی پی ٹی آئی کو ووٹ دینے لاکھوں کی تعداد میں نکلیں گے۔

 یاسمین راشد نے لکھا کہ  اتنے ظلم ہونے کے باوجود لوگ نکلے اور تحریک انصاف کو کامیاب کرایا ،ن لیگ کو مجبورا اپنے ساتھیوں کے ساتھ فارم 47 لے کر حکومت بنائی۔

 انہوں نے کہا کہ اس مرتبہ ضمنی الیکشن میں ان  کو معلوم تھا انکے ساتھ کیا ہونی ہے ،ا نہوں نے پہلے ہی تیاریاں  کر لی اور ڈبوں میں جعلی ووٹ بھر لیے،اور اب اعتراط پھر رہے ہیں کہ ہم الیکشن جیت گئے۔

یاسمین راشد نے کہا کہ افسوس سے کہنا پڑ رہا ہے الیکشن کمیشن اور بیروکریسی  شریفوں کے گھر کی باندی بن کر رہ گئی ہے۔ان کی نہ پاکستان میں کوئی عزت رہی نہ  اور نہ بیرون ملک میں رہی۔

 یاسمین راشد نے چیف جسٹس قاضی عیسیٰ صاحب سے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ ان زیادتیوں پر نظرثانی کریں اور پاکستانیوں کو بربادی سے بچائیں۔

سرکاری وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ انہیں دلائل دینے کے کچھ وقت چاہیے جس کو منظور کرتے ہوئیے انسداد دہشت گردی عدالت نے یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر سماعت 27 اپریل تک ملتوی کر دی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll